انجینئر، جسے فوجداری مقدمات کا کچھ علم نہیں، کا نیب میں کیا کام؟ جسٹس قاضی

mhafeez

Chief Minister (5k+ posts)

انجینئر، جسے فوجداری مقدمات کا کچھ علم نہیں، کا نیب میں کیا کام؟ جسٹس قاضی نیب تقرریوں پر برہم، تفصیلات طلب

سپریم کورٹ میں کیس کی سماعت کے دوران جسٹس قاضی فائز عیسی نے ریمارکس میں کہا کہ بار بار مواقع دیے مگر نیب کے غیر قانونی کام جاری ہیں، نیب افسران کی نااہلی کی وجہ سے لوگ جیلوں میں سڑ رہے ہیں۔


سپریم کورٹ میں نیب افسران کے نام پر پیسے لینے والے ملزم محمد ندیم کی ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی، اس موقع پر تفتیشی افسر نے کہا کہ ملزم نے عرفان منگی سمیت مختلف افسران کو اہم شخصیات بن کر کالیں کیں، ملزم کے خلاف نیب کی جانب سے مقدمہ درج کروایا گیا جب کہ فرانزک کی ابھی تک رپورٹ نہیں آئی۔


ملزم کے وکیل ظفر وڑائچ نے کہا کہ ملزم کے خلاف بلاوجہ مقدمات بنائے جا رہے ہیں، کسی متاثر کا بیان ریکارڈ تک نہیں کیا گیا، ملزم کے خلاف پہلے نیب ریفرنس بھی بنایا گیا پھر ایف آئی آر درج کروائی گئی۔
EepQzTyXgAAPClb

جسٹس قاضی فائز عیسی نے استفسار کیا کہ محمد ندیم مڈل پاس ہے بہاولپور سے وہ کیسے نیب افسر بن کر کال کرتا تھا، ملزم نے ایم ڈی پی ایس او کو ڈی جی نیب بن کر کال کی، تفتیش کے مطابق مڈل پاس ملزم کے پاس صرف ایک بھینس ہے، ملزم کے پاس بڑے بڑے افسران کے موبائل نمبرز کیسے آگئے۔


نیب پراسیکوٹر نے کہا کہ ایم ڈی پی ایس او سمیت 22 افراد کی مختلف شکایات ملیں، ایم ڈی پی ایس او نے ڈی جی نیب عرفان منگی سے رابطہ کیا۔ جسٹس قاضی فائز عیسی نے کہا کہ عرفان منگی صاحب آپ کی تعلیم اور تنخواہ کیا ہے جس پر عرفان منگی نے کہا کہ میں انجینئر ہوں اور میری تنخواہ 4 لاکھ 20 ہزار روپے ہے، جسٹس فائز نے استفسار کیا کہ آپ فوجداری معاملات کا تجربہ رکھتے ہیں، جس پر عرفان منگی نے کہا جی ، مجھے فوجداری مقدمات کا تجربہ نہیں، ایک انجینئر نیب کے اتنے بڑے عہدے پر کیسے بیٹھا ہوا ہے اور نیب کیسے کام کررہا ہے۔


جسٹس قاضی فائز عیسی نے کہا کہ چیئرمین نیب کس قانون کےتحت بھرتیاں کرتے ہیں، چیئرمین نیب اب جج نہیں انھیں ہم عدالت بلا سکتے ہیں جب کہ عرفان منگی کس کی سفارش پر نیب میں گھس آئے، مارشل لا میں قانون کی دھجیاں اڑائی جاتی ہیں، ہمیں اللہ سے زیادہ ایک ڈکٹیٹر کا خوف ہوتا ہے، مارشل لا سے بہتر ہے دوبارہ انگریزوں کو حکومت دے دی جائے۔



