اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی 234 روپے کی بلندترین سطح پر پہنچ گیا

psxj1h221-dol11.jpg


انٹربینک میں ڈالر ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا، قیمت232.93 ہو گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 234 روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا

تفصیلات کے مطابق ملک میں ڈالر کی اونچی اڑان کا سلسلہ جاری ہے، انٹر بینک میں 2 روپے 62 پیسے اضافے سے ڈالر آج بلند ترین سطح 232 روپے 93 پیسے پر پہنچ گیا۔

https://twitter.com/x/status/1551869972749615104
اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 4 روپے مہنگا ہو نے کے بعد 234 روپے کا ہو گیا۔

دوسری جانب لاہور چیمبر آف کامرس کے صدر میاں نعمان کبیر کا ایک بیان میں کہنا ہے کہ بینکوں میں انٹر بینک ریٹ سے 10 بیس روپے زائد چارج کرنے پر تشویش ہے۔ بینکوں کے اضافی رقم لینے سے بزنس کمیونٹی کو ایل سی کھولنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

صدر لاہور چیمبر نعمان کبیر کا یہ بھی کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک خاموش تماشائی بننے کے بجائے اس صورتحال کا فوری نوٹس لے۔

دوسی جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں معمولی بہتری دیکھی گئی۔ پی ایس ایکس 100 انڈیکس 50 پوائنٹس اضافے سے 39 ہزار 894 کی سطح پر بند ہوا۔

c5ad98c4-0287-4c4b-b315-7dc703817ad8.jpg