اوورسیز پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف کی حکومت سے بہت خوش ہیں،غریدہ فاروقی

shah111.jpg


معروف صحافی غریدہ فاروقی نے دعویٰ کیا ہے کہ اوورسیز پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف کی حکومت سے بہت خوش ہیں اور دھڑا دھڑ پیسہ بھیج رہے ہیں۔

اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ ڈالر 200 روپے پر پہنچ گیا !!!
https://twitter.com/x/status/1526831447214104577
جس پر ایک صحافی شہزادنوید نے جواب دیا کہ امریکا میں مقیم پاکستانیوں کے لیے خوشخبری ہے اب انکو ایک ڈالر کے بدلے میں 200 روپے ملیں گے
https://twitter.com/x/status/1526839428550905856
صحافی کے اس ٹویٹ کے جواب میں غریدہ فاروقی کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانی تو وزیراعظم شہباز شریف کی حکومت سے بہت خوش ہیں۔ کہتے ہیں ووٹ کا حق ملے نہ ملے، نوٹ مل رہے ہیں ڈالر کے بدلے۔

انہوں نے مزید دعویٰ کیا کہ اسی لئیے شہباز حکومت کے ایک ماہ میں عمران خان دور سے بھی زیادہ، تاریخی زرِمبادلہ پاکستان بھیجا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1526846015156125696
یادرہے کہ اپریل میں پاکستان کا ماہانہ غیر ملکی زرمبادلہ تاریخ میں پہلی بار 3 ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا تھا۔


اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ ماہ اپریل 2022ء میں بیرون ممالک مقیم کارکنوں کی طرف سے3.1 ارب ڈالرکی ترسیلات پاکستان آئیں۔ 3 ارب ڈالر سے زائد کی ترسیلات اب تک پہلی مرتبہ ملک میں آئی ہیں۔


عمران خان کے اقتدار کا خاتمہ 9 اپریل کو ہوگیا تھا جس کے بعد شہبازشریف وزیراعظم بنے لیکن غریدہ فاروقی نے اس کا کریڈٹ بھی شہبازشریف کو دینے کی کوشش کی
 

wasiqjaved

Chief Minister (5k+ posts)
جس دن نئی حکومت آئی۔ ڈالر کے مقابلے میں روپیہ تو مستحکم ہوا لیکن تب سے یہ دونوں بھائی لوگ غیر مستحکم ہو گئے ھیں۔ کوئی دم شم کر دو یوتھیو۔ ??
FB-IMG-1652968435190.jpg
 

Phoebusrex

Senator (1k+ posts)
Iss pagal ki bachchi ko koi btaye k overseas Pakistani Noon League say nafrat kertay hain. Siwaye chand Patwariyon kay....
 

samisam

Chief Minister (5k+ posts)
جس دن نئی حکومت آئی۔ ڈالر کے مقابلے میں روپیہ تو مستحکم ہوا لیکن تب سے یہ دونوں بھائی لوگ غیر مستحکم ہو گئے ھیں۔ کوئی دم شم کر دو یوتھیو۔ ??
FB-IMG-1652968435190.jpg
کسکا باپ کس کے گھر جاتا رہا ؟