جسٹس قاضی فائز عیسی نے ریمارکس میں کہا کہ نیب عوام کے پیسے سے چلتا ہے عوام کے نوکر ہیں سب، ملک کو 2 حصوں میں تقسیم کر دیا گیا، ہر بندہ کرسی پر بیٹھ کر اپنا ایجنڈا چلا رہا ہے، نیب جس معاملے میں چاہتا ہے گھس جاتا ہے، نیب والے عوام کے ملازم ہیں، بار بار مواقع دیے مگر نیب کے غیر قانونی کام جاری ہیں، نیب افسران کی نااہلی کی وجہ سے لوگ جیلوں میں سڑ رہے ہیں، لوگوں کو ڈرانے کے لیے نیب کا نام ہی کافی ہے۔


پراسیکیوٹر نیب نے عدالت کو بتایا کہ ہم اپنا کام قانون کے مطابق کرتے ہیں جس پر جسٹس قاضی قاضی فائز عیسی نے کہا کہ لگتا ہے ہمیں نیب کے لیے قانون کی کلاسز لگانا پڑیں گی، نیب کے 1999 سے اب تک کوئی رولز اینڈ ریگولیشنز بنائے ہی نہیں گئے، قواعد نہ بنانے پر نیب کے اپنے خلاف ریفرنس بنتا ہے۔

EepLj3OXgAMJTT0


EepLkNkWsAE5KXj


جسٹس مشیر عالم نے ریمارکس دیے کہ ہم سب ریاست کے ملازم ہیں، ہم سب نے مل کر قانون کی عملداری میں حائل قوتوں کا مقابلہ کرنا ہے جب کہ قانون کا وقار بحال کیے بغیر قانون کی عملداری قائم نہیں ہو سکتی۔


عدالت نے اٹارنی جنرل پاکستان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے نیب کے تمام ڈی جیز کی تقرریوں سے متعلق تفصیلات طلب کرلی، سپریم کورٹ نے چئیرمین نیب کے افسران بھرتی کرنے کے اختیارات کا بھی نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ چیئرمین نیب آئین اور قانون کو بائی پاس کر کے کیسے بھرتیاں کر سکتے ہیں، نیب کا سیکشن 28 آئین کے آرٹیکل 240 سے متصادم ہے۔


بعد ازاں سپریم کورٹ نے ملزم محمد ندیم کی ضمانت منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردی۔

 

Iconoclast

Chief Minister (5k+ posts)
Without even bothering to read your anal rabies, here it goes.
It's the engineers, especially IT who can help sift through the forensics. What would a dumb fucking lawyer know about that?
But it's alright to fly Planes with fake degrees because they were employed by your family's favorite "Mard" MushahiDalla. Especially among your women.
 

stoic

Minister (2k+ posts)
So the corrupt elements want to disrupt NAB's working via their lackey judges like qazi easy paisa.
And now we know why these judges are groomed by these mafia parties and deployed in field to protect them.
Only in Pakistan a judge who failed to justify his own wealth would be shamelessly commenting on matters of ehtasab
 

peaceandjustice

Chief Minister (5k+ posts)
Just imagine What he'll do when he'll become Chief Justice.
جو شخص اپنے اثاثوں کا حساب نہیں دے سکتا اور نواز شریف شہباز شریف زارداری کی طرح آئیں بائیں شائیں کر رہا ھے وہ شخص کس منہ سے پاکستان کی عدالتوں میں بیٹھا ہوا ھے اگر یہ شخص پاکستان کی عدالتوں کا چیف بن گیا تو پھر یہ پاکستان کی عدالتوں کے ساتھ بہت بڑا سوالیہ نشان اور بہت بڑا سانحہ ہو جائے گا۔
اب تک تو اس جج صاحب کو بہت پہلے ہی استعفاء دے کر گھر ? چلا جانا چاہیے تھا
 

The wizard

MPA (400+ posts)

مگر اس پر تو کیس چل رہا ہے، پھر یہ کرسی پر کیسے۔؟
When Nawaz Sharif case again went to Justice khosa he refuse to take it as he was member of previous bench so it was against the ethics and judge moral to take same case and there is qazi issa instead of proving himself innocent he decided to stick to his chair and constantly malign every government employee and doing full politics