امیزون۔ وزیراعظم کی مبارکباد ۔ یہ ہے ہماری اوقات

Status
Not open for further replies.

Logic

Politcal Worker (100+ posts)
لاجک صاحب۔۔ آپ نے تو بچوں کو کنفیوز کردیا۔ ? ۔ لگتا ہے انہیں آپ کے نام اور میرے کام میں مماثلت نے شک میں مبتلا کردیا ہے۔۔ خیر جو کنفیوز ہو اسے اور کنفیوز کرنا ہی اچھا۔۔??۔۔

میں سمجھتا تھا کہ آپ اور میں ١٨٠ ڈگری پر ہونگے پر یہ کیا جن کو میں اپنا سمجھتا تھا وہی پیچھے پڑ گئے . آتے ہی گولہ باری شروع

اصل میں یہ لوگ نہ تو اسلام سے آشنا ہیں نہ ہی الحاد سے. درمیان میں کہیں کنفیوزڈ گھوم پھر رہے ہیں . میں ان کو اصل اسلام کی طرف بلا رہا ہوں اور آپ "الحاد" کی طرف تو بیچارے اور کنفیوز ہو گئے

عجیب بات یہ ہے کہ ایک طرف تو پیغمبر کے ذکر سے آنکھیں نم اور سنّت کا پرچار اور دوسری طرف اسی تھریڈ پر گالیاں اور گالیوں کی دھمکیاں . اب یہ منافقت نہیں تو اور کیا ہے .
 
نادان

Prime Minister (20k+ posts)
ویسے یہ بھی جاننا دلچسپ ہوگا کہ کیا اس تبدیلی کو اس فورم کے دیگر ممبران نے بھی محسوس کیا یا نہیں .
? .
آپ کی جس پوسٹ کا کل حوالہ دیا گیا تھا جس میں آپ اختلاف راۓ کی بنیاد پر لوگوں کو کتوں کی طرح مار کر گٹروں میں پھینکنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں .? . اس میں تو نادان صاحبہ بھی موجود ہیں . . کسی دن ان سے بھی یہ کہانی سنیں گے کہ کیسے چند سال میں ہی اعلی حضرت ١٨٠ ڈگری پر مڑ گئے اس طرح کا یو ٹرن تو شاید عمران خان نے بھی کبھی نہیں لیا ہوگا .

یہ روپ بہروپ کے ماہر ہیں اور ہم پردہ داری کے

?
 
atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
You wrote " کچھ کالے انگریزوں پر مشتمل ایک طبقہ پیدا کر گیا "

Aap aik gooray ANGREZ koh aik Kalay angrez say acha kyon samajhtay hain ?

whenever you talk about people who follow the west, you write کالے انگریز, کالے انگریز, کالے انگریز. You could write Desi angrez, Pakistani angrez.

Kaya kala rang zillat ki alaat hay ?

Kya aap ki nazar may gora rang ziyada izat kay qabil hay ?

Aap nay Kalay kah lafz haqarat say liya hay or baat aap Islam ki kertay hain.

Kya Hazrat Muhammad pbuh kay zamanay may kisi ko kala Kafir kaha gaya ?

Hazrat Bilal Habshi kah toh rang bohat kala tha , Jab woh musalman nahi howay thay or kafir thay toh kiya kisi nay un kay rang jah mazaq urhaya tha ?
Kya kisi Musalman nay un ko kala kafir kaha tha jab woh Musalman nahi hooway thay ?

ager koi acha muslaman nahi hay toh aap ko Islam nay ijazat di hay kay us kay rang kah mazaq urhain ?

Aap kay messages parh kay mujhay cricketer Sarfraz yaad aah jatah hay. He is a Hafiz-e-Quran. He recited Naat on YouTube and cries. But while playing cricket he got annoyed by the brilliance of a South African cricketer, and said, "Abbay Kaalay , tery maan kahan baithy hay " Sarfraz kaah hafiz-e-quran hona bhi us ko kaalay rang ki nafrat say nahi bacha saka.

