اپٹما کا پاکستان بھر میں ٹیکسٹائل ملز بند کرنے کا اعلان

textail-mill-shut-pk.jpg


آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما) نے پورے پاکستان میں ٹیکسٹائل سے منسلک فیکڑیاں بند کرنے کا اعلان کر دیا۔

اپٹما کے مطابق ٹیکسٹائل انڈسٹری کا بحران شدت اختیار کرنے لگا ہے، ہفتے کے روز سے ملک بھر کی ٹیکسٹائل انڈسٹری بند کردی جائے گی۔

اپٹما نے بتایا ہے کہ 1600 ٹیکسٹائل انڈسٹریز پہلے ہی بند ہوچکی ہیں، صنعتوں کی بندش سے 50 لاکھ افراد بے روزگار ہوجائیں گے، جبکہ احتجاجی طور پر ہونے والی اس بندش سے مجموعی طور پر 3 کروڑ افراد متاثرہوں گے۔

اپٹما کا کہنا ہے کہ ٹیکسٹائل انڈسٹری کی بندش سے ملکی برآمدات کو بڑا دھچکا لگے گا، ملکی معیشت کے لیے برآمدات کو بڑھانا انتہائی ضروری ہے۔اپٹما کا مطالبہ ہے کہ حکومت نے ٹیکسٹائل انڈسٹری کے لئے توانائی کے مسابقتی نرخ واپس لے لیے ہیں، انہیں فوری طور پر بحال کیا جائے۔

اپٹمانے مزید کہا کہ حکومت وعدے کے مطابق ٹیکسٹائل انڈسٹری کومسابقتی نرخوں پر بجلی اور گیس کی مسلسل فراہمی یقینی بنائے۔ مطالبات کے منظور کیے جانے تک فیکٹریاں بند رہیں گی۔