اگر ہم 7 سیٹیں ہٹا لیں تو تحریک انصاف کا نام لیوا کوئی نہیں ہو گا: ایم کیو

Resilient

Minister (2k+ posts)
ایم کیوایم پاکستان کے رہنما عامرخان نےکہا ہےکہ پی ٹی آئی کے سونامی نے ملک کو برباد کردیا۔عام انتخابات میں کراچی کےنتائج چرائےگئے اور تحریک انصاف نے اپنے وعدے وفا نہیں کئے اگر ہم 7 سیٹیں ہٹالیں تو تحریک انصاف کا نام لیواکوئی نہیں ہوگا۔

news-1619507360-3231.jpg

ایم کیو ایم پاکستان نے کراچی کے حلقے این اے 249 کے ضمنی انتخاب سے قبل ریلی نکالی جس کی قیادت سینئر ڈپٹی کنونیر عامر خان نے کی۔ ریلی میں ایم کیو ایم کے نامزد امیدوار حافظ مرسلین سمیت لوگوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ شرکا سے خطاب کرتے ہوئے عامر خان نے کہا کہ الیکشن آنی جانی چیز ہے، پیپلز پارٹی کو بتانا چاہتے ہیں کہ صوبہ تو لے کر رہیں گے، گزشتہ بارہ سال سے پیپلزپارٹی سندھ پر حکمرانی کررہی ہے مگر صوبے کو ترقی دینے کے بجائے کھنڈر بنادیا۔ اس موقع پر سابق میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ایم کیوایم پاکستان کے منتخب نمائندوں نے بلدیہ ٹاؤن کے علاقوں میں بہت ترقیاتی کام کرائے ہیں، پچھلے الیکشن میں 14 سیٹیں کراچی سے چوری کی گئیں مگر اب وہ تمام سیٹیں ایم کیوایم پاکستان واپس لے گی۔ وسیم اختر نے دعویٰ کیا کہ بلدیہ ٹاؤن میں ضمنی انتخاب ایم کیو ایم پاکستان ہی جیتے گی۔ عوام کی طاقت ساتھ ہے،لوگوں کو ہر صورت مسائل سے نکالیں گے۔

There is only 1

Chief Minister (5k+ posts)
بسم الله . . . . ضرور کرو
خاں صاحب ایسی لنگڑی لولی حکومت سے اپوزیشن میں زیادہ خطرناک ہوتے ہیں . تب کرپٹ لوگوں کو سزا دلوا لیتے ہیں
 
انہیں بہادر خان صاحب نکال باہر کیوں نہیں کرتے ، دھمکیاں ، جھڑکیاں کیوں سن رہے ہیں؟؟
 
Constable

MPA (400+ posts)
خان صاحب اس مرتبہ یو کی بجائے ایل ٹرن لو اور ایم کیو ایم کے سات ووٹ کھچ کے انکے کالے منہہ پر مارو۔
کیا زمانہ آ گیا، خان صاحب نے ایم کیو ایم پر لندن میں دہشتگردی کا کیس کرنے کی بجائے انہیں اپنی مرکزی حکومت میں شامل کیا اور یہ غدار احسان فراموش خان صاحب کو دھمکیاں دے رہے ہیں۔

خان صاحب،آپکی حکومت میں نواز شریف بھی چھوٹ گیا، زرداری بھی، شہباز شریف بھی حمزہ اور مریم بھی لیکن ان دہشتگردوں کو چھوڑنا مت۔
جنہوں نے آپکو حکومت دی ہے وہ سات عدد نئے لوٹے بھی لے دیں گے۔
 
Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)

لیکن ہٹائیں کیسے؟؟؟
ساتوں پر تو قتل سے لے کر بھتہ خوری اور بھتہ خوری سے لے کر دہشت گردی کے مقدمات بنے ہوئے ہیں . اگلے ان ساتوں کو مستقل مہمان بنا کر ڈرائنگ روم میں بٹھا دیں گے اور وہاں یہ بیٹھنا نہیں چاہتے لہذا اسی تنخواہ پر کام جاری رہے گا
 
گویا عمران خان کی حکومت قاتلوں اور بھتہ خوروں پر مشتمل ہے؟
٭٭٭٭٭
جہنم میں جانے کیلئے تیرا قادیانی ہونا ہی کافی ہے، اتنی چولیں مارنے کی کیا ضرورت ہے؟
 
