اچھی خبر : یورپی یونین پاکستانی برآمدات کا سب سے بڑا درآمد کنندہ بن گیا

eu-exports-pak.jpg

پاکستانی معیشت کے لئے بڑی خوشخبری آگئی، یورپی یونین پاکستانی برآمدات کا سب سے بڑا درآمد کنندہ بن گیا۔

تفصیلات کے مطابق یورپی یونین کی سفیر برائے پاکستان انڈرولا کامینارا کا کہنا ہےکہ یورپی یونین پاکستانی برآمدات کا سب سے بڑا درآمد کنندہ ہے جو پاکستان کی برآمدات کا 35 فیصد ہے جبکہ امریکہ کا حصہ 16 فیصد اور چین کا 6 فیصد ہے۔

انڈرولا کامینارا نے یہ بات کراچی کونسل برائے فارن ریلیشن (کے سی ایف آر)کے زیر اہتمام ایک ویبینار کے دوران کہی، جس کی صدارت چیئرمین اکرام سہگل نے کی اور اس کی نظامت سفیر مصطفی کمال قاضی نے کی۔

انھوں نے مزید کہا کہ یورپی یونین کے قیام کا بنیادی مقصد اکنامک اور مانیٹری سسٹمز کے ذریعے یورپی ممالک اور دنیا دونوں میں امن کا فروغ ہے تاکہ سرحدوں اور رکاوٹوں کو عبور کرتے ہوئے تجارت، ٹیکنالوجی، سائنسی ڈیولپمنٹ، مسابقتی گلوبل مارکیٹ اور سماجی ترقی کی حوصلہ افزائی کی جائے۔

انہوں نے بتایا کہ رواں سال دو طرفہ سفارتی تعلقات کے 60 برس مکمل ہونےکا جشن منایا جائےگا۔ آئندہ برسوں میں پاکستان کی ٹیکسٹائل انڈسٹری کیلیے یورپی یونین بڑی مارکیٹ ثابت ہو سکتی ہے۔

اس موقع پر چیئرمین اکرام سہگل نے یورپی یونین کی سفیر برائے پاکستان انڈرولا کامینارا کا شکریہ ادا کیا۔
 
Fawad Javed

Minister (2k+ posts)

we need to set a target of $200 Billion for the next 5 years