اگر سنتو رام کافر نہیں

such bolo

Chief Minister (5k+ posts)
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

اگر سنتو رام کافر نہیں تو پھر انسان کے تخلیق کا کیا مقصد؟
اگر سنتو رام کافر نہیں تو انبیاء کی بعثت کا کیا مقصد؟
اگر سنتو رام کافر نہیں تو سورہ فاتحہ کے المغضوب اور الضالین کون؟
اگر سنتو کافر نہیں تو قرآن کے انعام یافتہ کون؟؟
اگر سنتو رام کافر نہیں تو حضرات نوح ایوب یعقوب موسی و ہارون وغیرھم کی جدوجہد کیوں؟
اگر سنتو رام کافر نہیں تو پچھلی قوموں کو عذاب و سزا کیوں؟؟
اگر سنتو رام کافر نہیں تو محمد عربی صلی اللہ علیہ وسلّم آخری نبی کیوں؟؟
اگر سنتو رام کافر نہیں تو قرآن کا کیا مقصد؟ اور بائبل و تورات کافی کیوں نہیں؟
اگر سنتو رام کافر نہیں تو اللہ کی آیتوں کا انکار کرنے والوں کو درد ناک عذاب کی وعید کیوں؟؟
اگر سنتو رام کافر نہیں تو محمد عربی صلی اللہ علیہ وسلّم کی قریش مکہ سے دشمنی کیوں؟
اگر سنتو رام کافر نہیں تو سفر طائف کیوں..مدینہ و حبشہ کی ہجرت کیوں؟
اگر سنتو رام کافر نہیں تو بدر و احد و خندق کیوں؟؟
اگر سنتو رام کافر نہیں تو فتح مکہ پر خوشی کیوں؟ اگر سنتو رام کافر نہیں تو صحابہ سے اللہ راضی کیوں؟
اگر سنتو رام کافر نہیں تو ہم مسلمان کیوں؟ ہم ہندو عیسائی یہودی کیوں نہیں؟؟
اگر سنتو رام کافر نہیں تو امام دین امام دین کیوں اور سنتو رام کیوں نہیں؟

یہ تحریر محترم راشد فاروقی صاحب کے تحریر "امام دین کافر ہوگیا" سے پیدا ہونے والی مختلف بحثوں میں سے فقط ایک بحث کے جواب میں لکھی گئی ہے
http://www.siasat.pk/forum/showthre...گیا-Imam-Deen-Kafir-Ho-Gaya
ہ(امام دین و سنتو رام و مولوی کے کردار سے حاصل ہونے والے اسباق کو براۓ مہربانی زیر بحث نا لایا جائے)ہ

اس تحریر سے صرف یہ بات اخذ کی جائے که دین اسلام اپنے ماننے والوں کو جنت کی خوشخبری اور نام ماننے والوں کو جہنم کی وعید دیتا ہے...اسی تناظر میں امام کائنات محمد الرسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلّم کو بشیر و نذیر کہا گیا...یعنی خوشخبری سنانے والا اور ڈرانے والا.
سنتو رام کو کافر نا سمجھنے والے انتہائی سادہ الفاظ میں قرآن کے پیغام توحید سے نا واقف ہیں. ازاں و نماز کی ابتدا اللہ اکبر سے بھی نا بلد

اللہ ہمیں اسلام اور کفر میں فرق کرنے کی توفیق عطا فرماۓ
 
Last edited by a moderator:

atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
سنتو رام غربت کے ہاتوں مجبور رہا، نتھو مہاجن کو بیاج جمع کرنے سے فرصت نہیں ملی. یہ کیسا انیائے ہے، سنتو رام کافر نہیں نتھو مہاجن کافر
 
karachiwala

Prime Minister (20k+ posts)
جزاک اللہ کل میں نے بھی اس بات کو محسوس کیا تھا اور اس پر تحریر پر اپنے تحفظات کا اظہار بھی کیا تھا۔ یا تو حضرت جوش تحریر میں بہک گئے یا پھر یہ کسی آئندہ آنے والی بڑے فساد/فتنہ کا پیش خیمہ ہے۔ بہرحال یہ تحریر اسلام سے کوئ مطابقت نہیں رکھتی تھی۔ غم اس بات کا ہے کہ کتنے ہی لوگ تحریر پڑھ کر راگ سے راگ ملانے کی کوشش کر رہے تھے۔ اللہ سبحانہ و تعالیٰ ہمارے ایمان کی حفاظت کرے۔ آمین۔
 