The Sane

Chief Minister (5k+ posts)
ایم کیوایم پاکستان کے رہنما عامرخان نےکہا ہےکہ پی ٹی آئی کے سونامی نے ملک کو برباد کردیا۔عام انتخابات میں کراچی کےنتائج چرائےگئے اور تحریک انصاف نے اپنے وعدے وفا نہیں کئے اگر ہم 7 سیٹیں ہٹالیں تو تحریک انصاف کا نام لیواکوئی نہیں ہوگا۔

news-1619507360-3231.jpg

ایم کیو ایم پاکستان نے کراچی کے حلقے این اے 249 کے ضمنی انتخاب سے قبل ریلی نکالی جس کی قیادت سینئر ڈپٹی کنونیر عامر خان نے کی۔ ریلی میں ایم کیو ایم کے نامزد امیدوار حافظ مرسلین سمیت لوگوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ شرکا سے خطاب کرتے ہوئے عامر خان نے کہا کہ الیکشن آنی جانی چیز ہے، پیپلز پارٹی کو بتانا چاہتے ہیں کہ صوبہ تو لے کر رہیں گے، گزشتہ بارہ سال سے پیپلزپارٹی سندھ پر حکمرانی کررہی ہے مگر صوبے کو ترقی دینے کے بجائے کھنڈر بنادیا۔ اس موقع پر سابق میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ایم کیوایم پاکستان کے منتخب نمائندوں نے بلدیہ ٹاؤن کے علاقوں میں بہت ترقیاتی کام کرائے ہیں، پچھلے الیکشن میں 14 سیٹیں کراچی سے چوری کی گئیں مگر اب وہ تمام سیٹیں ایم کیوایم پاکستان واپس لے گی۔ وسیم اختر نے دعویٰ کیا کہ بلدیہ ٹاؤن میں ضمنی انتخاب ایم کیو ایم پاکستان ہی جیتے گی۔ عوام کی طاقت ساتھ ہے،لوگوں کو ہر صورت مسائل سے نکالیں گے۔

جو بھونکتے ہیں وہ کاٹتے نہیں۔ خان کو چھوڑ کر کہاں جاؤ گے؟ زرداری کے پاس؟ اس نے تو قطری نائیکہ تک رگڑ دی ہے
 
The Sane

Chief Minister (5k+ posts)
گویا عمران خان کی حکومت قاتلوں اور بھتہ خوروں پر مشتمل ہے؟
٭٭٭٭٭
جہنم میں جانے کیلئے تیرا قادیانی ہونا ہی کافی ہے، اتنی چولیں مارنے کی کیا ضرورت ہے؟
یہ اس فورم پر کیا قادیانی قادیانی کا گندا کھیل کھیلا جا رہا ہے۔کیا اب یہ قوم اس قدر گر چُکی ہے کہ ننگی گالیاں دیتے دیتے ایک دوسرے کی سنتیں بھی چیک کرنے لگ گئے ہیں۔ کیا آپ کی اس کے ساتھ رشتہ داری ہے جو اتنے یقین سے کہہ رہے ہیں کہ وہ قادیانی ہے۔ اللہ کے بندے، کسی کا مذہب جو کوئی بھی ہو ، اسے اس مذہب میں اللہ نے پیدا کیا ہے۔ آپ ہوتے کون ہیں لوگوں پر مذہبی بہتان لگانے والے۔ اگر دلیل ختم ہو جائے تو کم ظرف لوگ ایسا ہی کرتے ہیں جو آپ کر رہے ہیں، حالانکہ میں آپ کو ایک سلجھا ہوا شخص سمجھتا تھا۔
 
khan_11

Minister (2k+ posts)
بلدیہ کراچی کی عوام ابھی تک سانحہ بلدیہ کو نہیں بھولی جو ایم کیو ایم کے کالے کرتوتوں کی ایک زندہ مثال ھے اب انشااللہ عوام تم قاتلوں کو اپنے اوپر مسلط نیہیں کرے گی۔
 
The Sane

Chief Minister (5k+ posts)
بلدیہ کراچی کی عوام ابھی تک سانحہ بلدیہ کو نہیں بھولی جو ایم کیو ایم کے کالے کرتوتوں کی ایک زندہ مثال ھے اب انشااللہ عوام تم قاتلوں کو اپنے اوپر مسلط نیہیں کرے گی۔
بس ایک چیف جسٹس ایزی پیسہ چائیے۔۔۔۔سارے داغ منٹوں میں صاف
 
Waqar_H

Senator (1k+ posts)
بلدیہ کراچی کی عوام ابھی تک سانحہ بلدیہ کو نہیں بھولی جو ایم کیو ایم کے کالے کرتوتوں کی ایک زندہ مثال ھے اب انشااللہ عوام تم قاتلوں کو اپنے اوپر مسلط نیہیں کرے گی۔
Then lets have a “free and fair” election in karachi without the lanati Rangers manipulating the vote.

patta chal jae ga k kon kittnay pani meh hai.