اگر عمران خان کو اسٹیبلشمنٹ چلا رہی تھی تو ان کو بھی چلا لے،اطہر کاظمی

13%D8%A7%D8%AA%DA%BE%D8%B9%D8%B1%DA%A9%D8%A7%D8%B2%D9%85%DB%8C%D8%A7%D8%B3%D8%AA%D8%A8%D9%85%D8%AF%D8%AF%DA%A9%D8%B1%DA%A9%D8%9B%DB%92.jpg

موجودہ حکومتی اتحاد اداروں اور سٹیبلشمنٹ پر الزامات بھی لگاتا ہے اور آرمی چیف سے مدد بھی مانگتا ہے۔

سابق وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا ایک پیج پر ہونا موجودہ اتحادی حکومت کو کھٹکتا تھا اور ہمیشہ یہ کہتے تھے کہ عمران خان سلیکٹڈ ہے اور اسے سلیکٹر لے کر آئے۔ آج سٹیبلشمنٹ سے مدد کیوں مانگ رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے پروگرام رپورٹ کارڈ میں سینئر صحافی، تجزیہ کار اطہر کاظمی نے آرمی چیف کی امریکہ کو قرض کی رقم جلد جاری کرنے کیلئے آئی ایم ایف پر دبائو ڈالنے کی درخواست کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا ایک پیج پر ہونا موجودہ اتحادی حکومت کو کھٹکتا تھا اور ہمیشہ یہ کہتے تھے کہ عمران خان سلیکٹڈ ہے اور اسے سلیکٹر لے کر آئے۔ آج سٹیبلشمنٹ سے مدد کیوں مانگ رہی ہے۔

https://twitter.com/x/status/1553413050648117249
ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومتی اتحاد کو اعتراضات تھے تو اب وہ آرمی چیف کو اس مسئلے میں کیوں شامل کر رہی ہے اور اگر ایسا نہیں ہے اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یہ فیصلہ خود کیا ہے تو پوچھیں کہ ایسا کیوں کیا؟ کیا موجودہ حکومت نے ان سے پوچھا؟ انہوں نے سوال اٹھایا کہ جنرل قمر جاوید باجوہ کے فون کرنے کی نوبت کیوں آئی، عمران خان کی حکومت کیسے ختم کی گئی اور کس نے کردار ادا کیا؟ یہ ساری چیزیں سامنے رکھیں تو سمجھ آ جائے گی کہ ہم اس نہج پر پہنچے کیسے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ابھی چند دن پہلے ڈان لیکس کے مرکزی کردار طارق فاطمی کو بھی امریکہ بھیجا گیا تھا اور وہ امریکی سفارتکار وینڈی شرمین سے مل کر آئے تھے اور وزارت خارجہ کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ان کا نجی دورہ ہے، ان کا کہنا تھا کہ امریکہ میں پاکستانی سفارتخانے کے سرکاری ٹویٹر اکائونٹ سے بتایا گیا تھا کہ طارق فاطمی امریکہ آئے ہیں اور ان کی وینڈی شرمین سے ملاقات بھی ہوئی۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا ادارے اور موجودہ اتحادی حکومت ایک پیج پر ہیں؟ موجودہ اتحادی حکومت ایک طرف تو اداروں اور سٹیبلشمنٹ پر الزامات لگاتی ہے، دوسری طرف انہیں کہہ رہے ہیں کہ ہماری مدد بھی کریں۔

اس موقع پر سینئر صحافی وتجزیہ کار ارشاد بھٹی نے سوال اٹھایا کہ اطہر کاظمی یہ بھی بتائیں کہ عمران خان کو اقتدار میں لایا کیسے گیا تھا؟ اور عمران خان حکومت کا کوئی ایسا بحران بتائیں جس میں سے آرمی چیف نے انہیں نہ نکالا ہو؟

اطہر کاظمی نے جواب میں کہا کہ کیا یہ سارا کچھ ہونے کے بعد عمران خان نے فوج کے خلاف الزامات لگائے تھے؟ جس طرح یہ موجودہ حکومتی اتحاد کر رہا ہے؟ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومتی اتحاد کے دعوے کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کو فوج ہی چلا رہی تھی، سب کچھ فوج کر رہی تھی، تو سٹیبلشمنٹ اور موجودہ اتحادی حکومت اگر اتنی ہی اہلیت رکھتی ہے تو نظام چلا لے، اعتراض کس بات پر ہے۔
 

alis

MPA (400+ posts)
Ager 2018 mien Fouj, PTI ko 25 seats mein na harwati tu phir un ko chalane ki zarorat na parhte, they made the PTI government by design so weaker that they could control it.
Generals are Fsc. passed jarheads anyone who think that they are some intellectuals is wrong. yeah they have a 'monopoly of violence' in the country that is their 'greatest' quality.
 

nutral is munafek

Minister (2k+ posts)
The face saving script implementation process is underway.In coming days there will be variety of script related story and rumours for PK nation. PDM characters will replaced their bad cop good cop actors,again neutrals are proving themselves as resourceful and capable for all black and white in the country.
 
Last edited:

Citizen X

President (40k+ posts)
So open admission our "experienced team" is absolutely useless and cannot do anything, so come and run things for us.

Bhikaris had one job, just one, that was to bheek maang na and they couldn't even do that, wadda Neural G now has to do safarish on bhikaris behalf
 

Scholar1

Chief Minister (5k+ posts)
Ager 2018 mien Fouj, PTI ko 25 seats mein na harwati tu phir un ko chalane ki zarorat na parhte, they made the PTI government by design so weaker that they could control it.
Generals are Fsc. passed jarheads anyone who think that they are some intellectuals is wrong. yeah they have a 'monopoly of violence' in the country that is their 'greatest' quality.
very true Including Khawaja Asif seat of Sialkot . In 2013 Gen Kayani also made Imran Khan loose many seats