انار کلی بازار دھماکے کی تحقیقات میں اہم پیش رفت، سہولت کار گرفتار

8anarkaliarest.jpg

لاہور میں لوہاری گیٹ کے قریب انار کلی بازار میں ہونے والے دھماکے کی تحقیقات میں اہم پیش رفت سامنے آگئی، دھماکے میں ملوث دو سہولت کاروں کو گرفتار کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس کی تفتیشی ٹیموں نے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ایک دہشتگرد اور 2 سہولت کاروں کی شناخت کرلی جس کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دونوں سہولت کاروں کو گرفتار کرلیا ہے۔

تفتیشی حکام کا کہنا ہے لاہور کے انار کلی بازار میں دھماکا کرنے والے دہشت گردوں کے آنے اور جانے کا روٹ بھی مل گیا ، جائے وقوعہ پر 2 سہولت کار اور ایک دہشتگرد پہنچے تھے ، سہولت کار سرکلر روڈ اور دہشت گرد پان گلی سے آیا تھا۔


تفتیش میں یہ بات سامنے آئی کہ دونوں مبینہ سہولت کاروں نے بم لانے والے دہشت گرد سے ملاقات بھی کی ، دہشت گرد نے بیگ نجی بینک کے سامنے رکھا اور سرکلر روڈ کی طرف فرار ہو گیا جس کے بعد سہولت کار بھی وہاں سے فوراً نکل گئے۔

تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ مبینہ سہولت کاروں نے مچھلی منڈی کے قریب پناہ لی ہوئی تھی جہاں سے دونوں کو گرفتار کیا گیا، سہولت کاروں کو نامعلوم مقام پر منتقل کرکے ان سے دیگر ساتھیوں اور مدد گاروں سے متعلق تفتیش جاری ہے۔

دوسری جانب پولیس نے دھماکے کی جگہ کے ارد گرد کی جیوفینسنگ مکمل کرلی ہے، جبکہ مشتبہ کالز شارٹ لسٹ کرنی شروع کردی ہیں اور تفتیش کا دائرہ کار دوسرے اضلاع تک پھیلا دیا گیا ہے، شبہ ہے کہ سہولت کار اور ہینڈلر کسی اور ضلع سے لاہور آئے، اس ضمن میں مشتبہ افراد کا ریکارڈ اکٹھا کیا جارہا ہے۔

گذشتہ روزلاہور خوفناک دھماکے سے لرز اٹھا جس میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 29 زخمی ہوئے۔ دھماکے میں ڈیڑھ کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا۔ درج کی گئی ایف آئی آر میں دہشت گردی، ایکسپلوزوایکٹ سمیت 302 اور 324 کی دفعات لگائی گئی ہیں، ایف آئی آر کے متن کے مطابق تین دہشت گرد بارودی مواد رکھنے کیلئے موٹر سائیکل پر آئے، تفتیشی ٹیموں کو جائے وقوعہ سے بال بیرنگ مل گئے، بارودی مواد کے پھٹنے سے تقریباً ڈیڑھ فٹ گہرا گڑھا پڑ گیا، مزید تفتیش جاری ہے۔

انارکلی بازار میں دھماکے کی ذمہ داری حال ہی میں بننے والی بلوچ عسکریت پسند تنظیم قبول کی تھی۔ چند روز پہلے قائم کی گئی بلوچ نیشنلسٹ آرمی کالعدم بلوچ ریپبلکن آرمی اور کالعدم یو بی اے کے عسکریت پسندوں نے مل کر بنائی ہے۔
 

Aliimran1

Chief Minister (5k+ posts)

Iss kay danday 100% RAW aur Indian high commission se miltay hein​

Baluchistan ka naam lay kar inhein budnaam na karo ???​

Woh baqi Pakistanion se kam muhib e watan nahi?​

Yeh media kay andar RAW kay agents ki distraction karnay ki ghaleez kikoshish hai?​

 

Bubber Shair

Chief Minister (5k+ posts)
لاہور دھماکوں میں پہلے بھی جماعتی دھشتگرد پکڑے گئے تھے اب بھی انہی کی کارستانی ہے۔ اور یہ کام ایسے وقت پر ہوا ہے جب جماعت اسلامی نے احتجاج کی کال دی ہے