ایاز امیر پر تشدد، صحافیوں، سیاستدانوں اور سوشل میڈیا صارفین کی مذمت

twitter-ayaaz-amir-rec.jpg


نجی ٹی وی کے سینیئر صحافی اور تجزیہ کار ایاز میر پر تشدد کیخلاف صحافی برادری، سیاست دان اور سوشل میڈیا صارفین پھٹ پڑے، توئٹر پر ایاز میر پر حملے کی شدید مذمت کی جارہی ہے۔

ندیم افصل چن نے لکھا کہ ایاز امیر صاحب پر حملہ کی جتنی مزمت کی جاے کم ہے،ہماری ایجنسیوں اور پولیس کی زمہ داری ہے کہ فوراً ملزمان کو گرفتار کر کے اس سازش کو بے نقاب کرے

https://twitter.com/x/status/1542961911020634118
انور بیگ نے لکھا کہ لوگ بیوقوف نہیں ہیں جانتے ہیں کہ اس حملے کے پیچھے کون ہے،پلیز رک جائیں اس سے پہلے کہ لوگ آپ پر حملہ کریں۔

https://twitter.com/x/status/1542933655898755072
مشاہد حسین سید نے لکھا کہ ایاز امیر پاکستانی صحافت کی سب سے معتبر آوازوں میں سے ایک ہیں،حملے کی سخت مذمت کرتے ہیں،اس تحقیقات کی جائے، مجرموں کو سزا دی جائے۔

https://twitter.com/x/status/1542944474862698501
زرتاج گل نے لکھا کہ ایازعامر جیسے سینئر اور قابل احترام صحافی پر حملے پر الفاظ نہیں، اس امپورٹڈ فاشسٹ حکومت میں ہم کس طرف جا رہے ہیں! یہ واقعی ہماری ملکی تاریخ کے سیاہ دن ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1542931877279010817
مراد سعید نے لکھا کہ ذہن پر خوف کی بنیاد اٹھانے والوں،ظلم کی فصل کو کھیتوں میں اُگانے والوں،گیت کے شہر کو بندوق سے ڈھانے والوں،فکر کی راہ میں بارُود بچھانے والوں،کب تک اس شاخِ گلستاں کی رگیں ٹوٹیں گی،کونپلیں آج نہ پُھوٹیں گی تو کل پُھوٹیں گی۔

https://twitter.com/x/status/1542929924432007175
شیریں مزاری نے بھی تنقیدی ٹویٹ کرڈالا۔

https://twitter.com/x/status/1542929156224471040
صحافی نے انور لودھی کہا "ایاز امیر پر حملہ بتا رہا ہے کہ اب یہ ننگے ہو کر سامنے آ گئے ہیں"

https://twitter.com/x/status/1542919657698594817
اینکر شہزاد اقبال کا کہنا تھا کہ " ہمیشہ کی طرح اگر ذمہ داروں کا پتہ نہ لگے تو سمجھ جائے گا کے نامعلوم افراد کون تھے۔"

https://twitter.com/x/status/1542937225150844928
صحافی شاہین صہبائی نے کہا " کل ہی انہوں نے کچھ. صاف صاف باتیں کریں تھیں - اتنی جلدی حملہ ظاہر کرتا ہے کچھ لوگ بہت پریشان، گھبراہٹ اور شدید نفسیاتی دباو میں ہیں"

https://twitter.com/x/status/1542926771515015169
مختلف شخصیات کی جانب سے اس افسوس ناک واقعے کی مذمت کی جارہی ہے۔

https://twitter.com/x/status/1542920336630583296
https://twitter.com/x/status/1542922459002900481
https://twitter.com/x/status/1542922787660206089
https://twitter.com/x/status/1542916290402197505
https://twitter.com/x/status/1542913695545704450
سینئر صحافی ایاز امیر پر نامعلوم افراد کی جانب سے حملہ کیا گیا تھا،جس سے وہ زخمی ہوگئے جبکہ وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے۔

ایاز امیر پر حملہ کرنے والوں کی جانب سے تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور نامعلوم افراد کی جانب سے ان کا موبائل فون اور پرس بھی چھین لیا گیا۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی شدید مذمت کی جا رہی ہیں ۔

https://twitter.com/x/status/1543160580986503168
https://twitter.com/x/status/1543126768281915393
https://twitter.com/x/status/1543158167814606848
https://twitter.com/x/status/1543158025929777152
https://twitter.com/x/status/1543157885256990723
 

Sarkash

Minister (2k+ posts)
پراپرٹی ڈیلروں کے ہاتھ میں تو بڑا بم بھی محفوظ نہیں کسی کو بیچ کر ایک اور ڈی ایچ اے بنا دیں گے۔ ان پر کسی کو اعتبار ہی نہیں۔