ایران چین اسٹریٹجک معاہدہ: خؒطے کی سیاست کیا رخ اختیار کرے گی؟

Geek

Chief Minister (5k+ posts)
C6B8CCE5-D5A0-4529-AF13-40DB998DDE14_cx0_cy3_cw0_w1023_r1_s.jpg

واشنگٹن —
ایران اور چین کے درمیان 25 سال کے اسٹریٹجک معاہدے کے لئے بات چیت، اطلاعات کے مطابق، آخری مراحل میں ہے۔ ایران میں اس معاہدے پر عام رد عمل کیا ہے؟ خطے کے لئے اس کے کیا معنی ہیں؟ اور امریکہ کے نقطہ نظر سے اس معاہدے کے کیا اثرات ہوں گے؟ اس بارے میں تہران میں مقیم پاکستانی پروفیسر اور صحافی ڈاکٹر راشد نقوی، امریکہ کی فارن پالیسی کونسل کے نائب صدر ایلان برمن اور برطانوی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں کے رکن افضل خان نے اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔

اس بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے، ڈاکٹر راشد نقوی نے کہا کہ ایران کے لئے جو صورت حال پیدا کر دی گئی ہے اور جس طرح اسے الگ تھلگ کرنے کی کوشش کی گئی ہے اس کا لازمی نتیجہ یہ ہی نکلنا تھا۔ اسے بھی دوستوں کی تلاش ہے اور ان دوستوں کے لئے اس نے مشرق کی طرف دیکھنا شروع کیا جس کے نتیجے میں چین کے ساتھ معاہدے تک کی نوبت پہنچی۔

تاہم، انہوں نے کہا کہ ایران کے اندر بھی اس معاہدے کی مخالفت ہو رہی ہے اور کچھ سابق صدور اور پارلیمنٹ کے بعض ارکان نے اس پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے اور مخالفت کرنے والوں کا کہنا ہے کہ ایران امریکہ سے نکل کر چین کے چنگل میں پھنس جائے گا۔ وہ لوگ یورپ کے ساتھ قریبی تعلقات کی وکالت کرتے ہیں۔ تاہم ڈاکٹر نقوی نے کہا کہ ایرانی حکومت میں اس معاملے میں سب ایک پیج پر ہیں اور کوئی اختلاف نہیں ہے۔

ایلان برمن نے کہا کہ یہ امریکہ اور ایران دونوں کے لئے ایک انتہائی اہم بات ہے۔ ٹرمپ حکومت نے ایران پر دباؤ ڈالنے اور عالمی سطح پر اسے الگ تھلگ کرنے اور صحیح رویہ اختیار کرنے پر مجبور کرنے کے لئے ڈیڑھ سال کا عرصہ لگایا اور اب یہ دباؤ کام کر رہا تھا جیسا کہ اسکی کرنسی کی زبوں حالی اور معاشی بدحالی سے ظاہر ہو رہا تھا۔ اور، وہ کسی ایسے بین الاقوامی پارٹنر کی تلاش میں تھا جس سے اسے سہارا مل سکے۔ ایسے میں چین ایران کے لئے ایک گیم چینجر کے طور پر سامنے آیا۔

انہوں نے کہا کہ اگر یہ معاہدہ ہو گیا، جس کے امکانات بہت ہیں کہ ہو جائے گا، تو بیجنگ اور تہران کے درمیان تعلقات اور گہرے ہو جائیں گے۔ ایران کا چین پر انحصار بہت بڑھ جائے گا اور چین ایران کی سیکیورٹی کا ضامن بن جائے گا۔ یوں چین حال کے مقابلے میں آئندہ امریکہ سے براہ راست زیادہ مقابلے اور مسابقت کی پوزیشن میں آجائے گا۔ اور ایران مغرب کی بجائے مشرق پر انحصار بڑھا دے گا۔

افضل خان کا بھی یہ ہی کہنا تھا کہ چین سے کس طرح معاملات کئے جائیں اس بارے میں یورپ اور امریکہ کے درمیان اب کچھ زیادہ ہم آہنگی باقی نہیں رہی۔ اور ایران اس وقت تعزیرات کے سبب جس صورت حال سے دو چار ہے اسے اپنے دوست اور ہمنوا تو تلاش کرنے ہی تھے خواہ وہ مغرب سے ہوں یا مشرق سے۔

