اوورسیز کے ووٹ سے وزیراعظم منتخب ہونا ملک کے ساتھ مذاق ہوگا : سہیل وڑائچ

evmmmma.jpg

نجی ٹی وی چینل کے پروگرام رپورٹ کارڈ میں تجزیہ سہیل وڑائچ نے کہا کہ اوور سیز پاکستانیوں کے ذریعے وزیر اعظم منتخب ہوئے تو یہ 22کروڑ عوام اور اس ملک کے ساتھ بہت بڑا مذاق ہوگا۔

ان کا کہنا ہے کہ اوورسیز پاکستانی ہمیں بہت عزیز ہیں کیونکہ وہ ہمارے ہی بھائی ہیں مگر ان کے مفادات، حالات اور ترجیحات مختلف ہیں۔ جن لوگوں نے یہاں رہنا ہی نہیں ان کو یہاں سے مسائل سے کیا لینا دینا۔ ان لوگوں کی سوچ ہی اور ان کو یہاں کے اسپتالوں سے کوئی واسطہ نہیں تو آپ 80حلقوں کا فیصلہ ان سے کروانے جا رہے ہیں۔

سہیل وڑائچ نے مزید کہا کہ اگر ان حلقوں میں جیت کا دعویٰ موجودہ حکومت کا رہے تو پھر منتخب وزیراعظم اس ملک کے نہیں بلکہ اوورسیز پاکستانیوں کے وزیراعظم ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس خیال کو ابھی رد کر دینا چاہیے اور پاکستانیوں کے ووٹ کے ساتھ وزیراعظم منتخب ہو کر پارلیمان میں جانا چاہیے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ فی الحال یہ حتمی فیصلہ نہیں ہوا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ ڈائریکٹ ووٹ ہوں گے یا منتخب حلقوں میں ہی وہ ووٹ ڈال سکیں گے اس طرح اگر کوئی دعویٰ کرے کہ وہ اگلا الیکشن جیتے گا تو اس کا خیال شیخ چلی کا خیال ہی کہا جا سکتا ہے۔

پروگرام میں شامل ایک اور تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے سہیل وڑائچ کے خیال سے اتفاق نہ کیا جس پر انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو یہاں کے اسپتال، سڑک، گیس، بجلی کے بل اور بنیادی ضروریات زندگی کی یہاں ضرورت نہیں ہے اس لیے یہاں رہنے والے پاکستانیوں کی رائے سے حکومت کو منتخب ہو کر اقتدار میں آنا چاہیے۔
 
ranaji

President (40k+ posts)
اوور سیز انڈینز کو اوورسیز پاکستانیوں کے خلاف اور سیز پاکستانی بن کر بھونکنے کا موقع مل گیا اور بھونکنے والے میجورٹی اکاؤنٹس انڈینز کے ہیں یا آپریٹ بھی انڈیا سے ہو رہے ہیں۔ اور زیادہ تر وہی ہیں جو مریم نواز شریف کے سیل کے ہی ہیں یا انڈین ہی ہیں بہت کمُ اصلی پاکستانیوں اوور سیز کے ہیں جو مخالفت میں پو سٹ کررہے ہیں
لگے رہو منا بھائی
 
Awan S

Chief Minister (5k+ posts)
Majority of overseas Pakistanis don’t have the luxury or money to travel Pakistan on will just to vote.

They left their country, mainly cos of unemployment, inflation and other issues, how can you say he doesn’t know what is happening in the country.
They know what is happening but they are not impacted by what is happening. They are not impacted by inflation, joblessness and bad governance. If they are not impacted by these things then how can they judge a government?
 
