اگر روس نے آفر کیا اور ہم پر کوئی پابندی نہ ہوئی تو تیل خرید لیں گے،مفتاح

16miftahatcnnn.jpg


وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ ہم کسی ایسے ملک سے تیل نہیں خرید سکتے جو عالمی پابندیوں کا شکار ہے، مفتاح اسماعیل کے اس بیان پر سیاسی و صحافتی حلقوں کی جانب سے سخت ردعمل آنا شروع ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق سی این این کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے اعتراف کیا کہ عمران خان کی حکومت نے روس سے تیل اور گندم کی خریداری کیلئے رابطہ کیا تھا تاہم روس کی جانب سے اس پر کوئی جواب نہیں دیا گیا، ہم ابھی بھی روس یا یوکرین سے گندم کی خریداری کے خواہاں ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1531666250299998209
پروگرام کی میزبان نے سوال کیا کہ آپ کے پڑوسی ملک بھارت نے روس سے توانائی کے بحران پر قابو پانے کیلئے سستے داموں تیل کی خریداری کے معاہدے کیے ہیں، کیا پاکستان بھی سستےتیل کی خریداری کیلئے روس کی طرف جاسکتا ہے؟

مفتاح اسماعیل نے جواب دیا کہ اگر روس ہمیں سستے داموں تیل بیچنے پر راضی ہوتا اور پاکستان پر روس سے تیل خریدنے پر کوئی پابندی نہ ہوتی تو ہم لازمی طور اس موقع سے فائدہ اٹھاتے مگر اس وقت جو صورتحال ہے اس میں یہ ناممکن نظر آتا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1531697643885408258
ڈاکٹر شریں مزاری نے مفتاح اسماعیل کے بیان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بھارت روس سے تیل خرید رہا ہےتو آپ کو کیا امریکہ کا ڈر ہے۔

https://twitter.com/x/status/1531689830500995072
مفتاح اسماعیل کے اس بیان پر ردعمل دیتے ہوئے سابق وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ مفتاح اسماعیل نے تسلیم کرلیا عمران خان کی حکومت نے روس کو سستا تیل لینے کےخط لکھاتھا۔۔

انہوں نے مزید کہا کہ مفتاح اسماعیل کا موقف ہے کہ روس پر عالمی پابندیاں ہےتو تیل نہیں لے سکتے۔بھارت نے امریکہ کا سٹرٹیجک پارٹنر ہوتے ہوئے بھی روس سے سستا تیل خریدا مگر بھارت پر کوئی پابندی نہیں لگی، یہ غلام حکومت ملک و قوم کا نقصان کررہی ہے۔

https://twitter.com/x/status/1531680993031114752
صحافی و نجی چینل کے اینکر پرسن جمیل فاروقی نے کہا کہ مفتاح اسماعیل نے امپورٹڈ حکومت ہونے اور امریکی مفاد میں معاشی فیصلے کرنے کا اعتراف کرلیا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1531685802530734082
احمد بیگ نے لکھا کہ یہ کن جاہلوں کو ہم پر مسلط کردیا گیا ہے؟ یہ بین الاقوامی فورم پر جھوٹ بول رہے ہیں کہ پاکستان پر روسی تیل خریدنے کی پابندی ہے، انہیں بین الاقومی اینکرز بھی حامد میر اور سلیم صافی جیسے لگتے ہیں؟

https://twitter.com/x/status/1531705697989173251
ولید احمد نامی صارف نے لکھا کہ بھارت اور سری لنکا روس سے تیل خرید سکتے ہیں، مگر ہم امریکی دباؤ میں آکر عالمی پابندیوں کا شکار ملک سے تیل نہیں خرید سکتے۔

https://twitter.com/x/status/1531701898046210051
 

Jazbaati

Minister (2k+ posts)
He has basically exposed his Government as a puppet Government who is not allowed to buy oil from Russia . Putin would probably tell them to fuck off even if they did go begging for cheap rates since he knows they are the collaborators in the the US regime change.
 

atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
بھارت پر پابندی نہیں ہے پاکستان پر ہے - بھکاری
 

Glock

Senator (1k+ posts)
So... Even Russian oil is OK..

Projected GDP growth was also at 5.97.

Remittances, tax collections, exports, dollar, stocks, RDA, all ok.

Everything Khan was doing was OK, inclusive of Russia visit, Russian oil and wheat ... Then what was the bloody issue.?

Khan? And for whom? BIDEN? AND WHY?