ایس ایچ او کے سامنے خاتون پر تشدد،پنجاب پولیس کا ردعمل

6auratprtashdudshosamny.jpg

پنجاب کے شہر بہاولنگر میں پولیس اسٹیشن کے اندر خاتون پر تشدد کے معاملے پر پنجاب پولیس کے ترجمان نے وضاحتی بیان جاری کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں ایک خاتون کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا جارہا تھا، اس موقع پر چند دیگر افراداور پولیس اہلکار بھی موجود تھے۔

https://twitter.com/x/status/1542081235639492610
تفصیلات کے مطابق ایک لیڈی ڈاکٹر کو تین افراد نے ایس ایچ او ہارون آباد (بہاولنگر) کے دفتر میں بدترین تشدد کا نشانہ بنایا، کوئی بھی اس سول سرونٹ کی نہیں سن رہا۔

https://twitter.com/x/status/1542141376627970048
پنجاب پولیس کے ترجمان نے اس واقعہ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ معاملہ خاتون لیڈی ڈاکٹر اور انکے شوہر کےمابین لڑائی جھگڑے کا معاملہ تھا جس پردونوں فریقین کو پولیس نے بات چیت کے لیے بلایا۔شوہرخود نہ آیا تاہم شوہر کے کزن عدیل نے تلخ کلامی پرلیڈی ڈاکٹر پر تشدد شروع کردیا۔

https://twitter.com/x/status/1542106756041801732
انہوں نے مزید کہا کہ پولیس نےعدیل پر مقدمہ درج کرکے اسے فوری گرفتارکرلیا،جو جیل جا چکا ہے۔

ترجمان پنجاب پولیس نے مزید کہا کہ پولیس اسٹیشن میں ایس ایچ او کے سامنے یہ واقعہ پیش ہونے پر بہاولنگر پولیس نے ایس ایچ او کو عہدے سے ہٹا دیا ہے تاہم مزید کاروائی کے لیے انکوائری کی جارہی ہے۔
 
Last edited:

Bubber Shair

Chief Minister (5k+ posts)
پولیس پنچایتی کب سے ہوگئی ،پولیس نے دونوں فریقین کو بلوایا ہی کیوں تھا ؟؟
عدیل یا کسی بھی شخص کی جرات نہیں ہونی چاہئے تھی کہ پولیس کے سامنے کسی خاتون پر ہاتھ اٹھاتا خواہ اس نے قتل بھی کیا ہو اس پر تشدد ناقابل قبول ہے
ضرور پولیس کی اشیرواد سے اس نے تشدد کیا ہوگا
اگر ویڈیو وائرل نہ ہوتی تو کیا پھر بھی پولیس ایکشن لیا جاتا؟؟؟؟
اب اس بندے کو نمونہ عبرت بنانا ضروری ہے جس نے اتنی دیدہ دلیری سے پولیس اسٹیشن میں یہ ظلم کیا ہے
یہ ضرور اکثر پولیس کے پاس کوی دھندہ کرنے آتا رہتا ہوگا ایسے ہی اسے نہیں بھیجا گیا تھا
 
Bubber Shair

Chief Minister (5k+ posts)
میں نے ویڈیو دیکھی ہے اس پین چود سوور کا ہاتھ عورتوں پر کافی دیر سے کھلا ہوا ہے ایسے ہی کوی اس دیدہ دلیری سے نہیں مارتا؟؟؟
میرے خیال میں پولیس ایس ایچ او نے بھی ایک عدد تشدد کرنے والے کے سر میں ماری ہے مگر عورت کی دلیری کا کوی ذکرنہیں کررہا وہ کمزور تھی عورت تھی مگر اس نے ہار نہیں مانی، گھونسے کھا کر گری ہے مگر پھر زمین سے اٹھ کر دو بندوں کے روکنے کی کوشش کے باوجود خاتون رکی نہیں اور اس نے جوتی تشدد کرنے والے کے سر میں تڑاخ سے رسید کی ہے
اس پر داد دینی بنتی ہے
 
atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
پولیس پنچایتی کب سے ہوگئی ،پولیس نے دونوں فریقین کو بلوایا ہی کیوں تھا ؟؟
عدیل یا کسی بھی شخص کی جرات نہیں ہونی چاہئے تھی کہ پولیس کے سامنے کسی خاتون پر ہاتھ اٹھاتا خواہ اس نے قتل بھی کیا ہو اس پر تشدد ناقابل قبول ہے
ضرور پولیس کی اشیرواد سے اس نے تشدد کیا ہوگا
اگر ویڈیو وائرل نہ ہوتی تو کیا پھر بھی پولیس ایکشن لیا جاتا؟؟؟؟
اب اس بندے کو نمونہ عبرت بنانا ضروری ہے جس نے اتنی دیدہ دلیری سے پولیس اسٹیشن میں یہ ظلم کیا ہے
یہ ضرور اکثر پولیس کے پاس کوی دھندہ کرنے آتا رہتا ہوگا ایسے ہی اسے نہیں بھیجا گیا تھا
حسب طلب نوٹ لگاؤ پولیس پنچایت کیا مخالف فریق کو پھینٹی لگا کر معاملہ رفع دفع کرنے پر راضی بھی کر لیتی ہے