ایف آئی اے کو ساتھی ریمبو کے خلاف درخواست دینے والی عائشہ اکرم غائب

1ayse.jpg

ایکسپریس کے مطابق ٹک ٹاکر عائشہ اکرم نے اپنے ساتھی ریمبو کے خلاف ہراسانی کی درخواست ایف آئی اے سائبر کرائم کو جمع کروائی، تاہم خاتون ٹک ٹاکر اپنا بیان ریکارڈ کرانے کیلئے ابھی تک ایف آئی اے کے سامنے پیش نہیں ہوئیں۔

تفصیلات کے مطابق مینار پاکستان واقعہ کے بعد ریمبو نے عائشہ اکرم کی کچھ نازیبا ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل کی تھیں جس کے بعد خاتون نے ایف آئی اے کو درخواست دی اور اس کے بعد وہ خود بھی بیان ریکارڈ کرانے کیلئے ایف آئی اے کے پاس نہیں گئی۔

ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹک ٹاکر عائشہ کا بیان ریکارڈ کرنے اور اس کے موبائل کے فرانزک کے بعد کارروائی آگے بڑھے گی ، ٹک ٹاکر نے ابھی تک اپنا موبائل فون بھی جمع نہیں کرایا، شکایت پر پیش رفت کے لیے متعلقہ حکام نے متعدد بار عائشہ سے رابطہ کرنے کی کوشش کی لیکن جو نمبر اس نے دیا وہ بھی مسلسل بند ہے۔

یاد رہے کہ عائشہ نے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کو بھی تحریری بیان دیا تھا جس میں کہا کہ گریٹر اقبال پارک جانے کا پلان ریمبو نے بنایا تھا، ریمبو نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ اس کی نازیبا ویڈیوز بنا رکھی ہیں، ان ویڈیوز کی وجہ سے ریمبو اسے بلیک میل کرتا رہا اور لاکھوں روپے بٹور چکا ہے۔

 
Advertisement
Sponsored Link