انجینئر محمد علی مرزا سیاست میں۔ دوسری قسط

xshadow

Minister (2k+ posts)
سب سے پہلے تو علی بھائی سے پھر گزارش ہے کہ آپ اگر خود سیاست میں آجائیں اور سارے نون خون اور اہل اناڑیوں کی مخالفت کردیں تو ساری بحث ہی ختم اور میں سب سے پہلے اور بڑھ چھڑ کر اپکا ساتھ دوں گا۔ مگر جیسا کہ آج کل اپکو انتہائی دکھ ہوتا ہے جب کہ نون لیگ کی قیادت کو کوئی غدار کہے تو اسکا اور کوئی مطلب نہیں لیا جاسکتا سوائے اسکے کہ آپکے دل میں نون لیگ کی محبت جاگی ہوئی ہے۔ ایسا کیوں ہے تو اسکی بڑی وجہ یقینا مہنگائی ہوگی اور انقریب یہ غلط فہمی بھی اپکی دور ہوجائیگی جبکہ نون لیگے کے آتے ہیں چینی اور گھی کی قیمتیں 9 سے 13 روپے بڑھ گئی ہیں۔ اب ہوسکتا ہے کہ کچھ حضرات اسے رمضان سے جوڑ دیں تو یہ حکومت کم از کم چینی کو نیچے لے آئے نہ۔ جینا حرام کر کے رکھا ہوا تھا جبکہ صرف ایک چینی چور پی ٹی آئی میں تھا اور وہ بھی اب نون میں آچکا ہے۔ تو کم از کم چینی کی قیمت کم کرکے مثال قائم کردے اچھی حکومت کی۔

علی بھائی کا دعوہ ہے کہ وہ علی کے جانشین ہیں اور کوئی انکو خرید نہیں سکتا اور وہ ہمیشہ حق بات بیان کرتے ہیں اور کسی سے نہیں ڈرتے۔ انکا یہ بھی دعوہ ہے کہ اگر انکی باتوں کو حقائق کی بنیاد پر چیلنج کیا جائے تو وہ رجوع بھی کرلیں گے۔ اور اسی ضمن میں میں نے ایک کوشش شروع کی ہے جسکی آپ دوسری قسط آج ملاحضہ کریں گے۔ پہلی قسط کے لیے آپ اس لنک پر جاسکتے ہیں۔ https://www.siasat.pk/forums/threads/علی-بھائی-سے-سیاسی-اختلاف.819747/#post-6433845

آج کی قسط کا خلاصہ ہے علی بھائی کی نون لیگ سے محبت پر تبصرہ' نون لیگ کی مبینہ اہلیت بمقابلا ایمانداری' عمران خان پر تنکید' فوج یا اسٹیبلشمنٹ کے بارے میں تھیوریاں


