اگر آئی ایم ایف سے مذاکرات ناکام ہوئے تو کیا ن لیگ حکومت چھوڑدے گی؟

imf%20shehbaz%20sahrif%20%20hkm.jpg


پاکستان کے ایک ارب ڈالر کی قسط کیلیے آئی ایم ایف کے ساتھ دوحہ میں مذاکرات جاری ہیں، یہ مذاکرات پچیس مئی تک جاری رہیں گے،سب کی نظریں پچیس مئی پر جمی ہیں،اگر پچیس مئی کو پاکستان آئی ایم ایف سے مذاکرات میں کامیاب یا ناکام رہے تو حکمران اتحاد کی سیاسی سمت اور مستقبل کا فیصلہ کرے گا۔

ذرائع کے مطابق مذاکرات کا نتیجہ مثبت آنے کی صورت میں حکومت برقرار رہے گی چاہے پھر الیکشن سال کے آخر میں ہی کیوں نہ کرانا پڑیں۔

اگر مذاکرات کا نتیجہ اچھا نہ رہا تو ذرائع دعویٰ کرتے ہیں کہ نون لیگ اتحادیوں کے ساتھ رجوع کرکے حکومت چھوڑنے کا فیصلہ کرے گی۔ اتحادی حتمی فیصلہ کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات میں حکومت کی جانب سے مسائل کے حل پر حوصلہ افزا جواب نہ ملنے پر قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بلانے پر بھی غور کیا جارہا ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت یکطرفہ طور پر معاشی فیصلے نہیں کر سکتی جن میں مشکل فیصلے بھی شامل ہیں،ان فیصلوں کی بھاری سیاسی قیمت چکانا پڑے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت جانے سے ملک کو نقصان کا سامنا ہوگا اس لیے حکومت تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں بیٹھ کر متفقہ طور پر فیصلے کرے تاکہ ملکی معیشت بحال ہو سکے جو پہلے ہی دیوالیہ کی طرف بڑھ رہی ہے۔ ملک کی معاشی صورت کی وجہ سے اسٹیک ہولڈرز بھی شدید پریشان ہیں۔

آئی ایم ایف کو نگراں حکومت کی بجائے موجودہ حکومت کے ذریعے ہی معاملات میں شامل کیا جانا چاہیے،کچھ سرکردہ سیاسی رہنماؤں کو خدشہ ہے کہ نگراں حکومت سے توجہ کرنا غلط ثابت ہو سکتا ہے اور معیشت کے لیے اچھا ہونے کی بجائے تباہ کن ثابت ہو سکتا ہے۔

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی بھی موجودہ سیاسی اور معاشی مسائل کے حل کیلئے قومی سلامتی کمیٹی کی بنیاد پر فیصلے پر بلانے پر غور کررہے ہیں،انہوں نے تجویز دی کہ وزیراعظم کو چاہیے کہ فوری طور پر قومی سطح پر ڈائیلاگ کا اہتمام کریں تاکہ اسٹیک ہولڈرز کو بوسیدہ معاشی صورتحال سے آگاہ کیا جا سکے اور یہ بتایا جا سکے کہ اس وقت فوری طور پر مشکل فیصلے کرنا پڑیں گے اس سے قبل کہ پاکستان ناقابل حل مسائل کی گرفت میں آ جائے۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اس حوالے سے بہترین فورم قومی سلامتی کمیٹی ہے،جہاں صدر مملکت،چیئرمین سینیٹ، قومی اسمبلی کے اسپیکر،صوبائی وزرائے اعلیٰ،چیف جسٹس پاکستان، چیف جسٹس ہائی کورٹس اور دیگر کو وزیراعظم مدعو کر سکتے ہیں۔

اس اجلاس میں باریکی کے ساتھ معیشت کی تفصیلات پیش کی جائیں اور وہ فیصلے بتائے جائیں جو کرنا ہیں۔ نیشنل ڈائیلاگ میں قومی اسمبلی کی تحلیل کا معاملہ اور آئندہ الیکشن کی تاریخ کا معاملہ بھی پیش کیا جا سکتا ہے۔

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سےمثبت مذاکرات جاری ہیں، اپریل کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 9 ماہ کےاوسط خسارے کا آدھا ہے،اپریل کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 62 کروڑ 30 لاکھ ڈالر رہا ہے جو 9 ماہ کےاوسط خسارے کا آدھا ہے،یہ ایک اچھا اشارہ ہے، ملکی معیشت میں بہت جلد تبدیلی دیکھ رہے ہیں۔

دوحہ میں آئی ایم ایف سے جاری ابتدائی مذاکرات میں پاکستان نے آئی ایم ایف کے زیادہ تر مطالبات تسلیم کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے،ذرائع کے مطابق پاکستانی حکام نے سبسڈی میں کمی کرنے اور نجکاری کیلئے ٹائم فریم دینے پر آمادگی کا اظہار کیا ہے،پروگرام کی مدت اور قرض کی رقم بڑھانے پر بھی مثبت بات چیت رہی۔
 

Qudsi

Minister (2k+ posts)
جنگ کی خبر لگ رہی ہے. اتنا کچھ آسان ہوتا تو اب تک ناچ رہے ہوتے
 

Will_Bite

Prime Minister (20k+ posts)
even if 1 billion is approved, other lenders will not step in until clarity is achieved on the direction govt is going to take, considering its a hodge podge govt.
This was a classic switcheroo by PPP....they have mauled PMLN without even touching them.
 

Citizen X

President (40k+ posts)
1 billion will only buy you so much time. And they way these haramis burn through public money for their own aaiyashi probably last a couple of weeks.
 

Lubnakhan

Minister (2k+ posts)
Pmln will not give up government. They are not fools. Why do we think they want to fix Pakistan!! They are here to fix their own problems (monetary).

SS today decreased or removed import duty on import of solar energy panels . This kind of decision should only be made after thorough consultation with experts because one has to so weigh pros and cons of such imports. SS already made Pakistan lose huge amount of money in Quaid e Azam solar park, which( as far as I remember) is not producing any electricity. But SS is obsessed with trains, solar energy and motorways!

There must be some hidden perks for SS in these deals !!!
 

miafridi

Prime Minister (20k+ posts)
Corrupt mixed achar PDM has always been the problem of Pakistan not the solution. They are not only corrupt but incompetent as well. They would have failed miserably if they had to face a situation like Balakot Air strikes, Afghanistan evacuation, Covid-19 and the recent global inflation.

امپورٹڈ_حکومت_نامنظور