Awan S

Chief Minister (5k+ posts)
اوور سیز انڈینز کو اوورسیز پاکستانیوں کے خلاف اور سیز پاکستانی بن کر بھونکنے کا موقع مل گیا اور بھونکنے والے میجورٹی اکاؤنٹس انڈینز کے ہیں یا آپریٹ بھی انڈیا سے ہو رہے ہیں۔ اور زیادہ تر وہی ہیں جو مریم نواز شریف کے سیل کے ہی ہیں یا انڈین ہی ہیں بہت کمُ اصلی پاکستانیوں اوور سیز کے ہیں جو مخالفت میں پو سٹ کررہے ہیں
لگے رہو منا بھائی
انڈین کیا اتنے فارغ ہیں کہ ہماری سیاست پر لکھتے رہیں وہ اپنی سیاست پر بھی اتنا نہیں لکھتے - یہاں اکا دکا کوئی انڈین ہو تو ہو باقی سب پاکستانی ہیں اور ہر ایک کا اپنا نقطہ نظر ہے سب کو ایک لاٹھی سے نہیں ھانکا جا سکتا اور لاٹھی بھی وہ جو اب ٹوٹ چکی ہے کیوں کہ اندر سے کھوکھلی تھی صرف آواز دیتی تھی جب چلانے کا وقت آیا تو ایک ہی مار میں ٹوٹ گئی مگر کچھ لوگ اب بھی بضد ہیں کہ نہیں لاٹھی مظبوط تھی - لاٹھی خوبصورت تھی مگر مظبوط ہر گز نہ تھی
 
Awan S

Chief Minister (5k+ posts)

اوورسیز پاکستانیوں کو پاکستان کا بہت احساس ہے۔ میں بہت عرصے سے کینیڈا میں رہ رہا ہوں اور باقاعدگی سے پاکستان جاتا ہوں۔ میرا دل پاکستان میں ہے- میں کینیڈا اس لئے آیا کہ نوے کی دہائی میں ن لیگ اور پیپلزپارٹی نے کرپشن کی انتہا کی ہوئی تھی۔ مجھ جیسے قانون کی پاسداری کرنے والے اور بغیر کسی سفارش والے کے لئے زندگی اجیرن تھی- ہر جگہ رشوت کا دور دورہ تھا- ہم لوگ مجبوری میں پاکستان سے باہر ہیں اور باقاعدگی سے اپنے خون پسینے سے کمایا ہوا رزق حلال پاکستان بھیجتے ہیں۔ اوورسیز پاکستانیوں کے پیسے کی وجہ سے پاکستان میں کروڑوں لوگوں کا کسی نہ کسی انداز میں روزگار وابستہ ہے- ہمیں احساس ہے کہ پاکستان کو اللہ نے بے پناہ وسائل سے نوازا لیکن مجرم لیگ اور پی پی کی کرپشن نے ملک کا بیڑہ غرق کیا- ن لیگ نے ہر ادارے کو کرپٹ کیا- اب ججز اور صحافی کرپشن کو اپنا حق سمجھتے ہیں- الیکشن کمیشن بھی کرپٹ ہے اور آج تک کوئی بھی دھاندلی سے پاک الیکشن نہ کروا سکا- اوورسیز پاکستانیوں کا ووٹ پاکستان کی تقدیر بدل دے گا- ہم کسی کھوتا بریانی کے عوض اپنا ووٹ نہیں بیچیں گے اور بغیر کسی دباؤ کے اپنا ووٹ پاکستان کی بہتری کے لئے استعمال کریں گے
بھائی میرے انڈیا اور چین میں تو ہم جیسی کرپشن نہیں ہے وہاں سے ہم سے کہیں زیادہ لوگ کینیڈا آئے ہیں بلکے کینیڈا میں امیگرینٹ کرنے والے ملکوں میں ہم بہت نیچے ہیں - ہمارے خطے میں سے انڈیا ، بنگلہ دیش ، سری لنکا اور پھر فار ایسٹ میں فلپین سے بہت بڑی تحداد میں لوگ کینیڈا میں آباد ہیں - اس خطے میں وسائل کم اور آبادی زیادہ ہے اسلئے لوگ بہتر مستقبل کے لئے دوسرے ملکوں کا رخ کرتے ہیں - جہاں تک نوے کی دہائی کی کرپشن کی بات ہے تو اس سے بہت پہلے بھی لوگ باہر ملکوں میں جاتے رہے ہیں بلکے مڈل ایسٹ میں سب سے زیادہ پاکستانی بھٹو دور میں گیا تھا اگرچے یہ سلسلہ ایوب دور سے چل رہا تھا - اگر قصور وار ٹھہرانا ہے تو جرنیلوں کو ٹھہراؤ جو تین بار دس یارا سال کے لئے خود مارشل لاء اور باقی اپنے چمچوں کو آگے کر کے حکومت کرتے رہے - بھٹو نواز اور عمران تینوں کو یہ لائے -
 
