امیر جماعت اسلامی کی حکومت اور اپوزیشن کے درمیان ثالثی کی پیشکش

3sirjaulhaqsalsipeshkash.jpg


ملکی سیاست میں روز بروز نئے نئے معاملات سامنے آرہے ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب کی جنگ پرویز الہیٰ نے جیت لی، ایسے میں ملک کو سیاسی بحران سے بچانے کیلیے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے حکومت اور اپوزیشن میں ثالثی کی پیشکش کر دی۔

امیر جماعت اسلامی نے واضح کیا کہ بحران کے خاتمہ کے لیے پارلیمنٹ میں موجود جماعتیں گرینڈ ڈائیلاگ کا آغاز کریں،سب متفق ہیں تو جماعت اسلامی ملک اور عوام کی خاطر میزبانی کے لیے تیار ہے، خدارا ذاتی لڑائیاں چھوڑیں اور آئین پاکستان پر اتفاق کریں، اس وقت تقسیم کی بجائے مکالمہ کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی جھگڑے عدالتوں کو نہیں آخرکار سیاست دانوں کو ہی حل کرنا پڑیں گے، تینوں بڑی سیاسی جماعتیں اقتدار کی جنگ میں اس حد تک نہ جائیں کہ خدانخواستہ ملک کا بڑا نقصان ہو جائے۔


لاہور میں پریس کانفرنس میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ پارلیمنٹ پہلے ہی بے توقیر ہے، الیکشن کمیشن کے بعد اب عدلیہ کو بھی متنازع بنادیا گیا، ملک میں کوئی ایسا ادارہ نہیں بچا جس پر عوام اعتبار کرنے کو تیار ہوں، پہلی دفعہ دیکھنے میں آیا کہ لوگ اعلیٰ عدلیہ کے ججز کے نام لے کر انھیں تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

سراج الحق نے کہا کہ سب عدالتوں سے مرضی کے فیصلے لینے کی کوشش میں ہیں، فیصلہ حق میں آئے تو قبول ورنہ تنقید سیاسی جماعتوں کا وطیرہ بن گئی۔ حکمرانوں نے مفادات کی لڑائی گلی کوچوں میں پھیلا دی۔

انہوں نے کہا کہ 2018 کے الیکشن کے بعد اسٹیبلشمنٹ کے کردار پر سوال اٹھائے جا رہے ہیں، تینوں جماعتوں نے اقتدار میں آنے کے لیے اسٹیبلشمنٹ کی طرف دیکھا اور حکومت ملنے پر ملک اور قوم کی کوئی خبر گیری نہ لی۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں الیکشن ہوتے ہیں، تو انھیں کوئی قبول نہیں کرے گا، انتخابات سے قبل الیکشن اصلاحات ہونی چاہییں اور سیاسی جماعتوں کو اس مقصد کے لیے آپس میں مذاکرات کا آغاز کرنا چاہیے، جماعت اسلامی متناسب نمائندگی کے اصولوں کے تحت الیکشن چاہتی ہے تاکہ ملک کو الیکٹیبلز کی سیاست سے نجات ملے۔
 

atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
ایسی بھی کیا جلدی! ابھی حکومت اور حذب اختلاف کا فیصلہ ہونا باقی ہے
 

iltaf

Chief Minister (5k+ posts)
Well a sensible offer. PTI has locked horns with every political party so it needs to give space to everyone and help in maturing the democratic environment that will lead to political stability.

Rules of the game shall be set mutually between all political parties, high time now.

 

Meme

Minister (2k+ posts)
Well a sensible offer. PTI has locked horns with every political party so it needs to give space to everyone and help in maturing the democratic environment that will lead to political stability.

Rules of the game shall be set mutually between all political parties, high time now.
پاکستان جس سمت میں جا رہا ہے لگتا ہے اب مارشل لاء ہی آئے گا۔
 

Analysis2021

MPA (400+ posts)


یہ وہ لوگ ھوتے ہیں برے وقت میں ساتھ چھوڑ دیتے ہیں لیکن اچھے وقت میں حصہ مانگنے آجاتے ہیں۔
 

akinternational

Minister (2k+ posts)
janab aap kahan the abhi tak....pmlN to ghaddaron ki jamaay hai... ap kyun nahin imran ke sath aate???? munafqat ya kuch aur
kisi salisi ki zarurat nahin hai
 

Melanthus

Chief Minister (5k+ posts)
I don’t known on criteria JI elected tirchi topi as amir of JI.He is one of the worst amirs.JI has lost it’s vote bank due to weak leadership.
 

samisam

Chief Minister (5k+ posts)
اس بندے کئ منافقت سے بچنا جس نے اپنی جماعت کو ل لگوا دیا وہ دوسروں کی پارٹیوں کو ل لگوا کر اپنا لچ تلنا چاہتا ہے
تو کون میں خوامخواہ
 

thinking

Prime Minister (20k+ posts)
His hypocrisy is only second to Diesel KharamKhor.
Ye Munafiq Molvi traino ki sair karta raha jab PTI ke karkun danday.rubbar bullets..khati rahi..IK aik din nahi betha.daily logo ke pass jata raha..
Ye Molvi haftay mein aik PC kar ke ghar chala jata tha..
 

samisam

Chief Minister (5k+ posts)
عمران خان۔ اس رانگ نمبر مولوی نما تھالی کے بینگن سے بچ کر رہنا جس نے اپنی جماعت کا ووٹ بینک ل لگوا دیا ُاور ہر موقعے پر کبھی زرداری پارٹی اور کبھی نواز کو ووٹ دیا
ظاہر ہے مفت یا بلاوجہ تو کرپشن کا ساتھ کوئی نہیں دیتا۔ ُاور اس نے اپنی پارٹی کے ووٹ بینک کا ستیاناس کیا لاہوری ارائیں گروپ ُاور لیاقت بلوچ کی سرپرستی میں وہ لیاقت بلوچ جو نون لیگ کی بی ٹیم ہے جس نے اپنے زاتی مفادات کے لئے نواز کا پالتو بن کر جماعت کو ل لگوا دیا جب سے منافق سراج پارلیمنٹ سے باہر ہے جماعت نے اپنی پوزیشن اور اپنے آپ کو بہت بہتر کرلیا ہے غیر جاندار بن کر اگر سراج ہوتا تو کبھی غیر جاندار نا ہوتا رانگ سائڈ پر ہوتا اس لئے اس منافق سے بچو