ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان کیلئے کروڑوں ڈالر کی منظوری

asim-dv.jpg


ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 68.5کروڑڈالر کی منظوری دیدی۔

تفصیلات کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو شعبہ توانائی میں اصلاحات اور خیبرپختونخوا کے 5 شہروں میں بنیادی سہولیات کے فراہمی کیلئے 68کروڑ50لاکھ ڈالر کی منطوری دی ہے۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کرونا وبا کی وجہ سے شعبہ توانائی میں اصلاحات کی رفتار کم ہوگئی ہے اسی لیے گردشی قرضوں کو سپورٹ کرنے، مالی،انتظامی اور تیکنکی اصلاحات کے لئے 30کروڑ ڈالر دیئے جائیں گے جس سے کمرشل،گھریلوں،شہری اور دیہی صارفین فائدہ حاصل کرسکیں گے۔


ایشیائی ترقیاتی بینک کے مطابق 38کروڑ 50لاکھ ڈالر خیبرپختونخوا کے پانچ شہروں میں صاف پانی کی فراہمی،صحت اور صفائی ستھرائی کی سہولیات پر خرچ کئے جائیں گے۔

اربن ڈیویلپمنٹ کے فلیگ شپ منصوبے کے تحت کے پی کے کیلئے منظور کردہ 38 کروڑ 50 لاکھ ڈالر میں 38 کروڑ ڈالر قرض اور 50 لاکھ ڈالر کی گرانٹ شامل ہے، جس سے کے پی کے پانچ شہروں ایبٹ آباد، کوہاٹ، مردان، منگورہ اور پشاور میں پینے کے صاف پانی کیلئے دو پلانٹ لگائے جائیں گے اسکے ساتھ سیوریج ٹریٹمنٹ کی تین سہولیات اور متعدد غیر فعال ٹیوب ویلز کی بحالی منصوبے کا حصہ ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ منصوبے کی وجہ سے خیبرپختوانخوا کی 35 لاکھ آبادی کو بنیادی شہری سہولیات ،ڈیڑھ لاکھ گھرانوں کو پانی کے نئے کنیکشن اور اسمارٹ واٹر میٹر کے تنصیب جیسی سہولیات میسر ہوں گی۔

واضح رہے کہ ایشیائی ترقیاتی بینک احساس پروگرام میں توسیع کیلئے 60 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کے فنڈز کی پہلے ہی منظوری دے چکا ہے۔