ایسےڈرون تو اسرائیل فلسطینیوں پر استعمال کرتا ہے،اطہر کاظمی

12atherkazmiisbolice.jpg

توشہ خانہ کا کیس الیکشن کمیشن آف پاکستان میں جاری ہے لیکن توشہ خانہ کی رٹ لگانے والی موجودہ حکومت جو جمہوریت کو مضبوط کرنے کے دعوے کرتی ہے خود تفصیلات دینے سے انکاری ہو چکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے پروگرام رپورٹ کارڈ میں ایک سوال کہ "عمران خان نے چیف الیکشن کمشنر کو گھٹیا آدمی قرار دے دیا، کیا بیان عمران خان کو مزید خطرے میں ڈال سکتا ہے" کا جواب دیتے ہوئے سینئر صحافی وتجزیہ نگار اطہر کاظمی کا کہنا تھا کہ توشہ خانہ کا کیس الیکشن کمیشن آف پاکستان میں جاری ہے لیکن توشہ خانہ کی رٹ لگانے والی موجودہ حکومت جو جمہوریت کو مضبوط کرنے کے دعوے کرتی ہے خود تفصیلات دینے سے انکاری ہو چکی ہے۔

https://twitter.com/x/status/1568616529071165440
انہوں نے کہا کہ انفارمیشن کمیشن آف پاکستان نے شوکاز نوٹس جاری کیا تھا کہ 1947ء سے اب تک توشہ خانہ میں آنے والے تحائف کا ریکارڈ عوام کے سامنے لایا جائے اور موجودہ حکومت ایسا نہیں کر رہی لیکن عمران خان کے حوالے سے توشہ خانہ کی رٹ لگائے رکھتی ہے۔

انتخابات کا کہا جائے تو جمہوریت کمزور ہو جاتی ہے جبکہ سیلاب کے دوران پنجاب حکومت گرانے کی کوششیں کرنے سے جمہوریت مضبوط ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے رویے سے ایسا نہیں لگتا کہ پاکستان میں جمہوریت نام کی کوئی چیز موجود ہے۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ وفاقی پولیس کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اعلان کیا جاتا ہے کہ ہم عوام پر فضا سے آنسو گیس پھینکنے والے ڈرون حاصل کر لیے ہیں، کیا کسی جمہوری معاشرے میں ایسا ہوتا ہے؟ یہ وہی ڈرون ہیں جو ہم نے اسرئیل کی طرف سے مسجد اقصیٰ، فلسطینیوں پر استعمال ہوتے دیکھے ہیں۔ اب یہ جمہوری حکومت کہہ رہی ہے کہ عوام کیلئے ڈرون خریدے ہیں کیا یہ جمہوریت ہے؟

انہوں نے مزید کہا کہ ایک شخص جو کہہ رہا ہے کہ شفاف انتخابات کروا دیںتو وہ جمہوریت کا دشمن ہے باقی سب لوگ جو عوامی نمائندگی کے بغیر اقتدار پر قابض ہیں جمہوریت پسند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے اس بیان سے کوئی فرق نہیں پڑے گا، فیصلہ کرنے والی موجودہ حکومت نے فیصلہ کر لیا ہے، عمران خان پر اعتراضات ختم نہیں ہو سکتے، یہ عمران خان کا سیاسی طور پر مقابلہ نہیں کر سکتے ان کی واحد حکمت عملی عمران خان کے نااہل ہونے کی دعائیں کرنا رہ گیا ہے۔
 

sensible

Chief Minister (5k+ posts)
ان کے پاس کھانے کو زہر کے پیسے نہیں تھے اور اب عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈال کر مہنگای کی ساری حدیں پار کر عوام پر گیس کے گولے برسانے کو ڈرون خرید رہے ہیں اپنی قبر کھود رہے ہیں لوگ ان کی نسلوں کو نہیں چھوڑیں گے