آئی سی سی سائیکل 2023-31 میں ورلڈ کپ کی میزبانی کرنا چاہتے ہیں - چیئرمین

Siasi Jasoos

Chief Minister (5k+ posts)
79866334_49233441.jpg


لاہور: چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے کہا ہےکہ آئی سی سی کے چار ایونٹس کی میزبانی میں دلچسپی اظہار کی ہے ، آئی سی سی سائیکل 2023-31 میں ورلڈ کپ کی میزبانی کرنا چاہتے ہیں۔

جی این این کے مطابق چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے کہا ہے کہ آئی سی سی کے چار ایونٹس کی میزبانی میں دلچسپی اظہار کی ہے کچھ ایونٹس یوای اے کے ساتھ مل کر ہوسٹ کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ ملتوی ہو چکا ہے ، باہمی سیریز کے لیے کرکٹ بورڈز کے ساتھ بات چیت جاری ہے ۔

چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ زمبارے کی ٹیم اکتوبر میں پاکستان کا دورہ کرے گی ، پاکستان ٹیم رواں سال نیوزی لینڈ کا دورہ کرنے کے لیے بھی تیار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دوسرے ممالک کی مدد کرنا ذمہ داری سمجھتے ہیں ، اور بدلے میں یہی توقع رکھتے ہیں۔

http://gnnhd.tv/urdu/index.php/Sports/15836-1599159600