انقلاب اور فساد کا فرق

SAIT_

Senator (1k+ posts)
یہ انیس سو اناسی کا واقعہ ہے جب جهيمان بن محمد بن سيف العتيبي نے اپنے کوئی لگ بھگ پانچ سو لوگوں کی مدد سے خانہ کعبہ اور حرم پر قبضہ کرلیا - ان لوگوں نے اپنے ساتھ کئی لوگوں کو یرغمال بھی بنا لیا- العتيبي کو سعودی شاہی خاندان کے طرز حکومت سے شدید اختلاف تھا اور اسکی تحریک کی بنیاد ان چند مطالبات پر تھی- انکے بہت سے نامناسب مطالبات میں سے کچھ مطالبات جائز بھی تھے اور انکی عوام میں پذیرائی بھی تھی جیسا کہ انکی ڈیمانڈز تھیں کہ


حکومت احادیث نبوی کا احیا کرے
سعودی حکومت کا خاتمہ کیونکہ وہ کرپٹ حکومت ہے
بادشاہی نظام کا خاتمہ کیونکہ اسلام میں بادشاہی نظام کی کوئی گنجایش نہیں ہے
اسلامی نظام کا اجراء اور لوگوں کو انتخابات کے ذریعے حکومت کا حق حاصل ہو


بہرحال پاکستان اور فرانسیسی فوج کی مدد سے ان لوگوں کو شکست ہوئی، العتيبي گرفتار ہو گیا - اس سارے قضیے میں کوئی لگ بھگ سو لوگوں کی جان گئی - اور بعد میں اڑسٹھ لوگوں کی سرعام گردن زنی بھی ہوئی-


اپنی موت سے پہلے العتيبي کی آخری خواھش کے طور پر اسکی ملاقات اسکے دینی استاد سے کروائی گئی - جب اسکے استاد نے اسکی حکومت سے بغاوت کے بارے میں سوال کیا تو العتيبي نے روتے ہووے کھا کہ خدا کی قسم میری نیت بری نا تھی پر مجھے معلوم نا تھا کہ میرے اس عمل سے فتنہ پھیلے گا اور لوگوں کی جانیں ضائع ہوں گی - العتيبي نے اپنے استاد سے کھا کہ وہ اسکی کیلئے دعا کریں تاکہ الله اسکے گناہوں کو معاف کر ے کیونکہ اس سے فتنہ برپا کرنے جیسا گناہ سر زد ہوا ہے-


پاکستان کے موجودہ حالات میں اور العتيبي کے انقلاب میں بہت مماثلت ہے -پاکستانی انقلاب برپا کرنے والوں کے بقول انکی کی نیت بھی اچھی ہے انکے مطالبات کی اکثریت بھی جائز ہے - پر سوال یہ ہے کہ کیا انکا عمل ایسا ہے جو فتنہ برپا کرنے کا سبب نہیں بن رہا اور انھوں نے فساد برپا کرنے کی کوشش کو روکا یا اسکی حوصلہ افزائی نہیں کی- میرا خیال ہے کہ ان دونوں حضرات کا رویہ کوئی بہت مثالی نہیں بلکہ کسی حد تک فسادی ہے- قادری صاحب کو اور خان صاحب کو سوچنا چاہیے کیونکہ کامیاب انقلاب کے لیے صاف نیت اور جائز مطالبات ہی کافی نہیں بلکہ آپ کا عمل بھی اتنا ہی شفاف ہونا ضروری ہے - ورنہ کوئی بھی آپ کو العتيبي بننے سے نہیں روک سکتا جس سے کسی کو بھی کوئی ہمدردی نہیں ہو گی

 
Last edited by a moderator:

