سندھ ہائیکورٹ نے اسپیکر صوبائی اسمبلی آغا سراج درانی سمیت 8 ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد کر دی۔
بدھ 13اکتوبر کو آمدن سے زائد اثاثہ جات اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے کیس کی سماعت ہوئی۔ جسٹس ندیم اختر اور جسٹس اقبال کلہوڑو پر مشتمل اسپیشل بینچ نے فیصلہ سنایا۔
ہائیکورٹ کے اسپیشل بینچ نے درخواست ضمانت مسترد کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرکے جیل بھیجنے کا حکم دیا۔ملزمان کے خلاف احتساب عدالت میں ریفرنس بھی زیر سماعت ہے۔
نیب کے مطابق اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی و دیگر پر ایک ارب 61 کروڑ کے غیر قانونی اثاثے بنانے کا الزام ہے۔واضح رہے کہ نیب کراچی نے فروری 2019 میں اسپيکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو اسلام آباد سے گرفتار کیا تھا۔
Source