اسٹیبلیشمنٹ کے بارے میں تھیوریاں۔
علی بھائی کا کہنا ہے کہ کوئی بیرونی سازش نہیں ہوئی جسکے بعد انکو مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ انہوں نے اور انکے من پسند پی ڈی ایم نے آگے بڑھ کر انصاف کی مثال قائم کی اور امریکہ پر جھوٹے الزام کو رد کیا اور انصاف کا پرچار کیا ورنہ امریکہ پر اتنا بڑا ظلم ہوجاتا کہ اللہ کی پناہ۔ دوسرا علی بھائی نہ بتایا کہ کیونکہ انکے پاس بھی فوج یا خفیہ اداروں کے لوگ آتے رہتے ہیں اسلیے انہیں پتا ہے کہ اصل ماجرہ کیا ہے۔ علی بھائی کے مطابق ملک کے دو بڑوں کی لڑائی ہے اور اس سے زیادہ وہ اپنے پلیٹ فارم سے کچھ نہیں کہہ سکتے۔ جی کیوں نہیں کہہ سکتے جناب؟ اسی کو ٹوپیاں کرانا کہتے ہیں۔ یا تو آپ علی کے جانشین ہونے کا دعوہ نہ کریں یا پھر کھل کر عوام کو بتائیں کہ آخر ہوا کیا ہے۔ اپ تو کسی سے نہیں ڈرتے پھر اپکو کیا ڈر ہے؟ کیا قیامت ٹوٹ پڑے گی۔ اس سے بڑھ کر کیا قیامت ٹوٹے گی کہ ایک آدمی جو دین کی باتیں بتاتا ہے اور اسکے بیانیے سے فائدہ صرف ایک جماعت کو ہورہا ہے جو تین بار وفاق میں حکومت فرما چکی ہے۔
آج کھل کر بتائیں کون ملک کا بڑا کیا کرتا رہا اور آخر یہ کیا لڑائی ہے؟ اگر آپ بھی یہی کہہ کر چپ کرجائیں گے تو وہ حقائق کون سامنے لائے گا؟ آخر کبھی نہ کبھی تو کسی نہ کسی کو سچ بولنا پڑے گا کہ نہیں۔ لیکن فل حال تو اپکے بیانیے سے ظاہر یہ ہورہا ہے کہ آپ نون لیگ کو فائدہ پہنچانے کے لیے یہ بیانیہ پیٹ رہے ہیں۔
یا آج ایک کام کریں۔ ایک صندوق میں وہ سارا کچھ لکھ دیں جو اپ کیمرے میں بتانے کی جرات نہیں فرما سکے اور تالا لگا کر بیج بازار زمین میں دبا کر بورڈ لگا دیں کے جب صحیع وقت آئے گا تو اس صندوق کو کھول دیا جائے اور وہ وقت اور موقع بیان کردیں جیسے آپ کے مرنے کے بعد' یا فلاں کام ہونے کے بعد یا جب دجال آجائے وغیرہ وغیرہ۔ تاکہ لوگ دیکھ سکیں کہ آپ کتنے سچے تھے اور کیوں آپ نے پہلے ان رازوں سے پردہ نہیں اٹھایا۔ یا پھر اپکے مرنے کے بعد لوگ اس صندوق کو کھول کر دیکھ سکیں حالانکہ اپنی زندگی میں آپ بیشتر دفع اپنی سیاسی وابستگی ضرور بدلیں گے کیونکہ آپ اور سارا پاکستان دیکھے گا کہ تجربہ کاروں کی جس ٹیم کو آپ سیاسی فائدہ پہنچاتے رہے ہیں وہ اہلیت کی ایسی اسی مثالیں قائم فرمائیں گے کہ اللہ کی پناہ۔

اہلیت
اول تو اس بحث کو جوں ہی چھیڑا جاتا ہے تو پہلے سے لوگ سمجھ لیتے ہیں کہ شریف خاندان انتہائی تجربہ کار ہے معیشت یا امور حکمرانی چلانے میں اور عمران خان کو ٹکے کی حکومت کرنے نہیں آتی۔ شریف خاندان کی صرف اہلیت پر اگر میں دلائل دوں تو کرپشن اپکو چھوٹی لگے گی۔ علی بھائی کیونکہ کھل کر نون لیگ کا بیانیہ پیٹ رہے ہیں تو یہ انتہائی ضروری ہے کہ انہیں حقائق سے آگاہ کیا جائے۔ میں قران و حدیث کی روشنی میں ثابت کرسکتا ہوں کہ اہلیت تلاش کی جاتی ہے۔ ایمانداری میں۔ یہ نہیں ہوسکتا کہ آپ بدیانت انسان کو صرف یہ کہہ کر کام پر رکھ لیں کیونکہ اسے بڑا تجربہ ہے۔ اور کیونکہ انہوں نے حدیثیں بہت پڑھ رکھی ہیں اسلیے مجھے یقین ہے کہ انہیں اس بات کی سمجھ ہوگی کہ میں کیا بات کررہا ہوں۔