When you make fun of a painting, you make fun of the creator of the painting.
A person doesn't choose his complexion. It is given by Allah. when you make fun of someone's complexion you make fun of Allah who gave that complexion to that person.
کہاں لکھا ہے گورے انگریز کالے انگریزوں سے اچھے ہیں!۔

یہ اصطلاح ہے جو مغرب زدہ مقامی لوگوں کے لئے استعمال ہوتی ہے. انہیں انگلش میں مسٹر براؤن کہا جاتا ہے
 
Last edited:

NCP123

Minister (2k+ posts)
کونسی تقریر ..مجھے تو زیادہ بولنے کی عادت ہی نہیں
ye tu theek kaha.....aagar aap moun se boltein tu achaa boltry.....ye kisi aur jigaa se bolaa hey ju itni fazool lambee taqreer likhee hey....
 
Logic

Politcal Worker (100+ posts)

یہ بھی بولنے کا کوئی انداز ہے بھلا
بیشک یہ آپ ہی کا حوصلہ ہے نادان جی
مجھے تو جمعہ جمعہ آٹھ دن بھی نہیں ہوئے . اس لئے میں کچھ نہ ہی بولوں تو بہتر ہے
 
There is only 1

Chief Minister (5k+ posts)

یہ بھی بولنے کا کوئی انداز ہے بھلا
بیشک یہ آپ ہی کا حوصلہ ہے نادان جی
مجھے تو جمعہ جمعہ آٹھ دن بھی نہیں ہوئے . اس لئے میں کچھ نہ ہی بولوں تو بہتر ہے

ایک بات کی وضاحت کر دیں
کہ دین کے علم سے آپ کی کیا مراد ہے
جیسے ہمارے اکثریتی مولوی ہیں ان کی طرح یا کچھ اور ؟
 
Logic

Politcal Worker (100+ posts)

ایک بات کی وضاحت کر دیں
کہ دین کے علم سے آپ کی کیا مراد ہے
جیسے ہمارے اکثریتی مولوی ہیں ان کی طرح یا کچھ اور ؟

دینی علوم سے میری مراد یہ ہے کہ بندے کو اتنی عربی آنی چاہیے کہ وہ قرآن ، حدیث اور اسلاف کی کتابوں کو سمجھ سکے . اس کے بعد اسکا مطالعہ اس کو کس طرف لے جاتا ہے یہ اس کا اور اس کے خدا کا معاملہ ہے لیکن کل کو کم از کم خدا کو یہ تو کہہ سکے گا کہ اے خدا میں نے اپنی سی کوشش ضرور کی تھی .

اگر تو بندہ خود قرآن اور حدیث نہ سمجھ سکے تو ظاہر ہے وہ کسی اور کو ہی فالو کریگا . اگر تو اس نے غلط بندے کو فالو کیا ہے تو آپ ہی بتائیں کہ آخر وہ آخرت میں خدا کو کیا جواب دے گا . کیا یہ جواب کافی ہوگا کہ مجھے تو اس بندے نے کہا تھا . رب کہے گا کہ میں نے تو اس بندے کو فالو کرنے کا نہیں کہا تھا

میں یہ بھی مانتا ہوں کہ ایک خاص عمر کے بعد نئی زبان سیکھنا مشکل ہوتا ہے . اسی لئے میں سمجھتا ہوں کہ اسے سکولوں میں پڑھانا چاہیے

چونکہ پاکستان کے حکمران یہ مانتے ہوئے بھی کہ پاکستان اسلام کے نام پر بنا ہے عربی کو اہمیت دینے سے کترا رہے ہیں اس لئے میرے خیال میں ان پر یہ محاورہ صادق آتا ہے کہ
ہاتھی کے دانت کھانے کے اور دکھانے کے اور
 
Logic

Politcal Worker (100+ posts)

ایک بات کی وضاحت کر دیں
کہ دین کے علم سے آپ کی کیا مراد ہے
جیسے ہمارے اکثریتی مولوی ہیں ان کی طرح یا کچھ اور ؟

رہی بات اکثریتی مولویوں کی تو ان کا تو نہ ہونا ہونے سے بہتر ہے . اگر پچھلے سو سال میں کسی نے کام کی کوئی کتاب لکھی ہو تو مجھے بھی دکھایئے گا .
عالم عرب میں اچھا یا برا کچھ نہ کچھ کام تو ہو رہا ہے . یہاں تو ہو کا عالم ہے .

