انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے والوں کو یومیہ کتنا جرمانہ ہو گا؟

1fbrfine.jpg

ایف بی آر (فیڈرل بورڈ آف ریونیو) نے تمام ٹیکس دہندگان کو خبردار کر دیا ہے کہ جن لوگوں نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی مقرر کردہ آخری تاریخ 15 اکتوبر تک گوشوارے جمع نہیں کرائے انہیں اب یومیہ ایک ہزار روپے جرمانہ کیا جائے گا۔

خبر رساں ڈیجیٹل پلیٹ فارم اسٹارٹ اپ پاکستان کا دعویٰ ہے کہ ایف بی آر نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع کی تھی جس کا مقصد ٹیکس دہندگان کی تعداد کو ساڑھے 3 ملین تک بڑھانا تھا، تاہم ایف بی آر اپنے اس ہدف کو حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1449160775759708160
ایف بی آر کے ترجمان کے مطابق 15 اکتوبر تک ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کی تعداد دو اعشاریہ 6 ملین تک ہی پہنچ سکی ہے جن سے 48 اعشاریہ6 ارب روپے انکم ٹیکس کی مد میں اکٹھے کیے گئے ہیں۔ تاہم ترجمان نے یہ بھی بتایا کہ انکم ٹیکس ریٹرن کی تعداد میں 45 فیصد اور محصولات کی وصولی میں 65 فیصد تک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