آئی سی سی نے بابر اعظم کی کئی سال پرانی یادگار ویڈیو ریلیز کردی

babar-azam-icc-vid.jpg


آئی سی سی نے کیں یادیں تازہ۔۔۔ بابر اعظم کی پرانی ویڈیو ریلیز

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ماضی میں کیسے پرفارم کرتے تھے اور کیسے نظر آتے تھے آئی سی سی نے یادیں تازہ کردیں،انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی ماضی کی ویڈیو شیئر کردی،جس میں وہ بولنگ کرتے اور وکٹ لیتے نظر آرہے ہیں۔

آئی سی سی کی جانب سے شیئر کئی گئی ویڈیو انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کی ہے جس میں پاکستان اور ویسٹ انڈیزکی ٹیمیں مدمقابل تھیں،ویڈیو کے کیپشن میں آئی سی سی نے لکھا کہ ’یاد رہے کہ جب بابر اعظم نے 2010 میں انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں بولنگ کی تھی۔

بابراعظم کی ویڈیو کو پاکستانی شائقین کرکٹ کی بھرپور پذیرائی مل رہی ہے، بابر اعظم نے گزشتہ دنوں بھی ٹیسٹ میں پہلی وکٹ حاصل کی تھی جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔



ڈھاکا میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مشکل میچ کو آسان بنایا اور بنگلہ دیش کے خلاف دو میچوں کی سیریز میں کلین سوئپ کرتے ہوئے ایک صفر سے جیت لی تھی۔

یہ میچ بابراعظم کے لیے یادگار بن گیا تھا کیونکہ انہوں نے ٹیسٹ کیریئر میں پہلی وکٹ حاصل کی۔ بابراعظم ‏نے مہدی حسن معراج کو ایلبی ڈبلیو کر کے ٹیسٹ میں وکٹ لینے والے بولر کے طور پر اپنا نام رجسٹرڈ کروایا۔

وکٹ لینے پر بابراعظم کی انتہائی خوش تھے، ساتھی کھلاڑیوں نے بھی کپتان کو مبارکباد دی۔ کپتان بابر اعظم نے ‏میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے پوائنٹس بہت اہمیت کے حامل ہیں، ‏ٹیم کی اسی سوچ نے جیت کا حقدار بنایا۔