ایف اے ٹی ایف اجلاس،پاکستان مزید کتنا عرصہ گرے لسٹ میں رہے گا؟

7%D9%81%D8%A7%D8%AA%D9%81.jpg

فنانشنل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) پاکستان کے اسٹیٹس میں تبدیلی کا فیصلہ آئندہ سال کرے گا، تبدیلی کا فیصلہ اپریل 2022 تک کئے جانے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایف اے ٹی ایف کا تین روزہ اجلاس آج سے 31 اکتوبر تک فرانسیسی دارالحکومت پیرس میں ہورہا ہے جس میں پاکستان کی جانب سے ٹیرر فنانسنگ سمیت کارکردگی کی جائزہ رپورٹ پیش کی جائے گی۔

ایف اے ٹی ایف کی جانب سے پاکستان کے اسٹیٹس میں تبدیلی کا فیصلہ اپریل 2022 تک کئے جانے کا امکان ہے جبکہ فیٹف پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے کا فیصلہ زمینی حقائق اور قانون سازی پر عمل درآمد کا جائزہ لینے کے بعد کرے گا۔

https://twitter.com/x/status/1450445773632585728
واضح رہے کہ رواں سال فروری میں فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) نے پاکستان کو جون کے مہینے تک گرے لسٹ میں ہی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا تھا، ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کوبقیہ 3 نکات پر عمل کرنےکے لیے4 ماہ کی مہلت دی تھی۔

ایف اے ٹی ایف کے مطابق پاکستان نے27 میں سے 24 نکات پر عمل درآمد کرلیا ہے، جون تک پاکستان تمام 27 نکات پر عمل درآمد کرے۔
 

Wake Up Pakistan

Chief Minister (5k+ posts)
بکواس بکواس بکواس. مسلم کو یونائیٹڈ ہو کر ان سب کے سامنے کھڑا ہونا پڑے گا
 

amber123

Chief Minister (5k+ posts)
So long “Absolutely Not” will keep them from exploiting regional and national interests.