یہ بات البتہ پیش نظر رہے کہ جس طرح میں عدلیہ کو قصوروار نہیں ٹہراتا اسی طرح میں مولویوں کو بھی قصوروار نہیں ٹہراتا

Last edited:

knowledge88

Chief Minister (5k+ posts)
یہ سڈن چینج تو بالکل نہیں تھا۔ سالوں کا سفر تھا اور یقین مانئے زیادہ تر غیر محسوس انداز میں۔ خود مجھے بھی علم نہیں ہوا کہ میرے اندر تبدیلی آرہی ہے۔ ہاں کچھ واقعات چھوٹے موٹے زندگی میں ایسے ضرور ہوئے جنہوں نے مجھے اپنے عقائد پر تنقیدی نظر ڈالنے پر مجبور کیا۔ باقی زیادہ تر تبدیلی میرے اندر تب آئی جب میں نے مختلف موضوعات پر کتابیں پڑھنی شروع کیں، انٹرنیٹ پر لکھے ہوئے آرٹیکلز پڑھنے شروع کئے۔ دوسروں کو پڑھ کر مجھے علم ہوا کہ دنیا میں اور بھی "سچ" پائے جاتے ہیں، صرف ہمارا "سچ" ہی "سچ" نہیں ہے۔ کیونکہ ایک روایتی مسلمان کے طور پر مجھے یہی پڑھایا اور سکھایا گیا تھا کہ صرف اسلام ہی دنیا کا واحد سچا مذہب ہےاور مسلمان دنیا کی واحد خوش قسمت قوم ہیں ، باقی سب تو بدقسمت لوگ ہیں۔ مزید برآں اسلام کے اندر موجود خلافِ عقل ، خلاف انسانیت باتوں نے مجھے راہِ ہدایت کی طرف گامزن کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔۔۔
Thank you for letting me know about yourself.
 
Sohail Shuja

Chief Minister (5k+ posts)

کنٹرول سہیل بھائی جی
میرا نہیں خیال کہ رود جی اور لاجک جی ایک ہی بندے کی آئی ڈیز ہیں
.
رود جی کی پوسٹوں میں مایوسی بہت زیادہ نظر آتی ہے ، اس کے علاوہ ان میں ہر پہلو کو اپنے حق میں سمجھنے کی عادت بھی ہے
لاجک جی میں یہ عادات نظر نہیں آئیں
. . . . .
اور لاجک جی کی باتیں کہ فلاں حدیث میں یہ بات سمجھ نہیں آتی اور اصل علم صرف دینی علم ہے ، درست ہیں میں بھی ان کی تائید کرتا ہوں
چین والی حدیث سے متعلق تو میں نے لکھ دیا ، اور دینی علم کی وسعت اور بلندی سے متعلق بات پھر کبھی سہی
. . . . . .
یہ کناروں سے کھیلنے والے
ڈوب جائیں تو کیا تماشا ہو

He is playing the devil's advocate

ان سے ایک مرتبہ درود شریف لکھوا لیں، یا پیغمبر کے ساتھ صلّی اللہُ وَ سلّم لکھوا لیں، ان کے علمی تدبّر کے سارے پول کھل جائینگے۔

آپ نے دیکھا ہوگا کہ میں نے کبھی زندہ رود کی آئی ڈی کی اتنی خاطر مدارت نہیں کی، چاہے جتنا مرضی سخت مکالمہ کیوں نہ ہو۔

آپ میرے دین کو نہیں مانتے، میرا دین میرے لیئے اور آپکا آپکے لیئے۔ کوئی بات زیر بحث لانی ہو، بڑے شوق سے بحث کریں، لیکن اگر تمسخر یا تذلیل پر آئے، تو پھر اسی طرح کے جواب کا حوصلہ بھی رکھیں۔

یہاں یہ کردار تخلیق کر کے صاحب اسلام کے ایک بہت ہی انتہا پسندانہ رویئّے کو پیش کر رہے ہیں، جو کہ تمسخر ہے دین کا۔

اسلیئے میری دانست میں یہ اسی سلوک کے مستحق ہیں۔

ہمارا یہ سادا اور سیدھا سا اصول ہے۔ پنگا کرتے نہیں اور جو کرے اسے ایک یا دو مرتبہ وارننگ دیتے ہیں۔ باز نہ آئے تو پاجامہ زیب تن کروانا ہمیں بہت اچھی طرح آتا ہے۔ یہ اپنی کوشش کر دیکھیں۔ گھوڑا بھی ہے اور میدان بھی۔
 
Sohail Shuja

Chief Minister (5k+ posts)

