امید ہے جے آئی ٹی ارشد شریف قتل کیس میں دل جوئی سے کام کرے گی:سپریم کورٹ

arshad-sharif-jit-ssp.jpg


شہید صحافی ارشد شریف کے قتل کیس کیلئے قائم کی گئی خصوصی تحقیقاتی کمیٹی کا نوٹیفیکیشن ایڈیشنل ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے پیش کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان کی طرف سے شہید صحافی ارشد شریف کے قتل کیس کے حوالے سے 8 دسمبر کو ہونے والی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا گیا ہے۔ سپریم کورٹ کی طرف سے جاری کیے گئے تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے ،

کہ شہید صحافی ارشد شریف قتل کیس کی تحقیقات میں ہونے والی پیشرفت کا جائزہ لینے کیلئے جنوری کے پہلے ہفتہ تک سماعت ملتوی کر دی گئی ہے اور یہ بھی بتایا گیا کہ شہید صحافی ارشد شریف کے قتل کیس کیلئے قائم کی گئی خصوصی تحقیقاتی کمیٹی کا نوٹیفیکیشن ایڈیشنل ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے پیش کر دیا ہے۔

تحریری حکم نامے میں درج ہے کہ جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) کی معاونت کرنے کیلئے ایس ایس پی انویسٹی گیشن سربراہ ہونگے اور تھانہ رمنا کے ایس ایچ او سمیت دیگر افسران پر مشتمل ٹیم بھی کام کرے گی۔ کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں فیکٹ فائنڈ کمیٹی کی معاونت کے حوالے سے وزارت خارجہ کی طرف سے رپورٹ بھی عدالت میں جمع کروا دی گئی ہے جس کے اندر سفارتی اقدامات کے حوالے سے بتایا گیا ہے۔

عدالتی حکم نامے کے مطابق سپریم کورٹ کو سپیشل جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کی معاونت کے حوالے سے رپورٹ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے پیش کر دی ہے اور توقع ظاہر کی گئی کہ جے آئی ٹی مختلف ممالک سے بیانات اور شواہد اکٹھے کرنے کیلئے بھرپور محنت کرے گی۔

تحریری حکم نامے کے مطابق ارشد شریف قتل کیس کے حوالے سے کی گئی تحقیقات میں ہوئی پیشرفت کا جائزہ لینے کیلئے اس کیس کو جنوری کے پہلے ہفتے تک ملتوی کر رہے ہیں اور کسی بھی قسم کی رکاوٹ یا مشکل آنے پر جے آئی ٹی ٹیم کو براہ راست چیف جسٹس کو آگاہ کرنا ہو گا اور توقع ہے کہ جے آئی ٹی تحقیقات کے حوالے سے عبوری رپورٹس بھی ان چیمبرز میں جمع کروائی جائے گی جبکہ آئندہ سماعت سے پہلے ہی پہلی عبوری رپورٹ جمع کروا دی جائے گی۔
 
Last edited by a moderator:

thinking

Prime Minister (20k+ posts)
Ye JIT truck ki batti ha jis ke peechay awam aur Arshad Shareef ki family ko lagaya jaya ga..SC ke judges kaheen se orders le kar verdict detay hain eham cases ki..
 

Ontarianpakistani

Senator (1k+ posts)
This is the time to focus on the biggest cancer of Pakistan : Judiciary. If that is fixed 99% problems of Pakistan will be solved. Without this compliant judges these Amrekan Ghulam corrupt generals can not do anything nor these PDM mafias. I am sure if someone could do n honest survey without any sword hanging over their head, people of Pakistan will give a 100% verdict against our courts. This whole judicial system has to be replaced through constitutional changes or this country is doomed. Therefore it is imperative that IK gets a two third majority in elections and I am sure that IK knows this but he can not say this right now but may be during election campaign he raises this slogan. This fear factor of Contempt has to be removed. If a judge is doing wrong why he should not be questioned? In fact Mr. Bundial's supreme court will go down in the history as the worst in Pakistan (I did not use the word honorable as these judges have no honor left).