اپوزیشن کے غبارے سے ہوا نکل گئی،عمران خان الیکشن مہم میں آگے ہیں:عارف حمید

election-and-arif-hameed.jpg


سینئر صحافی اور تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے دعوی کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان عمران خان الیکشن مہم میں سب سے آگے ہیں، تحریک عدم اعتماد پر حکومت کے اقدام کے بعد اپوزیشن کے غبارے سے ہوا نکل گئی، سپریم کورٹ کا جو بھی فیصلہ آئے قبول کرنا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق نجی نیوز چینل کے پروگرام "خبر ہے" میں بات کرتے ہوئے تجزیہ کار عارف حمید بھٹی کا کہنا تھا کہ تحریک عدم اعتماد پر پر حکومت کے اقدام اور ڈپٹی سپیکر کی رولنگ پر سپریم کورٹ کی سماعت میں جو بھی فیصلہ عدالت کرے گی، وہ حتمی فیصلہ سب کو قبول کرنا ہو، کسی کو اچھالگے یا برا، کسی کی جرات نہیں کہ اس فیصلے سے انحراف کر جائے۔


تجزیہ کار عارف حمید نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ماضی میں کچھ لوگ ایسے بھی تھے کہ جو سپریم کورٹ کا فیصلہ ماننے کی بجائے اس پر حملہ کروا دیتے تھے، جج صاحبان کو، وکلاء کو اپنی جان بچانے کے لئے کرسیوں دروازوں کے پیچھے چھپنا پڑا تھا، ہمارے ملک کے ماضی میں اس طرح کے واقعات ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ دن بدن حالات مزید خراب ہوتے جارہے ہیں، اپوزیشن کے غبارے سے ہوا نکل گئی، وہ جس جوش و جذبے سے وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے لئے اٹھے تھے وہ ماند پڑ گیا ہے، وزیراعظم عمران خان نے الیکشن مہم بھی شروع کر دی ہے اور اب وزیراعظم یہ کوشش کر رہے ہیں کہ کسی طرح سب کے دماغ میں یہ بات پختہ کر دیں کہ تمام اپوزیشن امریکہ کی غلامی میں چلی گئی ہے جبکہ نجات دہندہ صرف عمران خان ہی ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1511354838428356612
عارف حمید بھٹی کا کہنا تھا کہ اگر ڈپٹی سپیکر کی رولنگ کا مان لیا جائے اور اگر تو انہوں نے سازش کی ہے، تو غداری والے معاملے میں ان پر آرٹیکل 5 عائد ہوتا ہے ، تو ایسے لوگوں کو سزا ضرور ملنی چاہیئے، کل کو اگر وہی لوگ حکومت میں آجاتے ہیں تو کیا ہو گا، جو الزامات لگائے گئے ہیں وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ان پر تحقیقات تو ضروری ہیں۔

منی لانڈرنگ اور کرپشن کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہ ہمارے ملک میں کرپشن برائی نہیں ہے، کیونکہ ہمارے تمام لیڈر سیستدانوں پر منی لانڈرنگ کے، کرپشن کے کیسز چل رہے ہیں، اس طرح تو شہباز شریف بھی منی لانڈرنگ کیس کی پیشیاں بھگتا رہے ہیں، ضمانت ان کو ملی ہوئی ہے، کبھی کوئی غریب آدمی ضمانت میں توسیع کروا کے دکھا دے، مقصود چپڑاسی بھی جوابدہ ہے، ہمارے ملک میں کپشن کا نظام بہت منظم ہے، اس کو برائی نہیں سمجھا جاتا بلکہ کسی کو حصہ نہ دین تو وہ غلط ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح تو علیم خان اور چوہدری محمد سرور کی جانب سے عثمان بزدار پر لگائے گئے کرپشن کے الزامات کوئی بھی ثابت نہیں کر سکتا، سٹنگ وزیر اعظم پر الزام لگایا گیا ہے کہ ان کی بیگم کو انتہائی بیش قیمت زیورات دیئے گئے ہیں، جس پر انہوں نے ایک سرکاری افسر کو نکال دیا تھا۔
 

stranger

Chief Minister (5k+ posts)

ان ٹھگوں کو اپوزیشن کہنا اس ملک کے ساتھ زیادتی ہے

انہیں غدار بھکاری کہہ کر پکارا اور لکھا جانا چاہیے
bhikari ghaddar nahi hota... ghaddar ne qaum ko bhikari kaha tha

ye sharif khandan ghaddari ker ker ke qaum ko bhikari bnana chahta tha