ایف آئی اے کی کارروائی، آن لائن جادوٹونا سکھانے والا گروہ گرفتار

black-magi1i11.jpg

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) ملتان کے کرائم ونگ نے کارروائی کرتے ہوئےایک ایسا گروہ گرفتار کیا ہے جو یوٹیوب پر لوگوں کو کالا جادو سکھاتے تھے۔

ایف آئی اے کے مطابق یہ گروہ منظم طریقے سے لوگوں کو کالا جادو سکھانے کا باقاعدہ کورس کرا رہا تھا جس کے تمام ارکان کو گرفتار کر کے چینل کو بلاک کر دیا گیا ہے۔

ایف آئی اے کے مطابق اس گینگ کا تعلق مظفر گڑھ کے علاقے جتوئی سے ہے اور گینگ کے سرغنہ کا دعویٰ ہے کہ وہ اُلّو کا خون اور گوشت استعمال کر کے کالا جادو کرنے کا ماہر ہے۔

فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی حکام کا کہنا ہے کہ وہ پتہ لگانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ یہ سب آپریشن کہاں سے چلایا جا رہا تھا اور ان کے اسٹوڈیوز کہاں پر موجود ہیں۔

نجی خبررساں ادارے کے مطابق ملزموں میں مہر غلام مصطفی، محمد شہباز، جہانگیر اختر، امیر رضا، عرفان شاہ اور محمد شاہ شامل ہیں

ملزمان نے یوٹیوب اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اپنے کاروبار سے لاکھوں روپے کمائے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ گروپ نے لوگوں کو درپیش مسائل کو بھی حل کیا۔ ان کا دعویٰ ہے کہ مؤکلات کی مدد سے اپنے مسائل حل کرانے والوں میں عام طور پر محبت کی شادی کے مسائل اور بچے پیدا کرنے کے خواہشمند افراد شامل ہوتے تھے۔

ایف آئی کا کہنا ہے کہ صرف یہی نہیں بلکہ یہ گروہ خواتین میں شامل جادو سیکھنے والی صارفین کی تصاویر اور ویڈیوز کی مدد سے انہیں بلیک میل کیا کرتا تھا جس سے انہوں نے بہت سے پیسے بھی ہتھیائے جب کہ ان کی طرز زندگی میں اچانک بہتری سے آنے سے شک ہوا جس پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔
 

Sarkash

Minister (2k+ posts)
کالے جادو والے پکڑ لو ۔۔ مگر کالے کرتوت والے حکومت میں بٹھا دیئے ہیں ۔۔۔۔ فٹے منہ نیوٹرلز کی کم عقلی اور نالائقی پہ