shafi3859

Minister (2k+ posts)
Being a muslim , hamy pehly hud py deen ko laago kerna hay...oar deen ka paigham dosroo tak pohchana hay...in that story,,, of stau ram...on could tell SR the preaching of islam and could have invited him to accept islam...now thats it....for that point onward....SR can not claim in front of Allah that he dont know about islam.................
 
Joker

Minister (2k+ posts)
10150679_10152099438818878_210884210_n.jpg
 
rashidfarooq

Senator (1k+ posts)
محترم جناب سچ بولو صاحب! ۔
میری اس تحریر کو بہت سے حضرات نے لغوی معنوں میں لیا اور تحریر کی روح پر غور کرنے کی بجائے الفاظ کے گورکھ دھندوں میں الجھ گئے۔ میرا مقصد کسی کو جنتی یا جہنمی ثابت کرنا نہیں تھا، نہ ہی کسی نئی بحث کو جنم دینا۔
میرا مقصد تو صرف اتنا تھا کہ دنیا میں بہت سے پسماندہ ممالک ہیں جن میں بہت سے غیر مسلم پسماندہ حالت میں زندگی گزار رہے ہیں۔ سنتو رام کو تو بطور استعارہ کے استعمال کیا کہ جس سے مراد ہر وہ غیر مسلم تھا جو ایک غیر مسلم گھرانے میں پیدا ہوا مگر اس کی دنیاوی زندگی نہایت تکلیف دہ ہے اور اسے زندگی میں کوئی بھی سکھ حاصل نہیں ہے۔ نہ ہی وہ زندگی میں دوسروں کے لئے کوئی تکلیف پیدا کرتا ہے۔ اگر دیکھا جائے تو دنیا میں لاکھوں بلکہ کروڑوں غیر مسلم ایسے ہوں گے جن کی ساری زندگی نہایت تنگی و ترشی میں گزرتی ہے، ان میں سے بہت کے پاس دعوت اسلام پہنچتی نہیں، بعض کو اسلام کے پیغام تک رسائی نہیں، اکثریت ایسی بھی ہے جن کی زندگی اس قدر بدتر ہوتی ہے کہ ان کو مذہب کی طرف توجہ دینے کی اجازت نہیں دیتی کہ کون سا مذہب درست ہے اور کون سا غلط۔ یہ سراسر قدرتی عمل ہے جس میں ان کا کوئی قصور نہیں۔
اگرچہ یہ نظامِ قدرت سب کا سب اللہ تعالیٰ کا قائم کردہ ہے اور وہی اس کو چلانے والا ہے، مرنے کے بعد سزا و جزا کا اختیار بھی خدا کا ہے، مگر تعمیری اور مثبت سوچ اور انسانی ذہن میں پیدا ہونے والے سوالات سے نہ تو اسلام ہمیں روکتا ہے اور نہ ہی اللہ تعالیٰ نے اس پر پہرے بٹھائے ہیں۔
اس موضوع پر آپ تمام حضرات کو صرف دعوتِ فکر دینے کا خیال تھا جس پر یہ تحریر لکھی، نہ ہی اسلام کے کسی حکم پر تنقید کرنا مقصود تھا، نہ کسی کو جنتی یا جہنمی قرار دینا۔ مقصد صرف ایک مثبت بحث کی دعوت تھا۔ اس تھریڈ میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ بہت سے ممبران نے اپنے اپنے طور پر اظہار خیال کیااور ایک دوسرے کے علم میں اضافے کا باعث بنے۔
 
Last edited:

ZenoInTheZoo

Minister (2k+ posts)
Life is not a binary proposition as the majority on this forum have the habit of assuming it to be!