میں سمجھتا تھا کہ آپ اور میں ١٨٠ ڈگری پر ہونگے پر یہ کیا جن کو میں اپنا سمجھتا تھا وہی پیچھے پڑ گئے . آتے ہی گولہ باری شروع
ہاں جی، الحاد کی دعوت میں کوشش یہی کی گئی تھی کہ ۱۸۰ کا زاویہ بنا کر ایک ایسے مسلمان کی تصویر کشی کی جائے جو انتہا پسندانہ عقائد کا حامل ہوتے ہوئے ’’اصل اسلام‘‘ کا داعی ہو۔ لیکن یہ آپکا ہی دعویٰ ہے کہ کوئی یہاں کنفیوژ ہوا ہے۔

نقش فریادی ہے کس کی شوخی تحریر کا
کاغذی ہے پیرہن،ہر پیکرِ تصویر کا

اصل میں یہ لوگ نہ تو اسلام سے آشنا ہیں نہ ہی الحاد سے. درمیان میں کہیں کنفیوزڈ گھوم پھر رہے ہیں . میں ان کو اصل اسلام کی طرف بلا رہا ہوں اور آپ "الحاد" کی طرف تو بیچارے اور کنفیوز ہو گئے
ایسی یہاں پر دو ہی آئی ڈیز ہیں جو الحاد اور اسلام، دونوں سے ناواقفیت کی بنا پر اپنی کنفیوژن کا ملبہ اچھالتی پھر رہی ہیں، اور ایسا کرنے میں انسانیت کے معیار کو برقرار رکھنے میں بھی ناکام ہیں۔

عجیب بات یہ ہے کہ ایک طرف تو پیغمبر کے ذکر سے آنکھیں نم اور سنّت کا پرچار اور دوسری طرف اسی تھریڈ پر گالیاں اور گالیوں کی دھمکیاں . اب یہ منافقت نہیں تو اور کیا ہے .
ہاں جی، پیغمبر صلّی اللہُ و سلّم کے ذکرخیر سے آنکھیں نم، اور ان کے تمسخر پر بھی آنکھیں نم، لیکن ہماری نہیں۔ اسمیں تضاد کہاں؟ منافقت کہاں؟ ظاہر سی بات ہے جو جسکی عزّت کرتا ہے، اسی کی ناموس کے لیئے دوسروں کا مقابلہ بھی کرتا ہے۔
آپ یہ کہنا چاہ رہے ہیں کہ بڑے چالباز طریقے سے ان کے تمسخر پر یہاں آپ کے لیئے آنکھیں فرش راہ کردی جائیں؟
تو آپکو نفسیاتی علاج کی ضرورت ہے۔
اور ابھی تک آپکو گالی دی کس نے ہے یہاں؟
 
Sohail Shuja

Chief Minister (5k+ posts)

ایک بات کی وضاحت کر دیں
کہ دین کے علم سے آپ کی کیا مراد ہے
جیسے ہمارے اکثریتی مولوی ہیں ان کی طرح یا کچھ اور ؟

رہی بات اکثریتی مولویوں کی تو ان کا تو نہ ہونا ہونے سے بہتر ہے . اگر پچھلے سو سال میں کسی نے کام کی کوئی کتاب لکھی ہو تو مجھے بھی دکھایئے گا .
عالم عرب میں اچھا یا برا کچھ نہ کچھ کام تو ہو رہا ہے . یہاں تو ہو کا عالم ہے .

یہ بات البتہ پیش نظر رہے کہ جس طرح میں عدلیہ کو قصوروار نہیں ٹہراتا اسی طرح میں مولویوں کو بھی قصوروار نہیں ٹہراتا

There is only 1

شاہ جی اس جلیبی کی طرح سیدھے جواب سے تشفّی ہوگئی آپ کی؟
 
Zinda_Rood

Minister (2k+ posts)
ویسے یہ بھی جاننا دلچسپ ہوگا کہ کیا اس تبدیلی کو اس فورم کے دیگر ممبران نے بھی محسوس کیا یا نہیں .
? .
آپ کی جس پوسٹ کا کل حوالہ دیا گیا تھا جس میں آپ اختلاف راۓ کی بنیاد پر لوگوں کو کتوں کی طرح مار کر گٹروں میں پھینکنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں .? . اس میں تو نادان صاحبہ بھی موجود ہیں . . کسی دن ان سے بھی یہ کہانی سنیں گے کہ کیسے چند سال میں ہی اعلی حضرت ١٨٠ ڈگری پر مڑ گئے اس طرح کا یو ٹرن تو شاید عمران خان نے بھی کبھی نہیں لیا ہوگا .

