اپوزیشن عمران خان کو برداشت نہیں گرفتار کرے گی : شیخ رشید

pakistan-and-imran-khan-shekh.jpg



وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کہتے ہیں کہ عمران خان کے وزارت عظمیٰ سے ہٹنے کے بعد یہ لوگ انھیں برداشت نہیں کریں گے گرفتار کریں گے، ان کی بیوقوفی اور نااہلی سے عمران خان مقبول ہوگیا ہے، جب عمران خان باہر نکلے گا یہ اس کو برداشت نہیں کریں گے، گرفتار کریں گے۔

شیخ رشید نے بتایا کہ جب عمران خان کو گرفتار کریں گے تو پورے ملک میں احتجاج کی نئی لہر اٹھے گی، میرےخیال میں یہ بیوقوف عمران خان کو گرفتار کریں گے،ملکی جمہوریت شدید خطرات میں داخل ہوچکی ہے،بیرونی طاقتیں بھی نہیں جائیں گی کہ عمران خان سب کو ان کے خلاف کھڑا کرے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ عمران خان کی مقبولیت کا مقابلہ نہیں کرسکتے، 172 آدمی 22 کروڑ کا کیسے مقابلہ کریں گے، ووٹ بیچنے والے جب اپنے حلقوں میں جائیں گے ان کے منہ کالے ہوں گے،سسٹم بھی لپیٹا جاسکتا ہے، نئے الیکشن بھی ہوسکتے ہیں، 155 لوگ استعفیٰ بھی دے سکتے ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1510493630288601089
نجی ٹی وی سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ہم اسمبلی آ رہے ہیں، جیت ہو یا ہار ہو اس سے فرق نہیں پڑتا، کچھ لوگ ہار کا بھی مزہ لیتے ہیں، میں تو انجوائے کر رہا ہوں کہ 4 سال ہو گئے ورنہ ہم تو 10، 10 مہینے میں جاتے رہے ہیں۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ہمارے خلاف عدم اعتماد کامیاب ہو جاتی ہے تو ہمیں گھر چلے جانا چاہیے، اپوزیشن نے یہ جو فولش شاٹ کھیلا ہے یہ اُسے راس آگیا، بڑے پریشان کن حالات ہیں، ایک ہی آپشن ہے قوم الیکشن میں چلی جائے۔

شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان اب لاہور، گوجرانوالہ اور کراچی میں جلسہ کرے گا، خان صاحب کے لیے پیسہ مسئلہ نہیں ہے، ساری قوم ان کے لیے نکل آئی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ الیکشن کے علاوہ کوئی حل نہیں ہے، ذمہ داروں سے کہتا ہوں کہ روزوں کے بعد کرائیں یا حج کے بعد کرائیں، الیکشن کرائیں، ایک شفاف الیکشن ہو تاکہ کوئی یہ نہ کہہ سکے کہ یہ الیکٹڈ ہے یہ سلیکٹڈ ہے۔
 

samisam

Chief Minister (5k+ posts)
دھوبی کا ??.......?
FB-IMG-1648970135712.jpg
مگر یہ گشتی کا بچہ منڈے باز ممیسیا اور چوپا مودی کا پالتو کتا نطفہ حرام تو خنزیر ہے کتے تو اس مفتی مردود کے پڑوسی کی حراُم کاری سے بہت بہتر ہوتے ہیں یہ لونڈے باز ممیسیا اپنے ساتھ بد فعلی کروانے کا چمپئن ہے