علی بھائی اپنے گھر ایک ملازم رکھ کر بتائیں جو مزے کے کھانے بناتا ہو مگر پیسے اور کھانا چوری کرتا ہو۔ یقینا پہلا خیال انکے زہن میں یہی آئیگا کہ ضروری ہے کہ مزے کے کھانے بنانے والا ہر بندہ چور ہی ہوتا ہے۔ اور یقینا انکا دوسرا خیال یہی ہوگا کہ بدمزہ کھانا کھا لیں گے جب تک کہ اچھا ملازم نہ مل جائے یا کسی ایماندار ملازم کو لا کر بتائیں گے کہ کیسا کھانا پسند ہے تاکہ کچھ عرصے میں وہ سیکھ جائے۔ مگر کس دنیا کے کس خطے میں کوئی عالم دین یا چلیں عام آدمی ہے جو ایک چوری پر ملازم کو معاف کردے' دوسری چوری پر بھی چھوڑ دے اور کہے کہ آپ تاحیات میرے ملازم ہیں۔ لا حولا ولا قوۃ الا بااللہ۔ اگر علی بھائی ایسا ملازم اپنے گھر رکھنے کو تیار ہوجائیں اپنے خرچے پر انکی مرضی ہے مگر ملک یا ریاست کا سربراہ وہ ہوتا ہے جو اپنے دھڑ پر زائد چادر کا جواب دیتا ہے اور جسے اپنا کاروبار تک کرنے کی اجازت نہیں ہوتی کجا کہ اسکی بیرون ملک جائیدادیں ہوں اور اوپر سے کہے کہ اگر اسکے خاندان کے اساسے اسکی امدن سے زائد ہیں تو کسی کو کیا۔

علی بھائی کی نون لیگ سے محبت
یقینا علی بھائی کے پرستار یا وہ خود کہیں گے کہ انکا کوئی تعلق نون لیگ سے نہیں ہے اور وہ ہر جماعت کی اچھائی اور برائی بیان کرتے ہیں۔ حالیہ ویڈیو میں علی بھائی نے کہا ہے کہ اگر وائیٹ کالر کرائم یا کسی بھی کرائم یا جرم کا ثبوت نہیں ہے تو شرعی طور پر ملزم کو بیگناہ ہی سمجھا جائیگا۔ تو علی بھائی سے انتہائی ادب کے ساتھ سوال ہے کہ کس نے اپ سے کہا ہے کہ شریف خاندان کی بینامی جائیدادوں کے ثبوت نہیں؟ کس نے کہا ہے کہ شریف خاندان کے اساسے امدن سے زائد نہیں؟ کس نے کہا ہے کہ شریف خاندان کے خلاف ماڈل ٹاون کے قتل عام کے ثبوت نہیں؟ ہاں آپ کہیں کے عدالتوں میں انکے کیسس کیوں لٹکتے ہیں تو اسکا جواب میں آگے جاکر ضرور دیتا ہوں مگر یہ آپ نہیں کہہ سکتے کہ شریف خاندان کے خلاف کرپشن کے ثبوت ہیں ہی نہیں۔

