انسداددہشتگردی عدالت نے منظورپشتین، محسن داوڑ کو اشتہاری کیوں قرار دیا؟

manzo1123.jpg


کراچی سنٹرل جیل میں قائم انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے اشتعال انگیز تقریر کے معاملے پر سماعت کی تو مقدمے میں نامزد رکن قومی اسمبلی علی وزیر، محسن داوڑ اور پی ٹی ایم رہنما منظور پشتین کو اشتہاری قرار دے دیا۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے محسن داوڑ سمیت چار ملزمان کو اشتہاری قرار دیا۔ مفرور قرار دیئے گئے دیگر ملزمان میں محمد شفیع، ہدایت اللہ پشین اور دیگر شامل ہیں۔

عدالت نے چاروں مفرور ملزمان کا کیس داخل دفتر کردیا۔ عدالت میں مفرور ملزمان کی منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد سے متعلق رپورٹ پیش کی گئی۔ جس کے مطابق چاروں مفرور ملزمان کے نام پر کوئی جائیداد نہیں۔

رپورٹ مختیار کار سب ڈویژن کراچی، بلدیہ ٹاؤن، ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان اور ڈپٹی کمشنر پشاور کی جانب سے پیش کی گئی۔

پولیس کے مطابق ملزمان کیخلاف سہراب گوٹھ تھانے میں اشتعال انگیز تقریر کا کیس درج ہے۔ کیس میں علی وزیر گرفتار اور عدالتی ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