First Strike

پیارے بھائی انڈیا کا معاملہ مختلف ہے لیکن چین کے لوگ کاروبار کرنے کے لئے کینیڈا یاُ دوسرے مغربی ممالک جاتے ہیں۔ اگر پاکستان میں کرپشن ختم ہو جائے اور عدالتیں انصاف کرنے لگ جائیں تو بہت سے پاکستانی واپس آ جائیں گے اور پاکستان میں انویسٹ کریں گے

Awan S

Chief Minister (5k+ posts)
do u live overseas?? not sure what kind of job you do?

prices have gone UP everywhere. Inflation has gone UP everywhere. Turkey is currently under severe pressure . The whole issue is simple to understand- we left our loved ones behind to sweat out due to UNFAIRNESS in the society-created MAINLY by these Patwarris & Zardaaris ( & the Generals).

OP have FULL & JUSTIFIED right to vote as they are EQUAL stake holders in the future off the country.
I live in Canada work as an engineer in a big municipality. The inflation rate in Canada is 4.7% and in Pakistan it reached almost 17%. I have three vehicles and I never bother to look what fuel rates are at gas stations. Probably no more than $200 dollar is my fuel bill and no more than $400 is my utilities bill including water, electricity, gas, trash etc. My groceries bills are not too high as well. In Pakistan food, petrol and electricity are three major expenses and even those who own their houses cannot afford these basic necessaries of life. Purchasing power of people have reduced significantly since PTI government as income is not matching with huge inflation. Almost everything's price has go up two to three times in last three years. This big mess which this current government has made, I am disappointed that it will be huge challenge for any future government in Pakistan to fix this especially inflation.
 
Awan S

Chief Minister (5k+ posts)

پیارے بھائی انڈیا کا معاملہ مختلف ہے لیکن چین کے لوگ کاروبار کرنے کے لئے کینیڈا یاُ دوسرے مغربی ممالک جاتے ہیں۔ اگر پاکستان میں کرپشن ختم ہو جائے اور عدالتیں انصاف کرنے لگ جائیں تو بہت سے پاکستانی واپس آ جائیں گے اور پاکستان میں انویسٹ کریں گے
اس سارے خطے کا مسلہ آبادی ہے پاکستان ، انڈیا ، بنگلہ دیش اور چین میں بہت زیادہ آبادی ہے - وسائل آبادی کے حساب سے نہیں ہیں - اور مستقبل میں بھی آبادی جس تیزی سے بڑھ رہی ہے اس تیزی سے وسائل نہیں بڑھ رہے - چین نے ایک بچے کی شرط رکھ کر پچھلے تیس سال میں پھر بھی آبادی کنٹرول کی ہے - بنگلادیش کی آبادی ان کی علہدگی سے پہلے پاکستان سے کہیں زیادہ تھی مگر آج کہیں کم ہے - ان کے علما نے یہ فتویٰ نہیں لگایا کہ جتنے مرضی بچے پیدا کرو رزق کا مالک الله ہے وہاں برتھ کنٹرول پر بہت توجو ع ہوئی اور رزق کا مالک الله ہے وہ کہا گیا تھا بھوک کے خوف سے اپنے بچے قتل نہ کرو ورنہ برتھ کنٹرول اس زمانے میں بھی تھا اور اس وقت مسلمانوں کو دین پھیلانے کے لئے زیادہ لوگوں کی ضرورت تھی اور آبادی بھی قابو سے باہر نہیں تھی - ہمارا دوسرا مسلہ یہ ہے کہ انڈیا کے خوف سے اپنے قیام کے پہلے پچاس سال ہم ملکی آمدنی کا ستر فیصد اپنی فوج پر خرچ کرتے رہے - انڈیا جیسا بڑا ملک تو یہ افورڈ کر سکتا تھا مگر ہم نے انڈیا کے ساتھ آرمز ریس شروع کر دی - پھر بار بار مارشل لاء نے ہمارے ادارے بننے نہیں دئے - فوجی آ کر ہر ادارے میں فوجی بھرتی کرتے اور اداروں کو اپنے طریقوں سے چلاتے اور سویلین آ کر اپنے طریقوں سے - ایک اہم بات یہ تھی کہ ہمارا ٹیکس کا نظام نہ بن سکا - ایوب ، بھٹو اور مشرف کے تیس سال سے زیادہ ملک امریکی خیرات پر چلتا رہا بلکے ہم کرائے کے قاتل کا کردار ادا کرتے رہے - جب بھی مارشل لاء ختم ہوتا تو ملک چلانے کے لئے کوئی ان ڈائریکٹ ٹیکس کا نظام نہ ہوتا تو مجبورا قرض لینے پڑتے - پچھلے کچھ سالوں سے ڈائریکٹ ٹیکس بہتر ہو رہے ہیں نواز حکومت میں پانچ سال میں ٹیکس تقریبا ڈبل ہوۓ خان دور میں بھی ٹیکس ریکووری بہت اچھی ہے ایسے ہی چلتا رہا تو ہمارے ٹیکس بہتر ہونگے مگر ہمیں اپنے وسائل بھی بڑھانے ہونگے اتنی بڑی آبادی کو فیڈ کرنے کے لئے -
 