علی بھائی کی عمران خان کے خلاف بیانات
ہوسکتا ہے کہ عمران خان ریاست مدینہ نہ بناسکے جبکہ اسمبلیاں اس نے خود توڑی تھیں یعنی وہ نیا الیکشن چاہتا تھا اور عین ممکن ہے کہ کئی وعدوں پر عمل نہ کرسکے' ہوسکتا ہے کہ انتہائی بری کارکردگی دکھائے اگر دوبارہ الیکشن جیت کر حکومت بنا لے۔ مگر یہ پی ڈی ایم کہاں سے ملک کی خیر خواہ ہوگئی جناب؟ یا کونسی چھڑی گمائی گی۔ یہ بھان متی کے کنمبے کی حکومت جسکا صدر فضل ارحمن' وزیراعظم شہباز شریف نیب کا ملزم' حمزہ شہباز وزیراعلی ضمانت پر رہا۔
ویسے ابھی تک مولانا کے صدر بننے کے چانسس لگ نہیں رہے کیونکہ اسے صرف دھرنوں کے لیے رکھا ہوا ہے یا کشمیر کمیٹی تک۔
اور اگر علی بھائی کے خیال میں عمران خان نے نون لیگ کے چالیس سالوں سے زیادہ تباہی ان 3 سالوں میں نکال دی ہے تو پھر یہ کیوں ممکن نہیں کہ گزشتہ 6 ماہ میں افغان حکومت نے عمران خان سے بھی زیادہ تباہی نکال دی ہے کیونکہ آدھی آبادی افغانستان میں خوراک کی قلت کا شکار ہے۔ تو اسی منطق پر پھر امریکہ کو واپس لانا چاہیے کیونکہ امریکی دور میں بڑا ڈالر آرہا تھا افغانستان میں اور نسبتا کم غربت تھی افغانستان میں۔

چلیں علی بھائی آپ کہیں جی کہ سعد رضوی کو اقتدار دیا جائے' نہ اس پر کوئی کرپشن کا کیس' نہ منی لانڈرنگ البتہ فارن فنڈنگ کے ثبوت ہیں کیونکہ عین فیٹف کے دنوں میں اسکے دھرنے ہورہے تھے اور ہندوستان سے مدد کے ثبوت بھی نکل آئے تھے۔ مگر میں پھر بھی کہتا ہوں کہ نون لیگ سے بہت درجے بہتر حکومت کرسکتا ہے۔ اسی میں سے خیر کا پہلو نکل سکتا ہے مگر جسطرح ہم سیاست جیسے انبیاء اکرام کے شبے میں بددیانتوں کی صفائیاں پیش کرتے ہیں اس سے پھر بھی بہتر ہے کہ سعد رضوی ملک کی قیادت سنبھال لے۔ لیکن مجھے معلوم ہے کہ علی بھائی ایسا نہیں کریں گے۔ یہی وہ لٹمس ٹیسٹ ہے جو ثابت کرے گا کہ عمران حکومت چاہے کچھ کرلے یہ نون لیگی نہیں بدلیں گے اور اوپر سے جب انکو مہنگائی کا بیانیہ بھی مل جائے تو باقی اہلیت کا بیانیہ ساتھ ملا لیں گے صرف عمران خان کی مخالفت میں۔ انکو کوئی غرض نہیں کہ باقی دنیا میں مہنگائی ہوئی یا نہیں۔ یہ کرونا اور غیر کرونا دور کا موازنہ کرتے ہیں جو کہ انتہائی بددیانتی ہے۔ اسکے باوجود عمران حکومت نے 5 فیصد سے زائد گروتھ کرکے دکھائی اور مسلسل دوسرے سال بھی یہی گروتھ ہے اور یہ کم از کم نون لیگ کے دور میں کبھی بھی نہیں ہوا۔ عمران حکومت کا خسارا زیادہ سے زیادہ 2 بلین رہا اور نون لیگ 20 بلین کا جاری خسارہ چھوڑ کر گئی تھی جبکہ نہ کوئی عالمی بحران تھا اور نہ کوئی یوکرین جنگ۔ تاریخ کی بلند ترین ایکسپورٹس ہوئی عمران حکومت میں اور آئی ٹی کی ایکسپورٹس میں 90 فیصد اضافہ کیا۔ ایمازون اور سیمسانگ جیسی کمپنیاں پاکستان میں۔ عمران حکومت کا موازنہ اگر کیا جانا چاہیے تھا تو وہ ہے خطے کے ممالک جن میں ورلڈ بنک کے مطابق سب سے کم بیروزگاری پاکستان میں ہوئی۔ شرائے غربت بھی پاکستان میں کم ترین رہی۔ مگر نون لیگی کیونکہ معاشیت پر کچھ زیادہ دھیان نہیں دیتے اور اکثر تو انکو صرف کتابی باتیں کہہ کر ٹال دیتے ہیں۔ انکو اللہ ہی حدائیت دے مگر اپنے حصے کی ایک کوشش میں کررہا ہوں۔
 