میرے خیال میں نادان صاحبہ کو اس وقت میرے نکتہ نظر سے کوئی خاص اختلاف نہیں تھا، ہاں اب وہ بہت معترض رہتی ہیں اور مجھے گمراہ سمجھتی ہیں اور واپس مجھے اسی" ہدایت" کے زمانے میں لے جانا چاہتی ہیں جس کی ایک جھلک آپ حضرات نے دیکھ ہی لی ہے۔۔

نادان
 
Zinda_Rood

Minister (2k+ posts)

میں سمجھتا تھا کہ آپ اور میں ١٨٠ ڈگری پر ہونگے پر یہ کیا جن کو میں اپنا سمجھتا تھا وہی پیچھے پڑ گئے . آتے ہی گولہ باری شروع

اصل میں یہ لوگ نہ تو اسلام سے آشنا ہیں نہ ہی الحاد سے. درمیان میں کہیں کنفیوزڈ گھوم پھر رہے ہیں . میں ان کو اصل اسلام کی طرف بلا رہا ہوں اور آپ "الحاد" کی طرف تو بیچارے اور کنفیوز ہو گئے

عجیب بات یہ ہے کہ ایک طرف تو پیغمبر کے ذکر سے آنکھیں نم اور سنّت کا پرچار اور دوسری طرف اسی تھریڈ پر گالیاں اور گالیوں کی دھمکیاں . اب یہ منافقت نہیں تو اور کیا ہے .

لاجک صاحب۔۔ آج کے بناسپتی مسلمانوں کو خالص مسلمان قبول ہی نہیں، اسی لئے یہ آپ کے پیچھے ہاتھ دھو کر پڑگئے ہیں۔ ویسے ایک میرا مشورہ ہوگا اگر آپ کا وقت میرے وقت کی طرح قیمتی ہے تو ان لوگوں کے ساتھ گفتگو میں ضائع کرنے سے گریز کیجئے گا جو علمی اعتبار سے ابھی بلوغت کی حد سے کہیں پیچھے ہیں۔۔ وہ کیا ہے نا طفلانہ ذہنیت کے ساتھ نوک جھوک اور شغل میلا تو لگایا جاسکتا ہے، کوئی سنجیدہ / علمی بحث نہیں کی جاسکتی۔۔
 
Zinda_Rood

Minister (2k+ posts)

کنٹرول سہیل بھائی جی
میرا نہیں خیال کہ رود جی اور لاجک جی ایک ہی بندے کی آئی ڈیز ہیں
.
رود جی کی پوسٹوں میں مایوسی بہت زیادہ نظر آتی ہے ، اس کے علاوہ ان میں ہر پہلو کو اپنے حق میں سمجھنے کی عادت بھی ہے
لاجک جی میں یہ عادات نظر نہیں آئیں
. . . . .
اور لاجک جی کی باتیں کہ فلاں حدیث میں یہ بات سمجھ نہیں آتی اور اصل علم صرف دینی علم ہے ، درست ہیں میں بھی ان کی تائید کرتا ہوں
چین والی حدیث سے متعلق تو میں نے لکھ دیا ، اور دینی علم کی وسعت اور بلندی سے متعلق بات پھر کبھی سہی
. . . . . .
@

Zinda_Rood

شاہ جی! آپ نے اپنے ذہن میں نہ جانے میرا کونسا نقش بٹھا رکھا ہے۔۔ ویسے اگر آپ دین کے معاملات پر اپنی "لاجیکل" گفتگو یہاں شروع کردیں تو یہ حضرات لاجک کو بھول کر آپ کے پیچھے ہوجائیں گے۔۔۔
 
There is only 1

Chief Minister (5k+ posts)

شاہ جی! آپ نے اپنے ذہن میں نہ جانے میرا کونسا نقش بٹھا رکھا ہے۔۔ ویسے اگر آپ دین کے معاملات پر اپنی "لاجیکل" گفتگو یہاں شروع کردیں تو یہ حضرات لاجک کو بھول کر آپ کے پیچھے ہوجائیں گے۔۔۔

آپ اگر کہتے کہ نہیں ،میں مایوس نہیں ہوں ، یا میں ہر بات اپنے حق میں نہیں سمجھتا تو جواب کا کچھ مزہ بھی آتا

There is only 1

Chief Minister (5k+ posts)

دینی علوم سے میری مراد یہ ہے کہ بندے کو اتنی عربی آنی چاہیے کہ وہ قرآن ، حدیث اور اسلاف کی کتابوں کو سمجھ سکے . اس کے بعد اسکا مطالعہ اس کو کس طرف لے جاتا ہے یہ اس کا اور اس کے خدا کا معاملہ ہے لیکن کل کو کم از کم خدا کو یہ تو کہہ سکے گا کہ اے خدا میں نے اپنی سی کوشش ضرور کی تھی .

