ایم کیو ایم پاکستان کے سابق سینیٹر میاں عتیق گرفتار

11%D8%A7%D8%AA%D8%B9%D8%B9%D9%82%D8%A7%D8%B1%D8%B1%D8%B9%D8%B3%D8%AA.jpg

متحدہ قومی موومنٹ کے سابق سینیٹر میاں عتیق کو لاہور میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

خبررساں ادارے ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق ایم کیو ایم کے سابق سینیٹر کو لاہور کے تھانہ گجر سنگھ پولیس کی جانب سے گرفتار کیا گیا ہے، ان پر جعلی پراپرٹی دستاویزات جمع کروانے کا الزام ہے ، اس کیس میں میاں عتیق کو دیگر ملزمان کے ہمراہ اشتہاری قرار دیا گیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق میاں عتیق کے خلاف مقدمہ جون 2021 میں راولپنڈی کے تھانہ گنج منڈی میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے دائر کیا گیا تھا ۔ میاں عتیق کو لاہور سے گرفتار کرنے کے بعد راولپنڈی پولیس کے حوالے کیا جائے گا جو انہیں راولپنڈی منتقل کرے گی۔

https://twitter.com/x/status/1484923333904850951
ترجمان راولپنڈی پولیس نے میاں عتیق کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ایک بیان بھی جاری کردیا ہے جس کے مطابق پولیس قانون کی بالادستی اور میرٹ پر یقین رکھتی ہے جسے ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔


ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق میاں عتیق کے خلاف کیس میں میرٹ پر تفتیش کرتے ہوئے مقدمہ کو یکسوئی سےحل کیا جائےگا۔

واضح رہے کہ ایم کیو ایم کے رہنما میاں عتیق مارچ 2015 میں ہونے والے سینیٹ انتخابات میں رکن ایوان بالا منتخب ہوئے تھے اور مارچ 2021 میں ریٹائر ہوئے تھے۔
 
Last edited by a moderator: