اپوزیشن نےاپنی بیوقوفیوں کی وجہ سے عمران خان کی مقبولیت بڑھا دی ہے،شیخ رشید

12sheikhrasheedarybeeper.jpg

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے اپوزیشن کو دوٹوک پیغام دے دیا، ان کا کہناتھا کہ وزیراعظم عمران خان آخری گیند تک لڑیں گے، ہم آخری دم تک لڑیں گے، وہ این آر او دینا غداری سمجھتے ہیں کسی این آر او نہیں دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق نجی نیوز چینل سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ آج اگرانہیں این آر او دے دیا جائے تو ان کی تحریک عدم اعتماد ختم ہوجائے گی، عدم اعتماد پر ووٹنگ ہو گی، انشاءاللّٰہ عمران خان فتح یاب ہوں گے، اتحادی بھی ہمارے ساتھ ہوں گے ۔

وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ 28 مارچ کو تحریک عدم اعتماد پر پیش ہورہی ہے جبکہ ووٹنگ چار تاریخ کو ہونی ہے، یہ تحریک اپوزیشن لائی ہے تو 172 ارکان پورے کرنا ان کی ذمہ داری ہے۔


شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ہمارے ملک میں دس، دس ماہ کے بعد الیکشن ہوتے ہیں، تاریخ گواہ ہے کسی وزیراعظم نے کبھی اپنی مدت پوری نہیں کی، مستقبل میں موجودہ صورتحال کا فائدہ عمران خان کو ہی ہوگا، وقت حاضر کی مقبول حکومت الیکشن کی طرف جائیں تو سب ساتھ دیتے ہیں، اپوزیشن نے اپنی بیوقوفیوں کی وجہ سے عمران خان کی مقبولیت کو بڑھا دیا ہے، عوام وزیراعظم کی حمایت کریں گے ، آئندہ الیکشن میں کامیابی حاصل کریں گے۔

شیخ رشید نے مزید انکشاف کیا کہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ کو ایک دوسرے پر اعتماد نہیں ، عوام ان تین چہروں کو دیکھتے ہیں جو عمران خان کے خلاف اکٹھے ہوگئے ہیں۔

شیخ رشید نے اپنی بات کے اختتام میں کہا کہ اتحادیوں کے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتا ، اتحادی سمجھ دار لوگ ہیں امید ہے وہ بہتر فیصلہ ہی کریں گے ، میں عمران خان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑا ہوں، منحرف اور ناراض لوگ واپس آجائیں گے تو کچھ نہیں ہوگا ۔
 

hello

Chief Minister (5k+ posts)