اگلے 50 دنوں میں مزید مہنگائی کا طوفان آنے والا ہے: ڈاکٹر اشفاق حسن خان

dr-ashfaq-on-inflation-in-pak.jpg

ماہر معیشت ڈاکٹر اشفاق حسن خان نے کہا ہے کہ پیٹرول کی قیمت 265 روپے تک جائے گی، اگلے 50 دنوں میں مزید مہنگائی بڑھے گی۔

جی این این کے پروگرام لائیو ود ڈاکٹر شاہد مسعود میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر اشفاق حسن خان نے کہا کہ پیٹرول پر ابھی 30 روپے لیوی کی مد میں شامل کیے جائیں گے اور اس کے بعد 17 فیصد کا جنرل سیلز ٹیکس بھی عائد ہوگا، اس طرح پیٹرول کی قیمت آنے والے دنوں میں 265 روپے کے قریب پہنچ جائے گی۔

https://twitter.com/x/status/1532779401544404997
انہوں نے مزید کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کے اضافے کے بعد آئی ایم ایف دیکھے گا کہ 10 جون کو جو نیا مالیاتی بجٹ پیش کیا جانا ہے اس میں آئی ایم ایف کی شرائط کی کس حد تک پاسداری کی جاتی ہے ، اور اگر آئی ایم ایف کے مقرر کردہ اہداف کو بجٹ میں شامل کیا گیا، سبسڈیز ختم کی گئیں نئے ٹیکسز عائد کیے گئے تو آئی ایم ایف معاہدے کیلئے رضا مند ہوجائے گا جس کے بعد جولائی میں پاکستان کو ایک ارب ڈالر کی قسط ملنے کا امکان پیدا ہوگا۔

https://twitter.com/x/status/1532780072209465346
ڈاکٹر اشفاق حسن خان نے کہا کہ ابھی آئی ایم ایف حکومت کے معاشی فیصلوں کو مانیٹر کررہا ہے اس لیے میں یہ دیکھ رہا ہوں کہ اگلے پچاس روز میں پیٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ ہوگاجس سے مہنگائی کا مزید طوفان آئے گا۔

انہوں نے کہا کہ میں چیخ چیخ کرکہتا رہا کہ آئی ایم ایف کے پاس نا جاؤ اپنے گھر کو ٹھیک کرلو تب کہا جاتا رہا کہ نہیں سب ٹھیک ہے ہم آخری بار آئی ایم ایف سے قرض لے رہے ہیں، اب آپ اس پروگرام سے نکل کر دکھا دیں، آپ کا گلا دبوچ لیا گیا ہے اور اس طرح دبوچا گیا ہے کہ آپ سانس بھی نہیں لے سکتے،اب آپ سانس بھی آئی ایم ایف کی مرضی سے لیں گے
 
Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)

پچاس دن تو بہت زیادہ ٹائم دے دیا ڈاکٹر صاحب نے
پندرہ دن بعد ہی جو مارا ماری شروع ہونے والی ہے بس الله ہی معاف کرے
!ڈر ہے کہ بیچارے کئی غریب دکاندار ہی کہیں اسکا زیادہ نشانہ نہ بن جائیں
لوگ قانون ہاتھ میں لے کر تشدد کرتے وقت یہ نہیں دیکھیں گے کہ یہ چھوٹا دکاندار ہے اور وہ بڑا بزنس مین ہے . گندم کے ساتھ گھن بھی پستا چلا جائے گا
 
thinking

Prime Minister (20k+ posts)
Low.middle business already down.within one week..Jesay hi next month bijli ka bill aya ga tu tabhae phial jani ha..phir July m Gas ka bill..Abhi Petrol ki prices ka asar ana ha..Budget ka baad har cheez high jump maray gi..In ko ab bhagnay nahi dena.Koi bhi TC Gov main nahi aya ga.In ki awam k hatho pehlay chitrol karwao phir Election ..TC Gov ki traf jao..
 
pkpatriot

Chief Minister (5k+ posts)

پچاس دن تو بہت زیادہ ٹائم دے دیا ڈاکٹر صاحب نے
پندرہ دن بعد ہی جو مارا ماری شروع ہونے والی ہے بس الله ہی معاف کرے
!ڈر ہے کہ بیچارے کئی غریب دکاندار ہی کہیں اسکا زیادہ نشانہ نہ بن جائیں
لوگ قانون ہاتھ میں لے کر تشدد کرتے وقت یہ نہیں دیکھیں گے کہ یہ چھوٹا دکاندار ہے اور وہ بڑا بزنس مین ہے . گندم کے ساتھ گھن بھی پستا چلا جائے گا

In this aspect most of Pakistanies are much better than rest of the world. They have seen many disasters only handful people do such activities.
Most of the people face such situations with patience.
 
Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)
In this aspect most of Pakistanies are much better than rest of the world. They have seen many disasters only handful people do such activities.
Most of the people face such situations with patience.
That is true. But my friend this time its different, unprecedented.
 
samkhan

Chief Minister (5k+ posts)
That is true. But my friend this time its different, unprecedented.
پچیس کروڑ کا ملک ہے اور عوامی مارا ماری اور غیض و غضب کہ پچیس واقعیات بھی یہاں نہیں ہوتے. جو آپ کہہ رہے ہیں ایسا کچھ نہیں ہونے والا. لوگ صرف گالیاں ہی نکال سکتے ہیں یا بہت زیادہ تنگ ہوں تو خودکشیاں کر لینگے یا ملک چھوڑ کر بھاگ جائینگے. حکومت کو بھی اسکا علم ہے اسی لئے بڑی بے شرمی سے ایک ساتھ تمام قیمتیں بڑھائی جارہی ہے. یہ پاکستان ہے یہاں کہ عوام ساری دنیا سے نرالے ہیں
 
Awan S

Chief Minister (5k+ posts)
اگلے پچاس دنوں میں دو سو دس سے دو سو پینسٹھ روپے فی لٹر قیمت نہیں جائے گی اگر خام تیل کی قیمت یہی رہی - اگر فرض کر لیا گیا ہے خام تیل کی قیمت ایک سو بیس ڈالر فی بیرل سے ایک سو پچاس ڈالر فی بیرل چلی گئی تو الگ بات ہے
 
Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)
پچیس کروڑ کا ملک ہے اور عوامی مارا ماری اور غیض و غضب کہ پچیس واقعیات بھی یہاں نہیں ہوتے. جو آپ کہہ رہے ہیں ایسا کچھ نہیں ہونے والا. لوگ صرف گالیاں ہی نکال سکتے ہیں یا بہت زیادہ تنگ ہوں تو خودکشیاں کر لینگے یا ملک چھوڑ کر بھاگ جائینگے. حکومت کو بھی اسکا علم ہے اسی لئے بڑی بے شرمی سے ایک ساتھ تمام قیمتیں بڑھائی جارہی ہے. یہ پاکستان ہے یہاں کہ عوام ساری دنیا سے نرالے ہیں
Let's see what happens.
LAKIN Sam, Mogambo bohat khuush ho gaa agar dus barah corrupt kuttoun kee khaal udhair ker uunkay mahal jalaa deeaye jaaien!
Kaya khayal hai??