اندرونی معاملات میں مداخلت پر پاکستان کا امریکا سے شدید احتجاج

pak-and-us-letter.jpg


پاکستان نے امریکا کی جانب سے دھمکی آمیز خط بھیجنے پر شدید احتجاج ریکارڈ کرادیا،اے آر وائی نیوز کے مطابق سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ قائمقام امریکی ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کرکے احتجاجی مراسلہ دیا گیا اور اندرونی معاملات میں مداخلت پر پاکستان نے شدید احتجاج کیا،ذرائع کے مطابق امریکی سینئر عہدیدار کے الفاظ اور اندرونی معاملات میں مداخلت پر احتجاج کیا گیا،ذرائع کے مطابق قائمقام امریکی ناظم الامور کی طلبی قومی سلامتی کمیٹی کی ہدایت پر کی گئی ہے۔

دفتر خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی طرف سے ایک احتجاجی مراسلہ امریکہ کے حوالے کردیا گیا ہے،دفتر۔خارجہ کے مطابق احتجاج سفارتی چینلز کے ذریعے کیا گیا،ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی ناظم الامور کودفتر خارجہ طلب کرکے شدید احتجاج انکے حوالے کیا گیا،امریکہ پرواضح کردیا گیا ہے کہ پاکستان کواپنے اندرونی معاملات میں مداخلت کسی صورت میں قبول نہیں ہے۔

اس سے قبل قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں پاکستان کو دھمکی آمیز خط بھیجنے والے ملک کو بھرپور جوابی ردعمل دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا،اعلامیے کے مطابق مشیر قومی سلامتی معید یوسف نے شرکا کو بریفنگ میں بتایا تھا کہ غیر ملکی سینئر آفیشنل نے ملاقات میں پاکستانی سفیر کو پیغام دیا، پاکستانی سفیر نے پیغام وزارت خارجہ کو ارسال کیا، غیر ملکی مراسلہ پاکستان میں کھلی مداخلت ہے، غیر ملکی اعلامیہ کسی صورت قبول نہیں کیا جاسکتا۔

اجلاس میں مزید کہا گیا تھا کہ پاکستان اس ملک کے سفیر اور اس ملک کو بھرپور جوابی پیغام بھیجے گا، کمیٹی نے وزیر اعظم کی زیرِ صدارت کابینہ کمیٹی کے فیصلےکی توثیق کی کہ معاملے کو پارلیمنٹ کی سکیورٹی کمیٹی کے ان کیمرا سیشن میں لانا چاہیے،وزیراعظم عمران خان نے 27 مارچ کو اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ میں ہونے والے پاکستان تحریک انصاف کے جلسے ”امر بالمعروف“ سے خطاب کے دوران ایک خط لہرایا تھا،وزیر اعظم کا کہنا تھا پاکستان میں بیرونی مداخلت کی مدد سے حکومتیں تبدیل کی جاتی ہیں، ہمیں بھی ایک ملک نے دھمکی آمیز خط بھیجا ہے۔

دوسری جانب وزیراعظم پاکستان کیلیے دھکمی آمیزخط امریکا نے تمام الزامات کو مسترد کر دیا،پریس بریفنگ کے دوران پوچھے گئے سوال کے جواب میں امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس کا کہنا تھا کہ امریکا پرعائد الزامات میں کوئی حقیقت نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کی صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں،پاکستان کے آئینی عمل کی حمایت اور احترام کرتے ہیں امریکا پر عائد ان الزامات میں کوئی حقیقت نہیں،وائٹ ہاؤس کی کمیونیکیشن ڈائریکٹر کیٹ بیڈنگ فیلڈ نے بھی کہا کہ ان الزامات میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔
 

thinking

Prime Minister (20k+ posts)
Even a child know..US is behind this NC move.Reasons are simple.
1:IK don't have any business empire in abroad..he can't be blackmail.
2:IK can say Absolutely not.
3:US wants Pakistan to stay away from China.
4:Russia..China block is the future of Asians region..
5:IK gradually tell to Islamic world to be united and finish Thiers proxies wars against each others.
6:US wants Shattered Afghanistan while Pakistan wants a peaceful Afghanistan.
In Future..China will become super power not only economically but also Military.Pakistan will be the key for China to get this goal..So for New World Order.. Countries changing Thiers previous positions.
 

Sar phra Dewanah

Senator (1k+ posts)

یہ جو اے ! اب کیا ہو گا ؟ کیا امریکہ ڈیزل بھی بند کر دے گا ؟ پھر کیا ہو گا ؟​

 

asadqudsi

Senator (1k+ posts)
Let us be very clear , this is Biden administration’s policy to oppose PTI , mainly because he was on payroll of PPP back in 90s and the senile idiot does not recognize what kind of thief zardari is, however Biden himself is not going to survive re election so this policy is not going to last long. IK and Trump have identical positions vis a vis Putin and Russia , so these jokers dancing on the tune of a low level American official will learn their lessons soon.