انٹربینک اور اسٹاک مارکیٹ میں مندی کے بادل نہ چھٹ سکے

6psxdollarpachijulay.jpg

ملک میں جاری حالیہ سیاسی بے یقینی کی کیفیت کے باعث معاشی صورتحال بدترین ہوتی چلی جارہی ہے، ایک طرف اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا سلسلہ مسلسل جاری ہے تو دوسری طرف روپے کی گرتی ہوئی قدر کسی بھی طرح حکومت کے قابو میں نہیں آرہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق انٹربینک میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز روپے کی قدر مزید صفر اعشاریہ 66 فیصد گر گئی جبکہ دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں صفر اعشاریہ58 فیصد منفی کاروبار دیکھا گیا ۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز 228 روپے37 پیسے میں فروخت ہونے والا امریکی ڈالر مزید 1روپیہ 51 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 229 روپے 88 پیسے کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1551525154894843909
دوسری جانب کراچی اسٹاک مارکیٹ میں بھی آج کاروبار کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس میں 233اعشاریہ28 پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی ہے جس سے سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا نقصان پہنچا ہے۔

Whats-App-Image-2022-07-25-at-5-29-36-PM-1.jpg


کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کا آغاز ہوا تو ہنڈرڈ انڈیکس40ہزار77 پوائنٹس پر تھی، پورے دن کاروبار کے دوران انڈیکس میں ایک بھی پوائنٹ اضافہ نہیں ہوسکا بلکہ ایک موقع پر 39ہزار720 پوائنٹس تک گر گیا، تاہم کاروبار کے اختتام پر انڈیکس39 ہزار844اعشاریہ 02 کی سطح پر بند ہوا۔
 

miafridi

Prime Minister (20k+ posts)
Corrupt beggars were never the right people to stabilize the economy, because they are known to ruin it.