انیل مسرت نے ارنب گوسوامی کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ جیت لیا

anil-musrat-arnab-gusawami.jpg


پاکستانی نژاد معروف برطانوی تاجر انیل مسرت نے بھارتی اینکر ارنب گوسوامی کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ جیت لیا۔ انہوں نے این ڈی ٹی وی کے خلاف برطانوی ہائی کورٹ سے رجوع کر رکھا تھا۔

انیل مسرت نے بھارتی ٹی وی پر اپنے خلاف ہونے والے پروپیگنڈے کیخلاف عدالت میں ہتک عزت کا کیس دائرکیا تھا۔ این ڈی ٹی وی نے 22جولائی 2020 کو ایک خبر نشر کی تھی جس میں جھوٹا دعویٰ کیا تھا کہ انیل مسرت پاکستانی خفیہ ادارے کیلئے کام کر رہے ہیں۔

لندن ہائیکورٹ نے مقدمے پر سماعت کی جس میں انیل مسرت کا آئی ایس آئی سے کوئی تعلق ثابت نہیں ہوا۔ ارنب گوسوامی نے انیل مسرت کے ساتھ بالی ووڈ اداکاروں پر بھی الزام عائد کیا تھا کہ وہ انیل مسرت کے ساتھ رابطے میں ہیں اور کہا کہ انہیں بھی آئی ایس آئی کا آلہ کار نہیں بننا چاہیے۔

https://twitter.com/x/status/1543294709686325250
عدالت نے مدعی انیل مسرت کے وکیل کے دلائل سنے جبکہ ارنب گوسوامی یا این ڈی ٹی وی کا کوئی نمائندہ عدالت میں پیش نہیں ہوا جس کے بعد عدالت نے انیل مسرت کے حق میں فیصلہ کرتے ہوئے این ڈی ٹی وی کی انتظامیہ پر 37ہزار 500 پاؤنڈ جرمانہ بھی عائد کر دیا ہے۔

یاد رہے کہ انیل مسرت کو عمران خان کے دور حکومت میں سابق وزیراعظم کے قریبی ساتھیوں میں شمار کیا جاتا رہا ہے۔
 

Aristo

Minister (2k+ posts)
Poray ka pora Khandan ek he soch ka Malik hai sirf ek k janay say baat nahi ban,ni ?

پتہ نہیں زمین پر شیطان کا یہ نائب چیلہ پاکستان کو تباہ کرنے کے لیے ابھی کتنا اور جیے گا ؟؟؟
جب تک یہ کینہ پرور فتنہ زندہ ہے پاکستان کبھی ترقی نہیں کر پائے گا