اپوزیشن کو سرپرائز دینے کے بعد تحریک انصاف کے رہنماؤں کا ردعمل

6govtreactionoverncmrejected.jpg

وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن کی جانب سے لائی گئی تحریک عدم اعتماد پر سرپرائز دینے کا کہا تھا جو کہ آج سامنے آ گیا انہوں نے اسپیکر قومی اسمبلی کی مدد سے اس تحریک کو رد کروایا اور پھر قومی اسمبلی تحلیل کر دی۔

اس صورتحال پر ایک طرف متحدہ اپوزیشن تو تلملا اٹھی ہے جب کہ تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے افراد اور رہنما جلتی پر تیل ڈال کر مزے لے رہےہیں۔

تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے ٹوئٹ کیا کہ غداروں اور ضمیر فروشوں عوام میں آؤ، بیرونی سازشوں اور بند کمروں سے باہر نکلو۔ اب آپ کو انتخابات سے راہ فرار اختیار نہیں کرنے دیں گے۔

https://twitter.com/x/status/1510532120384458753
انہوں نے ایک اور ٹوئٹ کیا اور کہا کہ پہلے اپنی جیت سے انہیں مارو اور پھر مسکرائٹ سے جلا دو، انہوں نے اس کے ساتھ عمران خان کی تصویر بھی شیئر کی۔

https://twitter.com/x/status/1510528175054340099
شہباز گل نے کہا کہ اپوزیشن سے گزارش ہے کہ بچوں کے وزیراعظم شہباز شریف کو اسمبلی سے لے جائیں۔ وہ وہیں پر اڑے بیٹھے ہیں کہ میں نے وزیراعظم بن کر ہی جانا ہے۔ انہیں بتائیں
کھیل ختم ہوا۔ اب فیصلہ عوام نے کرنا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1510536624706310147
فواد چودھری نے کہا کہ کوئی سیاسی جماعت الیکشن سے فرار اختیار کرے تو اسے سیاسی بھگوڑا کہا جائیگا ادھر ادھر کی بونگیاں نہ ماریں الیکشن کی تیاری کریں۔

https://twitter.com/x/status/1510527383014723589
ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری نے کہا کہ وہی ہوتا ہے جو منظور خدا ہوتا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1510528218851250182
فیصل جاوید نے کہا مبارک ہو پاکستانیوں باطل کو شکست حق کی فتح

https://twitter.com/x/status/1510519506556588032
 

Sn Sunny

Chief Minister (5k+ posts)
Actually problem :In case of election then how they start campaign against each other?
Or they can fight as pdm ?
 

Gujjar1

Minister (2k+ posts)
indeed a masterstroke by one and only our beloved leader after Quid, The Imran Khan.
whole nation is behind you, every ghairat mand Pakistani is behind you.