Last edited by a moderator:

Zainsha

Chief Minister (5k+ posts)
انجینئیر محمد علی مرزا جہلمی

رانگ نمبر۔۔

باتیں امام حسین ع کی

اور

چاکری وقت کے یزیدوں کی۔۔

ہمت ہے تو عوام کو سچ بتاؤ

اور اگر بتانے اے ہوا خراب ہوتی ہے تو پھر اِس موضوع پر چپ رہو۔۔
 

aqeel_786

MPA (400+ posts)
Main bi is Ali Bhai ko bohat sunta Tha lakin ab lagta hai jo ke humari aankhon samnay ho reha hai wo us ko Nazar NAHI aa reha is Liye ab wo hume jo 1400 saal pehle kan bata reha Hota hai us main kitni malawat ho gi.... Wallah Aalam ...
 

no_handle_

MPA (400+ posts)
محمد علی مرزا نے تمام مولویوں کا وہی حال کیا ہوا ہے جو عمران خان نے تمام سیاستدانوں کا کیا ہوا ہے۔

محمد علی مرزا کو سیاست کا اتنا ہی علم ہے جتنا عمران خان کو فقہ کا ہے
 

sohailkhan007

Politcal Worker (100+ posts)
Yh kis jahil gawar ki videos lagate ho aur pir sunne kaise bardasht karte ho. Tooba.. Aur humari intelligence pir israel walon se mila kare, agar un k itne bure din aye ha k is se milte hain.
Yh hosakta ha k yh humari ISI walon ya un k cheif ko janta ho, pir yh tu confirm ha k woh log is ko nai jante...
 

ProPakistanii

MPA (400+ posts)
محمد علی مرزا نے تمام مولویوں کا وہی حال کیا ہوا ہے جو عمران خان نے تمام سیاستدانوں کا کیا ہوا ہے۔

محمد علی مرزا کو سیاست کا اتنا ہی علم ہے جتنا عمران خان کو فقہ کا ہے
Couldn't agree more
 

dost56

New Member
اتنی لمبی تقریر کا اختصار یہ ہے کہ محمد علی مرزا نے ن لیگ کی حمایت کی ہے عمران خاں کی کیوں نہیں کی یہ جرم عظیم ہے۔۔تو صاحب ہر بندے کا اپنا اپنا
نقطہ نظر ہے سیاست میں اتنا تپنے کی کیا ضرورت ہے۔یا تو آپ قسم کھا کے کہ دیں کہ ن لیگ والے جھوٹ بولتے ہیں عمران خان نے کبھی جھوٹ نہیں بولا۔یا پھر ان سیاستدانوں کے چکروں میں اپنی انرجی اور دوسروں کی انرجی ضائع کرنا چھوڑ دیں۔۔سر یہ 2 یا 3 سو خاندان ہم پہ مسلط ہے کبھی پی ٹی آئی کی شکل میں کبھی ن لیگ کی شکل میں کبھی پی پی کی شکل میں۔ان سے جان نہیں چھڑوانی بلکہ ہر دروازہ کھڑاکا کے ان کے لیے اقتدار مانگنا ہے۔۔آپ عمران خاں کو چھوڑیں آپ اپنے علاقے کے ایم این اے کو دیکھیں کیا عمران خان نے یا ن لیگ نے وہ بندہ سہی چنا ہے۔۔جب وہ خود کرپٹ بندے آپ پہ لاکے بٹھا رہے ہیں تو آپ کو کیا پڑی ہے ان کے لیے اپنے اعمال خراب کرنے کی۔۔آپ کی ذمہ داری اپنے علاقے میں شریف آدمی کو ووٹ دینا ہے۔نہ کہ عمران خاں یا نواز شریف کی خاطر کرپٹ بندے کو ووٹ دینا۔آپ نے اللہ کے پاس جاکے اپنے ووٹ کا حساب دینا ہے عمران خاں یا زرداری کی قبر میں نہیں جانا
 