کافر 'انکار کرنے والے' کو کہتے ہیں - کسی کو کوئی چیز پیش کی جائے، کوئی دعوت دی جائے اور وہ انکار کر دے تو وہ کافر ہے -

سنتو رام کافر ہے اگر کسی نے اسے اسلام کی دعوت دی اور سنتو رام میں اس دعوت کو سمجھنے کی صلاحیت تھی لیکن اس نے انکار کر دیا ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ تو سنتو رام کافر ہے -

بات کو صاف اور سادہ رکھا کریں، اور سیاق وسباق کا خیال رکھا کریں - چیزوں اور مسائل کو الجھا کر خلق خدا کی زندگی مشکل مت بنائیں ۔ ۔ ۔ ۔ پلیز ۔ ۔ ۔ ۔
 
Raaz

(50k+ posts) بابائے فورم

مولوی پہلے یہ بتاؤ کہ تم لوگوں کے پاس ختنے سونگنے کے علاوہ اور کوئی کام نہیں ہے کیا ؟؟؟

could not control :lol::lol::lol::lol::lol::lol::lol::lol::lol:
 
Sadia Hashmi

Senator (1k+ posts)
Life is not a binary proposition as the majority on this forum have the habit of assuming it to be!

کافر 'انکار کرنے والے' کو کہتے ہیں - کسی کو کوئی چیز پیش کی جائے، کوئی دعوت دی جائے اور وہ انکار کر دے تو وہ کافر ہے -

سنتو رام کافر ہے اگر کسی نے اسے اسلام کی دعوت دی اور سنتو رام میں اس دعوت کو سمجھنے کی صلاحیت تھی لیکن اس نے انکار کر دیا ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ تو سنتو رام کافر ہے -

بات کو صاف اور سادہ رکھا کریں، اور سیاق وسباق کا خیال رکھا کریں - چیزوں اور مسائل کو الجھا کر خلق خدا کی زندگی مشکل مت بنائیں ۔ ۔ ۔ ۔ پلیز ۔ ۔ ۔ ۔

es paradox ko zeno ny bohut aram say suljha dea.....
 
برہمن ہمارے میں بھی ہیں اور شودر بھی ہیں
ہمارا مذھب بھی بٹ گیا ہے ، اسی تفرقہ بازیوں میں کہ کہ کون اچھا مسلمان ہے

مسلمان برہمنوں نے خود کو جنت کا ٹھیکیدار بنا لیا ہے اور ہم جیسے شودروں کو سیکولر کا لقب دیا ہے

ورنہ راشد فاروق کا مطلب کچھ اس طرح کا تھا جس کو اقبال نے بہت پہلے کچھ یوں کہا تھا

