آئی ایم ایف معاہدے کی وجہ سے اسٹیٹ بینک مجبور ہے:وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل

miftah-ismail-dollr-shebaz.jpg


وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کہتے ہیں کہ پیٹرول کی قیمت کم کرنے کا مقصد لوگوں کو ریلیف دینا تھا، آئی ایم ایف کے معاہدے کی وجہ سے اسٹیٹ بینک کے ہاتھ بندھے ہوئے ہیں۔

ہم نیوز کے پروگرام ’ ہم مہر بخاری کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ جون میں 3 اعشاریہ7 بلین ڈالرز کی انرجی امپورٹ کی، اس وقت پاکستان نے 2 بلین لیٹر ڈیزل کا اسٹاک رکھا ہوا ہے۔

وزیر خزانہ نے دعویٰ کیا کہ اگست میں روپے پر دباؤ کم ہو جائے گا،الیکشن سے دو دن قبل ہم نے پیٹرول کی قیمت کم کی تھی،کمرشل بینک کے حکام سے ہم روزانہ بات چیت کرتے ہیں، آئی ایم ایف سے معاہدہ ہو گیا ہے، ایس ڈی آر ستمبر سے پہلے نہیں آسکتے ہیں۔


اس سے قبل میڈیا سے گفتگو میں وزیر خزانہ نے کہا تھا کہ سیاسی ہلچل کی وجہ سے ڈالر نے روپے کی قدر گرائی، معیشت مستحکم ہے، روپے کی قیمت گرنے سے معیشت کا کوئی تعلق نہیں۔

انہوں نے کہا تھا کہ اگلے چند دن میں روپے کی قیمت میں استحکام آجائے گا،ڈالر کی اڑان صرف روپے کے سامنے نہیں ہے، ڈالر نے پوری دنیا کی کرنسی کو متاثر کیا، ڈالر نے بائیس سال میں سب سے زیادہ مضبوطی حاصل کی۔

وزیرخزانہ کی کانفرنس کے ردعمل میں سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا تھا کہ مفتاح اسماعیل سب کو بے وقوف بنا سکتے ہیں مگر مارکیٹ کو نہیں،شوکت ترین کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف نے آپ کو لاٹھی ماری تو آپ نے 450 ارب روپے کے ٹیکس لگا دیے،مفتاح صاحب، پلٹ تیرا دھیان کدھر ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ موجودہ حکومت نے دوست ممالک سے ڈالر لینے کا دعویٰ کیا، مفتاح اسماعیل نے دوست ممالک کی پیشکش کے بارے میں ذکر کیا، آئی ایم ایف سے معاہدے کے بعد روپیہ مستحکم ہو جاتا تھا، آئی ایم ایف سے ڈیل ہوگئی، یہ تمام تر معاشی حالات صرف سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے ہیں۔
 

samisam

Chief Minister (5k+ posts)
یہ سرا سیا پا امریکہ اسرائیل انڈیا اور باجوہ اینڈ کمپنی کی لائی ہوئی امپورٹڈ حکومت اور سازش رجیم چینج کے انڈے بچے ہیں
 

miafridi

Prime Minister (20k+ posts)
Corrupt PDM beggars have destroyed the economy.

Not to mention that they have destroyed institutions and image of Pakistan as well.