Bubber Shair

Chief Minister (5k+ posts)
ایران کبھی بھی چین کے چنگل میں نہیں پھنسے گا کیونکہ چینی ماسٹرز بننے کی کوشش نہیں کرتے، نہ صرف چین بلکہ پاکستان اور ترکی کو بھی فوری ایسے معاہدے کرلینے چاہیئں ، فی الحال اس معاہدے سے ایران کو بہت فائدہ ہوگا اور پاکستان کو بھی جلد ایک ایسا ہی معاہدہ کرکے امریکی ایف سولہ سے بھی جان چھڑوا لینی چاہئے جو فوج پر نرا بوجھ ہیں نہ ان کے سپئیر پارٹس ملتے ہیں اور نہ ہی امریکہ ان کو انڈیا کے خلاف استمعال کی اجازت دے گا اس کی بجاے چین سے مل کر پاکستان خود جہاز بنا سکتا ہے
سب سے بڑا فائد تجارت میں ہوگا کیونکہ تجارت میں فاصلہ بہت اہم ہوتا ہے جتنا فاصلہ کم ہوگا اتنی ہی چیزیں سستی مہیا ہونگی
 
Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)

ان جھوٹے اور وحشی ملاؤں کے ہوتے ہوۓ پاکستان کا ایران پر اعتبار کرنا ایک خودکشی سے کم نہیں ہو گا . جس ملک نے بھی ان ایرانی ملاؤں پر اعتبار کیا وہ ہمیشہ گھاٹے میں رہا . ہاں اگر امریکہ اور یورپ اب سیریس ہو کر ان ملاؤں کو حکومت سے نکال باہر پھینکیں اور کوئی سولائیزڈ اور پڑھے لکھے لوگ عنان اقتدار سنبھال لیں تو پھر بات کی جانی چاہئیے وہ بھی جب ایران اپنے ملک کو پاکستان کے خلاف نہ خود استعمال کرے نہ بھارت کو ایسا کرنے دے، اور پاکستان میں اپنی گمراہ کن آئیڈیولوجی اور بدمعاشی کو امپورٹ کرنے سے باز رہے
 
PIND-WALA

Chief Minister (5k+ posts)
ایران کبھی بھی چین کے چنگل میں نہیں پھنسے گا کیونکہ چینی ماسٹرز بننے کی کوشش نہیں کرتے، ھیچیزیں سستی مہیا ہونگی
I am sure you smoke some cheap weed.
 
pinionated

Minister (2k+ posts)
Iran China bhai bhai, India ki shamat ayee...
It will close all chances for India to be influencer in Afghanistan or even Middle East. China knows that their best friends would be the last enemies of USA.
 
Aliimran1

Chief Minister (5k+ posts)
ایران کبھی بھی چین کے چنگل میں نہیں پھنسے گا کیونکہ چینی ماسٹرز بننے کی کوشش نہیں کرتے، نہ صرف چین بلکہ پاکستان اور ترکی کو بھی فوری ایسے معاہدے کرلینے چاہیئں ، فی الحال اس معاہدے سے ایران کو بہت فائدہ ہوگا اور پاکستان کو بھی جلد ایک ایسا ہی معاہدہ کرکے امریکی ایف سولہ سے بھی جان چھڑوا لینی چاہئے جو فوج پر نرا بوجھ ہیں نہ ان کے سپئیر پارٹس ملتے ہیں اور نہ ہی امریکہ ان کو انڈیا کے خلاف استمعال کی اجازت دے گا اس کی بجاے چین سے مل کر پاکستان خود جہاز بنا سکتا ہے
سب سے بڑا فائد تجارت میں ہوگا کیونکہ تجارت میں فاصلہ بہت اہم ہوتا ہے جتنا فاصلہ کم ہوگا اتنی ہی چیزیں سستی مہیا ہونگی
Though I strongly disagree with you on many issues but I must say that this suggestion is the most sincere and best suggestion you ever made