ایشز سیریز کے دوران کمنٹیٹرز نے بابراعظم کی تعریفوں کے پل باندھ دیے

5babarashes.jpg

دنیائے کرکٹ کی مقبول ترین سیریز ایشز کے دوران کمنٹیٹرز بابراعظم کا ذکر کرکے ان کی تعریف کرتے رہے۔

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان ایشز سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ جاری تھا کہ ایک موقع پر آسٹریلیوی کمنٹیٹر نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کا ذکر چھیڑ دیا جس پر کمنٹری باکس میں موجودسابق آسٹریلیوی کرکٹر کیری او کیف نے بابراعظم کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے۔

ٹویٹر پر میچ کا یہ کلپ تیزی سے وائرل ہورہا ہے جس میں کمنٹیٹرز کو میچ کے بجائے بابراعظم کی صلاحیتوں پر گفتگو کرتے باآسانی سنا جاسکتا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1469197147857768448
آسٹریلوی کمنٹیٹر کیری او کیف سے کہتے ہیں کہ ہم سب یہ جانتے ہیں کہ آپ بابراعظم کو بے حد پسند کرتے ہیں اور جب جب بابراعظم کا نام لیا جاتا ہے آپ کے چہرے پر مسکراہٹ آجاتی ہے۔

کیری او کیف نے کمنٹیٹر کی اس بات پر اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ میری خواہش ہے میں اپنی زندگی میں بابراعظم کو 20 گیندیں کھیل کر صفر رنز بناتے دیکھوں میں اس وقت بھی بابراعظم کی تعریف کرتےہوئے کہوں گا کہ یہ ایک بہترین اننگز تھی۔

https://twitter.com/x/status/1469229970950176770
انہوں نے کہا کہ میں اس 20 گیندوں پر صفر کو بھی کہوں گا کہ کیا اسٹائلش اور بہترین صفر ہے۔
 

Bubber Shair

Chief Minister (5k+ posts)
فرق وہ جو دکھای دے، ایکطرف ملاز ہیں جو ملک و قوم کے منہ پر کالک ملتے رہتے ہیں اور ایک بابراعظم ہے جو ملک کی عزت میں اضافہ کر رہا ہے