اگر پی ڈی ایم نے لانگ مارچ میں مزیدتاخیرکی توہم بہت پیچھے چلےجائیں گے،مینگل

13mengal.jpg

بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے کہا ہے کہ اس ملک کی بدقسمتی ہے کہ سیاستدان چھپ کر ڈیل کرتے ہیں لیکن اگر اس بار بھی ایسا ہوا تو اس کی ذمہ دار سیاسی جماعتیں ہوں گی۔

نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے پروگرام" فیصلہ آپ کا" میں میزبان عاصمہ شیرازی نے سوال کیا کہ چار ماہ بعد کے لانگ مارچ کی تاریخ دینے سے سیاسی جماعتوں کو اس عرصے میں اپنی اپنی راہ بنانے کا موقع نہیں مل جائے گا؟

https://twitter.com/x/status/1470785546544893964
سردار اختر مینگل نے جواب دیا کہ بدقسمتی ہے کہ ماضی میں سیاسی جماعتیں چھپ کر ڈیل کرلیتی ہیں لیکن اگر اس بار بھی ایسا کچھ ہوتا ہے اور جمہوریت کو پس پشت ڈال کر صرف اقتدار کو ترجیح دی جاتی ہے تو اس ملک کیلئے اس سے بڑی بدقسمتی نہیں ہوگی اس کے ذمہ دار بھی یہاں کی سیاسی جماعتیں ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ ایسی ڈیل کے بعد پھر ملک میں جمہوری اداروں کی مضبوطی کا دعویٰ کرنا یا اس حوالے سے بات کرنا بھی گناہ سمجھا جائے گا۔

ان ہاؤس تبدیلی سے متعلق سوال کے جواب میں سردار اختر مینگل نے کہا کہ اگر انہیں بیساکھیوں پر کھڑے ہوکر تبدیلی لائی گئی جن بیساکھیوں پر تحریک انصاف کی حکومت کھڑی ہے تو اس تبدیلی کا کوئی فائدہ نہیں، ہم نظام کو درست کرنا چاہتے ہیں جب تک نظام درست نہیں ہوگا تب تک ایسی تبدیلیوں کاکوئی فائدہ نہیں۔

https://twitter.com/x/status/1470781377352196106
لانگ مارچ میں تاخیر سے متعلق سوال پر اختر مینگل نے کہا کہ ہم دیر کرچکے ہیں مگر ابھی اتنی دیر نہیں ہوئی ہمارے پاس ابھی بھی وقت ہےلیکن اگر لانگ مارچ میں مزید تاخیر کی گئی تو ہم بہت پیچھے چلے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اگر پیپلزپارٹی اپوزیشن کی تحریک کا حصہ نہیں بنے گی تو آئیسولیشن میں چلی جائے گی اور تنہا رہ جائے گی،گوادر میں میری ، ن لیگ کی پیپلزپارٹی کی جماعتیں اگر تحریک کا حصہ نہیں بنیں تو ہمارا ورکر ہمیں چھوڑ کر اس تحریک میں شریک ہوگیا ہے۔
 

Terminator;

Minister (2k+ posts)
۔50 سال پیچھے چلے گئے، تو ایوب خان کے سنہری دور میں لینڈ کر جائیں گے
ہر طرف سُکھ، چین، خوشحالی، اور ترقّی ۔ ۔ ۔
اللہ کرے کہ ہم 50 سال پیچھے جا سکیں ۔ ۔ ۔