ایف آئی اے کی وزیراعظم ،وزیراعلیٰ کے منی لانڈرنگ کیسز ختم کرنے کی تردید

fia-111h1h.jpg

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی(ایف آئی اے) نے وزیراعظم شہباز شریف، وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز سمیت دیگر ملزمان کے خلاف کیسز کو ختم کرنے یا واپس لینے سے متعلق خبروں کی تردید کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے لاہور کی جانب سے سوشل میڈیا سمیت دیگر پلیٹ فارمز پر گردش کرنےوالی خبروں کی تردید آئی ہے، ان خبروں میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ایف آئی اے نے ایف آئی اے نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی پیروی سے انکار کردیا ہے۔

ایف آئی اے کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ایف آئی اے میں ٹرانسفر پوسٹنگز کی وجہ سے معاملہ الجھ کررہ گیا، جس کی وجہ سے تحقیقات میں تھوڑا بہت خلل ضرور آیا ہے مگر کسی بھی کیس کو واپس نہیں لیا گیا۔
https://twitter.com/x/status/1524765116788617217
ایف آئی اے نے ان خبروں کو فیک نیوز قرار دیتے ہوئے اعلامیہ میں کہا کہ ایف آئی اے لاہور نے کوئی کیس واپس نہیں لیا، سیاسی شخصیات کے خلاف کوئی کیس واپس نہیں لیا، منی لانڈرنگ سے متعلق کیسز عدالت میں زیر سماعت ہیں، ایک کیس کی اگلی سماعت14 مئی کو ہے۔

اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ11 اپریل کو پراسیکیوٹر کی تبدیلی کے حوالے سے استغاثہ نے اپنی رائے پر مبنی ایک درخواست عدالت میں جمع کروائی تھی جس میں استغاثہ کی جانب سے عدالت پیشی سے متعلق ہدایات دی گئی تھیں، یہ کیس واپسی کی درخواست نہیں تھی اور جس وقت یہ درخواست جمع کروائی گئی جب میاں شہباز شریف ملک کے وزیراعظم نہیں بنے تھے اور نہ ہی موجودہ ڈی جی ایف آئی اے کی اس عہدے پر تعیناتی ہوئی تھی۔

There is only 1

Chief Minister (5k+ posts)
عمران خان کے آس پاس موجود لوگوں کا طرز عمل زرداری جیسا ہے کہ وہ ان کی کرپشن پر زبانی باتیں تو کرتے رہتے ہیں لیکن ٹھوس اقدامات نہیں اٹھاتے نتیجہ یہ کہ یہ لوگ اپنے کیسز ختم کرواتے جا رہے ہیں
 
Citizen X

President (40k+ posts)
U turn by FIA after massive chitrol in the media. Its actually better to stop the case now rather than continue it under this NRO seeking imported mix achar govt with their own noora head of FIA and FIA and all other institutions under control of mix who will in worse case scenario get some homeopathic judgement in favour of mentalbaz.

Better to put it in the freezer for now and let the new majority govt of Imran Khan ( Inshallah ) reactivate it and get the proper conviction it deserves.
 
HSiddiqui

Chief Minister (5k+ posts)
fia-111h1h.jpg

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی(ایف آئی اے) نے وزیراعظم شہباز شریف، وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز سمیت دیگر ملزمان کے خلاف کیسز کو ختم کرنے یا واپس لینے سے متعلق خبروں کی تردید کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے لاہور کی جانب سے سوشل میڈیا سمیت دیگر پلیٹ فارمز پر گردش کرنےوالی خبروں کی تردید آئی ہے، ان خبروں میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ایف آئی اے نے ایف آئی اے نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی پیروی سے انکار کردیا ہے۔

ایف آئی اے کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ایف آئی اے میں ٹرانسفر پوسٹنگز کی وجہ سے معاملہ الجھ کررہ گیا، جس کی وجہ سے تحقیقات میں تھوڑا بہت خلل ضرور آیا ہے مگر کسی بھی کیس کو واپس نہیں لیا گیا۔
https://twitter.com/x/status/1524765116788617217
ایف آئی اے نے ان خبروں کو فیک نیوز قرار دیتے ہوئے اعلامیہ میں کہا کہ ایف آئی اے لاہور نے کوئی کیس واپس نہیں لیا، سیاسی شخصیات کے خلاف کوئی کیس واپس نہیں لیا، منی لانڈرنگ سے متعلق کیسز عدالت میں زیر سماعت ہیں، ایک کیس کی اگلی سماعت14 مئی کو ہے۔

اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ11 اپریل کو پراسیکیوٹر کی تبدیلی کے حوالے سے استغاثہ نے اپنی رائے پر مبنی ایک درخواست عدالت میں جمع کروائی تھی جس میں استغاثہ کی جانب سے عدالت پیشی سے متعلق ہدایات دی گئی تھیں، یہ کیس واپسی کی درخواست نہیں تھی اور جس وقت یہ درخواست جمع کروائی گئی جب میاں شہباز شریف ملک کے وزیراعظم نہیں بنے تھے اور نہ ہی موجودہ ڈی جی ایف آئی اے کی اس عہدے پر تعیناتی ہوئی تھی۔

اِن تمام چوروں کا محوّر اپنا سردار ٰ نواز شریف ٰ ہوتا ھے ـ اور اِنکی فکری نشست میں ، چوری کے نئے طریقے ایجاد کیے جاتے ھیں ـ ملک ، مذہب ، قوم کو یہ گروہ مانتا نھیں ھے ، صرف پہچانتا ھے اِستعمال کرنے کیلیے ـ انکی سزا وہی ہونی چاہیے جو سری لنکا کی عوام نے اپنے چور وزرا کو کھلے میدانوں میں عوامی عدالت میں دی ھے