امریکی کیتھولک پوپ نے کس کے کلام سے متاثر ہو کر اسلام قبول کر لیا ؟

islam.jpg


عیسائیت مذہب سے تعلق رکھنے والے ایک کیتھولک پوپ نے اسلام قبول کر لیا، انہوں نے بتایا کہ وہ مولانا جلال الدین رومیؒ کے کلام سے متاثر ہوئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق مسلمان ہونے والے سابق پوپ نے 10 سال تک چرچ میں پوپ کے فرائض انجام دیئے تھے۔

ترک میڈیا کے مطابق ڈاکٹر فینٹر1955 میں امریکی شمالی ریاست کیرولائنا میں پیدا ہوئے اور کیتھولک کلیسا سے تعلیم حاصل کر کے پوپ بن گئے۔ انہوں نے اکیڈمک تعلیم مکمل کی اور کئی یونیورسٹیز میں مذہبی تعلیم دیتے رہے ہیں۔ ڈاکٹر فینٹر اتنا پڑھنے کے باوجود بھی محسوس کرتے تھے کہ ایک خلا ہے جو پُر نہیں ہو رہا ہے۔


2004 میں انہوں نے اسی مقصد کے تحت امریکا میں موجود مولانا جلال الدین رومیؒ کی 22 ویں نسل سے پوتے ایرسین چیلیبی بائے رو کیساتھ ملاقات کی یہ ملاقات ان کے لئے اسلام کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کا سبب بنی۔ 2005 میں فینٹر بائےرو کی دعوت پر قونیہ آئے اور شب عروس کی تقریبات میں شرکت کی۔

فینٹر سماع کی تقریب کے معنوی اثرات سے اتنے متاثر ہوئے کہ 2006 میں انہوں نے اسلام کو اپنے لیے منتخب کر لیا اور 2 ماہ قبل وہ مستقل طور پر ترکی کے شہر قونیہ منتقل ہو گئے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ قونیہ میں رہ کر رومیؒ کے نقش قدم پر چلنا امریکا میں رہنے سے کہیں بہتر ہے۔

پروفیسر ڈاکٹر فینٹر نے کہا کہ ان کی ملاقات کسی نوجوان درویش سے ہوئی جس نے ایک رات مجھ سے میرے کنبے سے متعلق پوچھا میں نے جواب دیا کہ میرا کوئی نہیں ماں باپ فوت ہو چکے ہیں۔ اس نوجوان نے مجھے دیکھا اور کہا کہ ہم تمہارا خاندان ہیں۔

فینٹر کا کہنا تھا کہ یہ ایسی بات تھی جو اب تک میری قوت سماعت سے ٹکرانے والی باتوں میں سے سب سے اچھی بات تھی۔ اس کے بعد میں قونیہ آتا رہا اور اب مستقل طور پر یہاں آ گیا ہوں۔
 
Last edited by a moderator: