ایئربس اے 340 طیارے کی انٹارکٹیکا کے برفيلے رن وے پر پہلی لینڈنگ

ice-land.jpg


دنيا کے ساتويں براعظم انٹارکٹيکا ميں پہلی مرتبہ ہوائی جہاز اے 340 نے لينڈنگ کرکے تاريخ رقم کردی۔

پرتگال کی ایئر لائن ہائی فلائی کی پرواز ايئربس اے تھری فور زيرو نے 2 نومبر کو جنوبی افریقہ کے کیپ ٹاؤن سے اڑان بھری اور تقریباً پانچ گھنٹے بعد انٹارکٹیکا کے برفيلے رن وے پر لينڈ کیا۔انٹارکٹیکا پہنچنے کے لیے طيارے کو ڈھائی ہزار ناٹيکل ميل کا سفر 5 گھنٹوں ميں طے کرنا پڑا۔


یہ A340 کی پہلی سروس انٹارکٹیکا میں واقع لگژری ایڈونچر کیمپ 'وولف فینگ' کے لئے عملے کی نقل و حرکت اور مال برداری کے لیے شروع کی گئی ہے۔ مستقبل میں اس طیارے کو سیاحوں اور سائنسدانوں کو جنوبی براعظم تک لے جانے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