اپوزیشن کی چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات، مکمل تعاون کی یقین دہانی


اپوزیشن کی چیف الیکشن کمشنر کو تعاون کی یقین دہانی۔۔چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ سے اسلام آباد میں پیپلز پارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی کے وفد نے ملاقات کی۔

ملاقات کے بعد میڈیا گفتگو میں نیئر بخاری نے کہا کہ دونوں جماعتوں کے وفد الیکشن کمیشن کا ساتھ دینے آئے ہیں،حکومت اور وزراء کو آئینی ادارے کے سربراہ کے خلاف توہین آمیز زبان استعمال نہیں کرنی چاہیے،حکومت جمہوری اداروں کے ساتھ تصادم کر رہی ہے۔

نیئر بخاری نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ الیکشن کمیشن کو ہر فورم پر سپورٹ کریں گے،نئی قانون سازی پر الیکشن کمیشن کا مؤقف آئین و قانون کے مطابق ہے،ای وی ایم یا دیگر ترامیم آئین سے متصادم ہیں،سیاسی جماعتوں کا الیکشن میں بہت اسٹیک ہے، انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کی ذمے داری ہے، یہ حکومت یا کسی اور ادارے کا کام نہیں۔


شیری رحمان نے یوم جمہوریت کے حوالے سے کہا کہ حکومت جمہوری اداروں، سیاسی جماعتوں اور میڈیا کے ساتھ تصادم میں ہیں،پیپلز پارٹی کے وفد میں نیئر بخاری، فرحت اللّٰہ بابر، شیری رحمان، سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر، اے این پی کے سینیٹر ہدایت اللّٰہ اور ایمل ولی خان شامل تھے۔

دوسری جانب سپریم کورٹ نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی تعیناتی کے خلاف درخواست مسترد کردی،عدالت نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات کو برقرار رکھا۔

قائم مقام چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ آئین کے مطابق کسی آئینی ترمیم کو چیلنج نہیں کیا جا سکتا۔
 

chandaa

Prime Minister (20k+ posts)
Sikandar baajey ne apney Dalal honey ka saboot paish kar diyaa. Now Govt should ensure he doesn't work anymore!
 

Doom1111

Minister (2k+ posts)
Sikandar baajey ne apney Dalal honey ka saboot paish kar diyaa. Now Govt should ensure he doesn't work anymore!
Hire Imran+Sheik Rashid na kaya. First they have to blame them self for such a kind of hire like Shaukat Tarin as well.