اہلیان مری کےپیچھے پڑے ہیں،سانحے کی ذمہ دار ریاست ہے:اسلام آباد ہائیکورٹ

islama-ihc-muree.jpg


اسلام آباد ہائی کورٹ میں سانحہ مری کی تحقیقات اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کے لیے مری کے رہائشی حماد عباسی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے کہا ہے کہ پوری ریاست مری میں ہلاکتوں کی ذمہ دار ہے۔

درخواست گزار نے کہا کہ جب ٹول پلازہ سے سیاح مری جا رہے تھے تو کسی نے ان کو نہیں روکا اور نا خدشے سے آگاہ کیا، انتظامیہ قصور وار ہے۔ ممبر این ڈی ایم اے پیش ہوئے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے استفسار کیا کہ ان 22 لوگوں کی ہلاکت کا ذمہ دار کون ہے؟ پارلیمنٹ نے ڈیزاسٹر مینجمنٹ قانون بنایا ہے 2010 سے اس پر عملدرآمد ہونا تھا ، نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ کی آج تک کبھی میٹنگ ہوئی ہے؟

ممبر این ڈی ایم اے نے جواب دیا کہ ایک میٹنگ 21 فروری 2013 کو ہوئی تھی اور دوسری میٹنگ 5 سال بعد 28 مارچ 2018 کو ہوئی۔ چیف جسٹس نے این ڈی ایم اے ممبر کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ میٹنگ ہوتی تیاری ہوتی تو قیمتی جانوں کا نقصان نا ہوتا، آپ ناکام ہوئے ہیں، آپ کی ذمہ داری تھی کہ میٹنگ بلاتے اس علاقے کے لیے نیشنل مینجمنٹ پلان دیتے، آپ نے اس قانون پر عمل درآمد کرانا تھا، اگر اس قانون پر عمل ہوا ہوتا تو ایک شہری کی بھی ہلاکت نا ہوتی۔

چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا کہ اس کیس میں تو کوئی انکوائری کی ضرورت ہی نہیں، صرف اس قانون پر این ڈی ایم اے نے عمل کرانا تھا، اگر ڈسٹرکٹ پلان ہوتا تو یہ نا ہوتا جو کچھ ہوا سب لگے ہوئے ہیں مری کے لوگ اچھے نہیں ان کا کیا قصور ہے؟ بلاوجہ سب مری کے لوگوں کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں۔

چیف جسٹس نے ممبر این ڈی ایم اے سے کہا کہ وزیراعظم آج ہی کمیشن کی میٹنگ بلائیں جو ذمہ دار ہیں ان کے خلاف کارروائی کریں ، این ڈی ایم اے نے اپنی ذمہ داری نہیں نبھائی ، گیارہ سال میں یہ نہیں بتا سکے کہ ڈسٹرکٹ پلان ہے یا نہیں ، کوئی ہوٹل والا روپیہ نہیں لے سکتا تھا جب ڈسٹرکٹ پلان نہ بنا ہوا ہوتا۔

عدالت نے کہا کہ ہم آرڈر کرتے ہیں وزیراعظم آئندہ ہفتے کمیشن کی میٹنگ بلائیں، کمیشن سے متعلقہ قانون پر عمل درآمد نا کرانے والوں کی ذمہ داری مقرر کریں، جو سانحے میں فوت ہوئے ان کے ذمہ داروں کا بھی تعین کیا جائے، خدانخواستہ اگر آپ کے بچے اس سانحے میں ہوتے تو آپ کیا کرتے؟

ممبر این ڈی ایم اے نے کہا کہ قانون میں واضح لکھا ہے کہ مرکزی صوبائی اور ڈسٹرکٹ لیول پر ذمہ داروں کا تعین موجود ہے۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ممبر این ڈی ایم اے سے کہا کہ پوری ریاست ان ہلاکتوں کی ذمہ دار ہے، اس قانون میں جتنے لوگ ہیں وہ سب اور پوری ریاست ذمہ دار ہے، اگر نیشنل کمیشن کی میٹنگ 2018 کے بعد نہیں ہوئی تو آپ اس کے ذمہ دار ہیں۔