Kamboz

Senator (1k+ posts)
انجینئیر محمد علی مرزا جہلمی

رانگ نمبر۔۔

باتیں امام حسین ع کی

اور

چاکری وقت کے یزیدوں کی۔۔

ہمت ہے تو عوام کو سچ بتاؤ

اور اگر بتانے اے ہوا خراب ہوتی ہے تو پھر اِس موضوع پر چپ رہو۔۔
Mirza is a loud mouth very arrogant while he doesn't even speak arabic.
 

xshadow

Minister (2k+ posts)
اتنی لمبی تقریر کا اختصار یہ ہے کہ محمد علی مرزا نے ن لیگ کی حمایت کی ہے عمران خاں کی کیوں نہیں کی یہ جرم عظیم ہے۔۔تو صاحب ہر بندے کا اپنا اپنا
نقطہ نظر ہے سیاست میں اتنا تپنے کی کیا ضرورت ہے۔یا تو آپ قسم کھا کے کہ دیں کہ ن لیگ والے جھوٹ بولتے ہیں عمران خان نے کبھی جھوٹ نہیں بولا۔یا پھر ان سیاستدانوں کے چکروں میں اپنی انرجی اور دوسروں کی انرجی ضائع کرنا چھوڑ دیں۔۔سر یہ 2 یا 3 سو خاندان ہم پہ مسلط ہے کبھی پی ٹی آئی کی شکل میں کبھی ن لیگ کی شکل میں کبھی پی پی کی شکل میں۔ان سے جان نہیں چھڑوانی بلکہ ہر دروازہ کھڑاکا کے ان کے لیے اقتدار مانگنا ہے۔۔آپ عمران خاں کو چھوڑیں آپ اپنے علاقے کے ایم این اے کو دیکھیں کیا عمران خان نے یا ن لیگ نے وہ بندہ سہی چنا ہے۔۔جب وہ خود کرپٹ بندے آپ پہ لاکے بٹھا رہے ہیں تو آپ کو کیا پڑی ہے ان کے لیے اپنے اعمال خراب کرنے کی۔۔آپ کی ذمہ داری اپنے علاقے میں شریف آدمی کو ووٹ دینا ہے۔نہ کہ عمران خاں یا نواز شریف کی خاطر کرپٹ بندے کو ووٹ دینا۔آپ نے اللہ کے پاس جاکے اپنے ووٹ کا حساب دینا ہے عمران خاں یا زرداری کی قبر میں نہیں جانا
میں تو کئی بار عرض کرچکا ہوں کہ علی بھائی خود سیاست میں آجائیں تو پھر جس مرضی کوبرا بھلا کہیں مجھے کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔
عمران خان کی ڈٹ کر مخالفت کریں اگر اپ نواز شریف کی بھی کرتے ہیں مگر یہ تو دیکھ لیں کہ عمران خان پر کوئی قتل کا کیس نہیں ہے اور نہ ہی اسکی کوئی بینامی جائیداد ہے۔
دوسری طرف اب میرا منہ نہ کھلوانا کیونکہ میں کسی اچھے موڈ میں ہوں۔
انصاف کا تقاضہ یہ ہے کہ نون لیگ یا نان لیگ کی مخالفت اسکے چالیس سالوں جتنی فرمائی جائے اور عمران خان کی مخالفت اسکے پونے 3 سالوں جتنی۔
 

xeromatic

New Member
hazraat agar kisi ko nahin pata tau mein btata chalun meray naqis ilm k mutaabiq engineer ali mirza ki academy cantt ya kisi aur fauji area k sarak paar hai. agr mein ghalat hun tau islaah frmaiye