اُمیدوار نہیں مل رہے،اس لیے عمران نے خود الیکشن لڑنے کافیصلہ کیا:احسن اقبال

ahsan-iqbal-imran-khan-election-dr.jpg


مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کو ضمنی انتخابات میں 9 نشستوں پر اُمیدوار نہیں مل رہے، اس لیے عمران خان نے خود الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام "آج شاہ زیب خان زادہ کے ساتھ" میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے یہ ایک طرح سے مخمسے کا شکار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف والے اپنی کمزوریوں پر پردہ ڈالنے کیلئے اس طرح کر رہے ہیں کہ ہر جگہ سے عمران خان خود الیکشن لڑیں گے۔ لیکن اگر کرنا ہی ہے تو یہ بھی شوق پورا کر لیں۔


ان کا کہنا تھا کہ اگر اسمبلیاں ہی تحلیل کرانی ہیں تو دونوں صوبائی اسمبلیوں کو تحلیل کریں وفاق خود ہی تحلیل کر دیں گے۔ فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ آنے کے بعد اُمید ہے کہ ہم عمران خان کو تمام نشستوں پر ہرا دیں گے۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا حکومت سرکاری پیسوں سے اداروں کے خلاف مہم چلا رہی ہے، عدلیہ کو اس کا ازخود نوٹس لینا چاہیے۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کے 9 حلقوں میں ضمنی انتخاب کا اعلان کیا ہے جبکہ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے بھی قومی اسمبلی کی 9 نشستوں پر خود ضمنی انتخاب لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔
 

xshadow

Minister (2k+ posts)
کم از کم اس نے یہ تو مان لیا کہ عمران خان ایک مقبول لیڈر ہے۔
 

sensible

Chief Minister (5k+ posts)
پی ڈی ایم کا سربراہ لڑ لے عمران خان کے خلاف اگر ہمارے پاس لاینیں لگی ہیں تو ۔