Muqadas

Chief Minister (5k+ posts)
یہ فساد بن چکا ہے اب
کوئی شک نہیں

عمران خان کے پاس بہت عمدہ موقع تھا واقعی پاکستان کو بہتری کی طرف لیکر جانے کا
 
Last edited:

baalti

Minister (2k+ posts)
یہ فساد بن چکا ہے اب
کوئی شک نہیں

humain toh yeh fasadi inquilab nahin lagta, yeh fasadi pana govt ne shuru kia... lekin ap ki tasali ke liye hum aik 3 pti forum memberan ki commission bana daitay hain... aur agar unhain yeh fasadi inquilab laga toh hum foran ikhlaqi taur peh yeh inquilab band kar dein gey, aur yeh forum chor dein gey, aur jo hamaray jismon mein goliyan lodged hein woh bhi lautaa dein gey...
 

pakistani786

Minister (2k+ posts)
Ab Army ko chayay ke is fasad ko khatam kerwa-ay.
In logon ne kisi kism ke muzakrat se koi baat nehin man-ney.

I think army ko involve hona paray ga.
 

Wicked

MPA (400+ posts)
Well. It was peacefull protest until the corrupt people started to use force. I Hope this time All Nooras will be Hanged. InshAllah.

Someone had to wake up this dead nation.
 

atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
تبدیلی کی کوشش کامیاب ہو جائے تو انقلاب، ناکام ہو جائے تو بغاوت (فساد) کہلاتی ہے
 
Last edited:

SAIT_

Senator (1k+ posts)
یہ فساد بن چکا ہے اب
کوئی شک نہیں

عمران خان کے پاس بہت عمدہ موقع تھا واقعی پاکستان کو بہتری کی طرف لیکر جانے کا

یہ بات درست ہے - اخلاقی طور پر آپ اس وقت تک کامیاب نہیں ہو سکتے جب تک آپ یہ ثابت نا کردیں کہ آپ اپنے نظریہ کے لئے کوئی بھی قربانی دے سکتے ہیں- پر خان صاحب کا رویہ یہ تھا کہ وہ اپنے نظریے کی کامیابی کیلئے دوسروں سے قربانی مانگ رہے تھے - ایسی صورت میں کامیابی کے امکانات ختم ہو جاتے ہیں - اور اب دیوار کا لکھا صاف نظر آ رہا ہے - موجودہ صورتحال میں کوئی بھی کامیاب ہو ناکامی اب خان کی ہے
 

SAIT_

Senator (1k+ posts)
تبدیلی کی کوشش کامیاب ہو جائے تو انقلاب، ناکام ہو جائے تو بغاوت کہلاتی ہے

یہ بات کلّی طور پر درست نہیں - پر امن ناکامی بعض دفعہ متشدد کامیابی سے بہتر ہوتی ہے - اور دنیا ایسی مثالوں سے بھری پڑ ہے- واقعہ کربلا ہی دیکھ لیں - یزیدی فوج کامیاب ہو کر بھی ناکام ہو گئی
 

mubashirrao

MPA (400+ posts)
in PY logon ko saaray maslay Khan saab main nazar aatay hain.. Mian Nawaz Sharif to nauzubillah inkay bhagwaan hain.. poojtay hain inhay!! Patwario! o baysharmo! doob k mar jao!
 

roshansachai

Senator (1k+ posts)
Imran Khan to p*agal lagay ga....un ko jo haramkho.r hain...

Naya Pakistan zindabad....Imran Khan zindabad
 

atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
یہ بات کلّی طور پر درست نہیں - پر امن ناکامی بعض دفعہ متشدد کامیابی سے بہتر ہوتی ہے - اور دنیا ایسی مثالوں سے بھری پڑ ہے- واقعہ کربلا ہی دیکھ لیں - یزیدی فوج کامیاب ہو کر بھی ناکام ہو گئی
اپ اخلاقی ہار جیت کا مقابلہ جنگی ہار جیت سے کر رہے ہیں

یزید کے نزدیک حضرت حیسن باغی ہی ٹھرے، حضرت حسین اور ان ساتھی جیت جاتے تو بغاوت کامیاب ہو جاتی
 