اگر تو بندہ خود قرآن اور حدیث نہ سمجھ سکے تو ظاہر ہے وہ کسی اور کو ہی فالو کریگا . اگر تو اس نے غلط بندے کو فالو کیا ہے تو آپ ہی بتائیں کہ آخر وہ آخرت میں خدا کو کیا جواب دے گا . کیا یہ جواب کافی ہوگا کہ مجھے تو اس بندے نے کہا تھا . رب کہے گا کہ میں نے تو اس بندے کو فالو کرنے کا نہیں کہا تھا

میں یہ بھی مانتا ہوں کہ ایک خاص عمر کے بعد نئی زبان سیکھنا مشکل ہوتا ہے . اسی لئے میں سمجھتا ہوں کہ اسے سکولوں میں پڑھانا چاہیے

چونکہ پاکستان کے حکمران یہ مانتے ہوئے بھی کہ پاکستان اسلام کے نام پر بنا ہے عربی کو اہمیت دینے سے کترا رہے ہیں اس لئے میرے خیال میں ان پر یہ محاورہ صادق آتا ہے کہ

ہاتھی کے دانت کھانے کے اور دکھانے کے اور

اصول دین میں تقلید جائز نہیں
یعنی توحید ، نبوت ، اور قیامت کو اپنے ذہن سے سمجھنا پڑتا ہے کسی کی تقلید سے مان نہیں سکتے
میرے خیال میں آپ جو کہہ رہے ہیں اسلام میں وہ سب موجود ہے اور اس کے لئے عربی سیکھنے کی ضرورت نہیں
خیر ! اپنے ذہن سے سیکھنے پر تو ہم متفق ہیں
. .
. .
. .
یہ جو کرونا کا علاج ، میزائل ٹیکنالوجی ایٹمی ٹیکنالوجی وغیرہ ہے اس کے سیکھنے سے متعلق آپ کا کیا خیال ہے ؟کیا انہیں سیکھنا کچھ اہمیت رکھتا ہے ؟
 
There is only 1

Chief Minister (5k+ posts)

یہ کناروں سے کھیلنے والے
ڈوب جائیں تو کیا تماشا ہو

He is playing the devil's advocate

ان سے ایک مرتبہ درود شریف لکھوا لیں، یا پیغمبر کے ساتھ صلّی اللہُ وَ سلّم لکھوا لیں، ان کے علمی تدبّر کے سارے پول کھل جائینگے۔

آپ نے دیکھا ہوگا کہ میں نے کبھی زندہ رود کی آئی ڈی کی اتنی خاطر مدارت نہیں کی، چاہے جتنا مرضی سخت مکالمہ کیوں نہ ہو۔

آپ میرے دین کو نہیں مانتے، میرا دین میرے لیئے اور آپکا آپکے لیئے۔ کوئی بات زیر بحث لانی ہو، بڑے شوق سے بحث کریں، لیکن اگر تمسخر یا تذلیل پر آئے، تو پھر اسی طرح کے جواب کا حوصلہ بھی رکھیں۔

یہاں یہ کردار تخلیق کر کے صاحب اسلام کے ایک بہت ہی انتہا پسندانہ رویئّے کو پیش کر رہے ہیں، جو کہ تمسخر ہے دین کا۔

اسلیئے میری دانست میں یہ اسی سلوک کے مستحق ہیں۔

ہمارا یہ سادا اور سیدھا سا اصول ہے۔ پنگا کرتے نہیں اور جو کرے اسے ایک یا دو مرتبہ وارننگ دیتے ہیں۔ باز نہ آئے تو پاجامہ زیب تن کروانا ہمیں بہت اچھی طرح آتا ہے۔ یہ اپنی کوشش کر دیکھیں۔ گھوڑا بھی ہے اور میدان بھی۔

آپ کو کس پوسٹ سے اختلاف ہے نشان دہی فرمائیں
 
Status
Not open for further replies.