تو قادر و عادل ہے مگر تیرے جہاں میں
ہیں تلخ بہت بندہ مزدور کے اوقات

ویسے اقبال کو بھی ان برہمنوں نے کافر اور شودر قرار دیا تھا
 
Raaz

(50k+ posts) بابائے فورم
محترم جناب سچ بولو صاحب! ۔
میری اس تحریر کو بہت سے حضرات نے لغوی معنوں میں لیا اور تحریر کی روح پر غور کرنے کی بجائے الفاظ کے گورکھ دھندوں میں الجھ گئے۔ میرا مقصد کسی کو جنتی یا جہنمی ثابت کرنا نہیں تھا، نہ ہی کسی نئی بحث کو جنم دینا۔
میرا مقصد تو صرف اتنا تھا کہ دنیا میں بہت سے پسماندہ ممالک ہیں جن میں بہت سے غیر مسلم پسماندہ حالت میں زندگی گزار رہے ہیں۔ سنتو رام کو تو بطور استعمارہ کے استعمال کیا کہ جس سے مراد ہر وہ غیر مسلم تھا جو ایک غیر مسلم گھرانے میں پیدا ہوا مگر اس کی دنیاوی زندگی نہایت تکلیف دہ ہے اور اسے زندگی میں کوئی بھی سکھ حاصل نہیں ہے۔ نہ ہی وہ زندگی میں دوسروں کے لئے کوئی تکلیف پیدا کرتا ہے۔ اگر دیکھا جائے تو دنیا میں لاکھوں بلکہ کروڑوں غیر مسلم ایسے ہوں گے جن کی ساری زندگی نہایت تنگی و ترشی میں گزرتی ہے، ان میں سے بہت کے پاس دعوت اسلام پہنچتی نہیں، بعض کو اسلام کے پیغام تک رسائی نہیں، اکثریت ایسی بھی ہے جن کی زندگی اس قدر بدتر ہوتی ہے کہ ان کو مذہب کی طرف توجہ دینے کی اجازت نہیں دیتی کہ کون سا مذہب درست ہے اور کون سا غلط۔ یہ سراسر قدرتی عمل ہے جس میں ان کا کوئی قصور نہیں۔
اگرچہ یہ نظامِ قدرت سب کا سب اللہ تعالیٰ کا قائم کردہ ہے اور وہی اس کو چلانے والا ہے، مرنے کے بعد سزا و جزا کا اختیار بھی خدا کا ہے، مگر تعمیری اور مثبت سوچ اور انسانی ذہن میں پیدا ہونے والے سوالات سے نہ تو اسلام ہمیں روکتا ہے اور نہ ہی اللہ تعالیٰ نے اس پر پہرے بٹھائے ہیں۔
اس موضوع پر آپ تمام حضرات کو صرف دعوتِ فکر دینے کا خیال تھا جس پر یہ تحریر لکھی، نہ ہی اسلام کے کسی حکم پر تنقید کرنا مقصود تھا، نہ کسی کو جنتی یا جہنمی قرار دینا۔ مقصد صرف ایک مثبت بحث کی دعوت تھا۔ اس تھریڈ میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ بہت سے ممبران نے اپنے اپنے طور پر اظہار خیال کیااور ایک دوسرے کے علم میں اضافے کا باعث بنے۔
میں نے تمہیں کہا تھا نا کہ تم بھی کافر ثابت ہو گے ہو آج سے .... یہ پوسٹ کی تھی میں نے .... اب تم خود دیکھ لو

راشد بھائی ... بس آج سے تو بھی کافر اور سیکولر ہو گیا ہے ....کنفرم

مسلمان برہمن تجھ سے دور رہیں گے
تیرے تھریڈ کو پڑھ لیں گے لیکن اسکو ہاتھ لگا کر ڈیس لایک بھی نہی کریں گے .... لائک تو دور کی بات

اس ڈر سے.....کہ کہیں وہ بھی کافر نا ہو جایں

samkhan

Chief Minister (5k+ posts)
سورہٴ فاتحہ میں ہم پڑھتے 'ملک یوم الدین' یعنی انصاف کہ دن کا حاکم، قرآن کی متعدد آیات اور احادیث ہیں جن سے معلوم ہوتا ہے کہ اس دن کسی کے ساتھ رائی کے دانے کے برابر بھی زیادتی نہیں ہوگی اور پورا انصاف ہوگا. ایک اور بات جو ہمیں معلوم ہوتی ہے کہ اس انصاف کہ دن اللہ اپنی رحمت کی وجہ سے کئی لوگو کو بخش دے گا جو اگرچہ اپنے اعمال کہ لحاظ جہنم کہ مستحق ہونگے مگر اپنی کسی ایک نیکی کی کو اللہ پسند فرماۓ گا اور انہیں جنت بھیج دے گا. یعنی روز قیامت انصاف گا یا پھر اللہ کی رحمت...کسی کہ ساتھ زیادتی نہیں ہوگا. میرا سوال یہ ہے کہ اسلام کے آنے کے بعد اب تک اربوں کھربوں لوگ ایسے آۓ ہونگے جنھیں اسلام کی دعوت تو کیا اپنی پوری زندگی میں کبھی کسی مسلمان کو بھی نہیں دیکھا ہوگا. کیا یہ انصاف ہو گا کہ ان لوگوں کو محض اس وجہ سے جہنم میں بھیج دیا جائے کہ وہ مسلمان نہیں اور نہ ہی انہیں اپنی زندگی میں کبھی اسلام کی طرف دعوت ملی ؟ اللّہ کی رحمت کہاں گئی جو کہ ہمیشہ اسکے غضب سے آگے ہے؟
 
Last edited:

Munfarid

MPA (400+ posts)
Life is not a binary proposition as the majority on this forum have the habit of assuming it to be!