feeneebi

MPA (400+ posts)
میں بھی ایک اورسیز پاکستانی ہوں اور کینیڈین شہری ہونے کے علاوہ پاکستانی شہری بھی ہوں
تو اس لحاظ سے مجھے پاکستان الیکشن میں حصہ لینے سے کوئی نہیں روک سکتا ….یہ میرا ایک
قانونی حق ہے…..اور صرف یہی ایک پوائنٹ تمھارے سارے ارگومنٹس کی نفی کرتا ہے.
اب اس میں کیا
وہ بھی غلط ہے۔ اور عمران خان تو اپوزیشن میں اس پر بہت اعتراض اٹھاتا تھا۔ لیکن حکومت میں آ کر اپنی دوسری بہت سی باتوں کی طرح اس سے بھی یوٹرن لے لیا۔ اور میرے ناقص علم کے مطابق آپ کی انفارمیشن غلط ہے۔ ۔ دوہری شہریت والے الیکشن نہیں لڑ سکتے۔ اور فیصل واڈا کے خلاف یہی کیس ہے۔ کہ جب اس نے الیکشن لڑا تو اس کے پاس دوہری شہریت تھی
 
Saboo

Prime Minister (20k+ posts)

ہاہاہا….اب تم خود ہی مان رہے ہو کہ تمہارا علم ناقص ہے تو ظاہر ہے تمہاری انفورمیشن بھی
غلط ہوگی…...پاکیستانی شہری ہونے کے ناطے میں ووٹ تو بلکل دے سکتا ہوں ...اب الیکشن لڑ
سکتا ہوں یا نہیں یہ مجھے صحیح علم نہیں ہے. اب اس میں کیا
 
Munawarkhan

Chief Minister (5k+ posts)
Yes people only living in Pakistan should be allowed to vote to choose Pakistani government. They are the one who can judge performance of a government and not by someone who lives abroad and come to visit Pakistani once after 4/5 years for a month.

See First of all you know it very well, that lot of people in Pakistan vote based on 3 B's
  • Biryani
  • Bribe
  • Baradari
So it's very unfortunate that you want an oversea Pakistani to do a detailed economic analysis of the political parties and the candidates and then make an informed choice while majority votes for candidates taking 2,000 rupees.

If you want performance judgement to be pure criteria, them most of Pakistan will also disqualify
 
So PTI got vote in 2018 based on Biryani, Bribe and Biradri?
 
feeneebi

MPA (400+ posts)
ہاہاہا….اب تم خود ہی مان رہے ہو کہ تمہارا علم ناقص ہے تو ظاہر ہے تمہاری انفورمیشن بھی
غلط ہوگی…...پاکیستانی شہری ہونے کے ناطے میں ووٹ تو بلکل دے سکتا ہوں ...اب الیکشن لڑ
سکتا ہوں یا نہیں یہ مجھے صحیح علم نہیں ہے. اب اس میں کیا
جاہل انسان، اس طرح کے الفاظ عجز و انکسار اور شائستگی کی علامت ہوتے ہیں۔ اس سے یہ مراد قطعی نہیں ہے کہ میرا علم ناقص ہے۔
جیسے مثال کے طور پر اگر میں کسی کو اپنے گھر آنے کی دعوت دوں تو اپنے گھر کے لیے غریب خانے کے الفاظ استعمال کروں گا۔

باقی تم نے پہلے کہا کہ تم الیکشن لڑ سکتے ہو، اب کہہ رہے ہو کہ تمہیں علم نہیں۔ کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟؟