انگلش کپتان جو روٹ قومی کرکٹر محمد یوسف کا ریکارڈ نہ توڑ سکے

8rootyousuf.jpg

آسٹریلیا نے انگلینڈ کو تیسرے ٹیسٹ میچ میں عبرت ناک شکست دے کر انگلینڈ کو ایشز سیریز میں وائٹ واش کردیا ہے، برطانوی کپتان جو روٹ 80 رنز کے فرق سے سابق پاکستانی کپتان محمد یوسف کا ریکارڈ نہ توڑ سکے۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا نے انگلینڈ کو تیسرے ٹیسٹ میچ ایک اننگز اور 14 رنز سے شکست دے کر سیریز 3-0 سے اپنے نام کی ہے۔

برطانوی کپتان اس میچ میں سابق پاکستانی بیٹسمین محمد یوسف کا ایک سال میں سب سےزیادہ ٹیسٹ رنز اسکور کرنے کا ریکارڈ توڑنے کیلئے پرعزم تھے تاہم وہ آج کی اننگز کے بعد مجموعی طور پر سال میں 17سو8 رنز اسکور کرسکے ، محمد یوسف کا ریکارڈ ایک سال میں 17 88 رنز کا تھا۔

https://twitter.com/x/status/1475766069126172672
آج تیسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن کے کھیل کا آغاز انگلینڈ کے 31 رنز چار کھلاڑی آؤٹ سے شروع ہواتو بین اسٹوکس صرف 11 رنز کے انفرادی اسکور پر ہی پویلین لوٹ گئے جس کے بعد دن کے ابتدائی 16ا وورز میں ہی آسٹریلوی باؤلرز نے انگلینڈ کے تمام کھلاڑیوں پویلین بھجوادیا۔


آسٹریلیا کی جانب سے اسکاٹ بالینڈ نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے صرف 4 اوورز میں 7 رنز کے عوض 6 برطانوی بیٹسمینوں کو پویلین بھیجا، انہوں نے اپنی بولنگ میں ایک اوور میڈن بھی کیا۔

لڑکھڑاتی بیٹنگ کو برطانوی کرکٹ ٹیم کے کپتان جو روٹ جیسے تیسے 56 کے مجموعی سکور تک پہنچانے میں کامیاب ہوئے اور 28 کے انفرادی اسکور پر ڈیوڈ وارنر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔

ایشز سیریز میں برطانیہ کو وائٹ واش کرنے کے بعد آسٹریلیا کرکٹ ٹیم آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں 36 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر رہی جبکہ انگلینڈ کی ٹیم ساتویں نمبر پر آگئی ہے۔
 

There is only 1

Chief Minister (5k+ posts)
محمد یوسف کے ریکارڈ کو پندرہ سال ہو گئے ؟ ایسے لگتا ہے جیسے کل ہی کی بات ہے
 

Okara

Prime Minister (20k+ posts)

knowledge88

Chief Minister (5k+ posts)
I met Muhammad Yusuf after this record (he is a friend of one of my friends in Sydney). I congratulated him and told him that I was praying ? for him to break viv Richards record. Brian Lara was determined to get him out to keep the viv Richards record alive. Muhammad Yusuf thanked me for me praying for him. He is a very down to earth man. Let me tell you one more thing which some cricketers don't admit on camera. At that time both Ponting and Tendulkar were in top form. I asked him, who is a better player, Ponting or Tendulkar. He straightaway said Ponting. Well , that is also my opinion till this day.
 
Last edited:

knowledge88

Chief Minister (5k+ posts)
It would have been unfair to Muhammad Yusuf and VIV Richards if Joe Root had broken this record. Both Muhammad Yusuf and Viv Richards played 19 innings in a calendar year to score 1788 and 1710 runs respectively. Joe Root has played 29 innings this calendar year to score 1708 runs.