کافر 'انکار کرنے والے' کو کہتے ہیں - کسی کو کوئی چیز پیش کی جائے، کوئی دعوت دی جائے اور وہ انکار کر دے تو وہ کافر ہے -

سنتو رام کافر ہے اگر کسی نے اسے اسلام کی دعوت دی اور سنتو رام میں اس دعوت کو سمجھنے کی صلاحیت تھی لیکن اس نے انکار کر دیا ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ تو سنتو رام کافر ہے -

بات کو صاف اور سادہ رکھا کریں، اور سیاق وسباق کا خیال رکھا کریں - چیزوں اور مسائل کو الجھا کر خلق خدا کی زندگی مشکل مت بنائیں ۔ ۔ ۔ ۔ پلیز ۔ ۔ ۔ ۔

بلکل ٹھیک کہا آپ نے اس مسلے کو ساتھ سوچ رکھنے والے حضرات الجھا رہےہیں. ہر تحریر کے اندر موجود ہر لفظ جب تک اس کی روح کے حساب سے نہ سمجھا جائے تو ذہن الجھا دیتا ہے.

سنتو رام کو دعوت نہ دینے والے کی سزا کیا ہو گی اس بارے میں کوئی نہیں سوچتا صرف سنتو رام کو جہنم کا سرٹیفکٹ دے کر بری الذمہ ہو جاتے ہیں.
 
Munfarid

MPA (400+ posts)
جزاک اللہ کل میں نے بھی اس بات کو محسوس کیا تھا اور اس پر تحریر پر اپنے تحفظات کا اظہار بھی کیا تھا۔ یا تو حضرت جوش تحریر میں بہک گئے یا پھر یہ کسی آئندہ آنے والی بڑے فساد/فتنہ کا پیش خیمہ ہے۔ بہرحال یہ تحریر اسلام سے کوئ مطابقت نہیں رکھتی تھی۔ غم اس بات کا ہے کہ کتنے ہی لوگ تحریر پڑھ کر راگ سے راگ ملانے کی کوشش کر رہے تھے۔ اللہ سبحانہ و تعالیٰ ہمارے ایمان کی حفاظت کرے۔ آمین۔

اپنے امان کی اتنی کمزوری کا سرٹیفکیٹ ان جیسا جاری بہادر ہی دے سکتا ہے جو ایک تحریر سے متزلزل ہونے کو تھا
 
Raaz

(50k+ posts) بابائے فورم
سنتو رام غربت کے ہاتوں مجبور رہا، نتھو مہاجن کو بیاج جمع کرنے سے فرصت نہیں ملی. یہ کیسا انیائے ہے، سنتو رام کافر نہیں نتھو مہاجن کافر

انصاری بھائی روزی روٹی کے لئے اپنے مسلمانوں کو چھوڑ کر کافروں میں کینیڈا چلے آے

ہر کوئی مجبور ہوتا ہے ....اور الله پاک اس مجبوری کو جانتا ہے
 
atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
انصاری بھائی روزی روٹی کے لئے اپنے مسلمانوں کو چھوڑ کر کافروں میں کینیڈا چلے آے

ہر کوئی مجبور ہوتا ہے ....اور الله پاک اس مجبوری کو جانتا ہے

میرے کمنٹ اور آپ کے تجزیے میں کوئی ربط نہیں ہے
جواب برائے جواب
 
karachiwala

Prime Minister (20k+ posts)

مولوی تم لوگوں کے پاس ختنے سونگنے کے علاوہ اور کوئی کام نہیں ہے کیا ؟؟؟

میرے کام کی فکر نہ کرو اگر تمہارے ختنے نہیں ہوئے تو تم اپنا بندوبست کرو۔
 
Raaz

(50k+ posts) بابائے فورم
میرے کمنٹ اور آپ کے تجزیے میں کوئی ربط نہیں ہے
جواب برائے جواب

الله کا شکر ہے کہ کوئی ربط نہی ہے اور آپ کو برا نہی لگا

میرا مقصد بھی یہ نہی تھا

آپ خوش قسمت ہیں کہ آپ مسلمان گھرانے میں پیدا ہوے ، ڈاکٹر اسرار کے مدرے سے پڑھے ، مذہبی اور فنی تعلیم لی ، دنیا کی سیر کر رہے ہیں..... ہر کوئی اتنا خوش قسمت نہی

بس اتنا ہی کہنا مقصد تھا