عدالت نے کہا آج آپ وزیراعظم کو لکھیں کہ وہ نیشنل کمیشن کی آئندہ ہفتے کے لیے میٹنگ بلائیں ، سارے طاقتور اس کمیشن میں موجود ہیں ، چئیرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی بھی اس کمیشن کے ممبر ہیں، اس سے اہم معاملہ کچھ ہو سکتا ہے 9 بچوں کا کیا کوئی قصور تھا؟

عدالت عالیہ نے حکم دیا کہ وزیراعظم نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ کمیشن کی میٹنگ بلانے کے بعد رپورٹ عدالت میں جمع کرائیں، آج تک ڈیزاسٹر مینجمنٹ کمیشن کے قانون پر عمل درآمد کیوں نہیں ہوا؟ میٹنگ کے سامنے رکھیں، میٹنگ میں مری واقعے کے ذمہ داروں کا تعین بھی کیا جائے، سماعت آئندہ جمعہ تک ملتوی۔

 
Last edited by a moderator:

knowledge88

Chief Minister (5k+ posts)
Did ppl followed the state warnings ?

in a time of snow storm from leaving the home and staying in car solely their own decision.

You want state to work as ur conscious also ?

You make the foul decisions and then blame state for mess
Warning? What Warning? Fawad Chaudhry was joyous in the Tweet that so many people where coming to Murree. There was no mention of storm or danger in his Tweet..
After the cars were stranded only then the government announced emergency the next day . See this BBC report.

 

zaheer2003

Chief Minister (5k+ posts)
Warning? What Warning? Fawad Chaudhry was joyous in the Tweet that so many people where coming to Murree. There was no mention of storm or danger in his Tweet..
After the cars were stranded only then the government announced emergency the next day . See this BBC report.

‏(سفری ہدایات)
‏مری میں 4000 گاڑیوں کی پارکنگ کی سہولت موجود ہے جبکہ اس وقت مری میں 50,000 گاڑیاں داخل ہو چکی ہیں
‏ تحصیل انتظامیہ اور ٹریفک پولیس کے اہلکار سیاحوں کی مدد اور ٹریفک کی روانی کے لیے لیے فیلڈ میں موجود ہیں

والے سیاحوں
‏ سے گزارش ہے کہ کے آنے سے پہلے موسم اور ٹریفک کی معلومات کے لئےلیے کنٹرول روم سے معلومات حاصل کر لیں
‏ وقفے وقفے سے سے برف باری کا سلسلہ جاری ہے
‏بھاری برف باری کی وجہ سے باڑیاں کی طرف سے نتھیاگلی جانے والی ٹریفک بند ہ

سیاحوں سے گزارش ہے کہ گاڑی کے ٹائروں میں ہوا کم رکھیں
‏سڑک کے درمیان میں گاڑی روک کرسیلفی اور تصویریں کھینچنے سے اجتناب کریں
‏ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے ذمہ دار شہری بنیے
‏کنٹرول روم
‏،051 9269016
‏اسٹنٹ کمشنر مری
‏0321 3219221
‏ڈی ایس پی ٹریفک مری
‏0321-5615688

On 26/12/2021

https://twitter.com/x/status/1475092418089398277
 

zaheer2003

Chief Minister (5k+ posts)
Warning? What Warning? Fawad Chaudhry was joyous in the Tweet that so many people where coming to Murree. There was no mention of storm or danger in his Tweet..
After the cars were stranded only then the government announced emergency the next day . See this BBC report.

https://twitter.com/x/status/1478301970553257987
4/1/2022
 

KhanSuppporter

Minister (2k+ posts)
These judges are full of crap. They interfere in everything without doing what they are supposed to.
And IK, keep your mouth shut because you have proven to be a goat.