Awan-1

Minister (2k+ posts)
یہ فساد بن چکا ہے اب
کوئی شک نہیں

عمران خان کے پاس بہت عمدہ موقع تھا واقعی پاکستان کو بہتری کی طرف لیکر جانے کا

10000 % agreed
 

SAIT_

Senator (1k+ posts)
اپ اخلاقی ہار جیت کا مقابلہ جنگی ہار جیت سے کر رہے ہیں

یزید کے نزدیک حضرت حیسن باغی ہی ٹھرے، حضرت حسین اور ان ساتھی جیت جاتے تو بغاوت کامیاب ہو جاتی

جب آپ ایک اخلاقی نقطۂ نظر لے کر میدان میں آتے ہیں تو پھر آپ کی جیت بھی اسی وقت مقدم ہو گی اگر آپ کا اخلاقی نقطۂ نظر جیت جائے - انقلاب ہمیشہ اخلاقی نقطۂ نظر کی بنیاد پر لایے جاتے ہیں نا کہ جنگی طاقت کی بنیاد پر - کربلا میں حضرت امام حسین نے اپنے اخلاقی نقطۂ نظر کو جتوایا وگرنہ انکے لیے یزید کی بیت کرکے اپنے آپ کو بچانا آسان تھا-


انقلاب قربانی مانگتا ہے میرا سوال ہے خان صاحب نے کیا قربانی دی ہے اس انقلاب کیلئے
 

FaisalKh

Chief Minister (5k+ posts)
سیٹھ صاحب آپ کا اس واقعے کو پاکستان کے موجودہ سیاسی حالات سے موازنہ کرنا ایسا ہی ہے جیسے سیب اور آم کاچلیں آپ بتا دیں کہ اس مسئلےکا ذمے دار کون ہے؟ اور اسکو حل کرنے کا صحیح طریقہ کیا ہے؟ تحریک انصاف کو بقول آپکے یہ طریقہ غلط ہے تو کیا طریقہ اختیار کرنا چاہیے تھا؟
بقول آپکے اگر یہ فساد ہے تو پھر ٢٠٠٨ میں پرویز مشرف جو ایک آئینی صدر تھا اسکو فسادی طریقے سے کیوں رخصت کیا گیا؟ اور یہی فساد نون لیگ والوں نے ٢٠١٣ میں کیا تو تب حلال کیوں تھا؟


ویسے آپ نے بھی میری طرح وکی پیڈیا میں سارا واقعہ پڑھ کر تھریڈ بنا ڈالی یا اسکا کوئی اور سورس بھی موجود ہے؟
جو مطالبات العتیبی کے تھے مجھے تو اس میں اور تحریک انصاف کے مطالبات سے کوئی مماثلت نظر نہیں آئ؟ تحریک انصاف تو صرف دھاندلی اور دھاندلی کرنے والوں کے احتساب کی بات کر رہی ہے العتیبی کے مطالبات تو کچھ اور تھے
 

FaisalKh

Chief Minister (5k+ posts)
یہ بات درست ہے - اخلاقی طور پر آپ اس وقت تک کامیاب نہیں ہو سکتے جب تک آپ یہ ثابت نا کردیں کہ آپ اپنے نظریہ کے لئے کوئی بھی قربانی دے سکتے ہیں- پر خان صاحب کا رویہ یہ تھا کہ وہ اپنے نظریے کی کامیابی کیلئے دوسروں سے قربانی مانگ رہے تھے - ایسی صورت میں کامیابی کے امکانات ختم ہو جاتے ہیں - اور اب دیوار کا لکھا صاف نظر آ رہا ہے - موجودہ صورتحال میں کوئی بھی کامیاب ہو ناکامی اب خان کی ہے

aapko kis tarah ki qurbaani chahiye Imran Khan say?
 

Sirf_Sach

MPA (400+ posts)
جہاں عوام بے خس ہو جاییں وہاں انقلاب نہیں آتے ....افسوس لیکن یہی سچائی ہے پاکستانی عوام کی ...