ایف آئی اے نے بائیو میٹرک ڈیٹا ہیک ہونے کی خبروں کو جھوٹ پر مبنی قراردیدیا

nadra-dt11.jpg


گزشتہ روز مختلف اخبارات میں ایک خبر شائع ہوئی تھی جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ وفاقی تحقیقاتی ایجنسی ( ایف آئی اے) نے نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی(نادرا) کے بائیو میٹرک ڈیٹا کے ہیک ہونے کا انکشاف کیا ہے۔

نجی خبررساں ادارے ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق ایف آئی اے نے یہ انکشاف قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے اجلاس میں کیا۔

نجی چینل کے دعوے پر ایف آئی کا ردعمل سامنے آگیا اور ایف آئی اے سے منسوب خبر کو غلط قرار دیدیا ہے۔

ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے کے ذمہ داروں نے ایسا کوئی بیان نہیں دیا اور انکے بیان کو توڑمروڑ کرپیش کیا گیا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1463908038763585537
ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ ڈان نیوز میں چھپنے والی ہم ایسی خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہیں جو حقائق پر مبنی نہیں ہیں۔ بائیومیٹرک ڈیٹا بالکل سیف ہے اور کسی قسم کی ہیکنگ کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز علی خان جدون نے قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے اجلاس کی صدارت کی تھی ، کاروائی کے بعد دعویٰ کیا گیا تھا کہ ایف آئی اے کے ایڈیشنل ڈائریکٹر طارق پرویز سے منسوب نادرا کے بائیو میٹرک ڈیٹا کے ہیک ہونے کا انکشاف کیا اور کہا کہ اس کے بعد کافی مسائل جنم لے چکے ہیں، ہیکرز باآسانی عوام کے بائیو میٹرک ڈیٹا حاصل کرکے کسی بھی قسم کا فراڈ کرسکتے ہیں۔

اخبارات میں خبر ایف آئی اے کے ایڈیشنل ڈائریکٹر طارق پرویز سے منسوب دی گئی ہے
 
Last edited by a moderator: